geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    • Two New Mpox Cases Detected on Réunion Islandری یونین میں مپاکس کے دو نئے کیسز رپورٹ، احتیاطی ویکسینیشن مہم کا آغاز
    • The 'Desk Shrimp' Posture Is Wrecking Your Healthدفتری کام کرتے ہوئے ‘جھینگے’ کی طرح جھکنا آپ کی صحت کے لیے تباہ کن
    دلچسپ اور عجیب
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan Considers Covid-Style Remote Work to Save Energyحکومت توانائی بچانے کے لیے کورونا طرز کے دور دراز کام اور آن لائن کلاسز پر غور کر رہی ہے
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    • Google Launches Nano Banana 2, Boosting AI Image Generationگوگل کا نیا آئی آرٹسٹ: ’نینو بینانا 2‘ نے جیمنی میں تصویر سازی انقلاب برپا کردیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خلیفہ سوم حضرت عثمان

August 10, 2020 1 1 min read
Hazrat Usman Ghani
Share this:

 Hazrat Usman Ghani

تحریر : میر افسر امان

عثمان نام،ابو عبداللہ اور ابوعمر کنیت،ذوالنورین لقب ہے۔ حضرت عمر نے اپنی موت کے وقت ایک انتخابی مجلس ترتیب دی اور اسے اپنے بعد خلیفہ منتخب کرنے کا کا م سپردکیا۔یہ انتخابی کونسل اُن چھ افراد پر مشتمل تھی جو اُس وقت قوم میں زیادہ با اثر اور مقبول عام تھے۔اس مجلس نے عبدالرحمٰن بن عوف کو خلیفہ تجویز کرنے کا اختیار دے دیا ۔ انہوں نے چل پھر کر عام لوگوں سے معلوم کیا۔ حج پر تشریف لانے والوں سے پوچھا اور آخر کار اس نتیجہ پر پہنچے کہ لوگوں کا رجحان حضرت عثمان کی طرف ہے۔اس کے بعد مجمع عام میںان کی بیعت ہوئی اور خلیفہ بنے۔حضرت عثمان بارہ سال چھ ماہ خلیفہ رہے۔حضرت عثمان نے اسلام کے لئے بڑی قربانیاں دیں ۔جنگ تبوک کے موقع پر کثیر لا تعداد اونٹ جو ما ل سے لدھے ہو ئے تھے رسولۖ اللہ کو پیش کیے۔ جنگ تبوک کے موقعے پرایک تہائی لشکر کے اخراجات بھی برداشت کیے ۔ہر وقت اسلام کی خدمت کے لیے تیار رہتے تھے۔ رسولۖ اللہ کی دو بیٹیوں کا نکاح حضرت عثمان سے ہوا۔ عرب کے سب سے بڑے تاجر تھے۔ حضرت عمر کے دورِ خلافت میں غلے کاقحط پڑا ،خلیفہ نے حضرت عثمان سے جن کے غلے سے لدھے اونٹ مدینہ کی طرف آرہے تھے حکومت کو فروخت کے لیے کہا تو حضرت عثمان نے انکار کیا اور کہا جو آپ نے قیمت لگائی ہے اس سے زیادہ قیمت پر فروخت کروں گا۔خلیفہ بظاہران سے ناراض ہو ئے۔ مگر جب غلے سے لدھے ہوے اُونٹ مدینے پہنچے تو حضرت عثمان نے تمام اُونٹوں کا غلہ بیت المال میں بغیر قیمت کے جمع کر وا دیا۔ حضرت ابو بکر کی دعوت پر اسلام لائے تھے۔

مکہ میں کفار کے ظلم ستم کی وجہ سے حبشہ کی ہجرت میں شامل تھے ۔جب رسول ۖ اللہ نے اصحاب کو ہجرت مدینہ کا کہا تو مدینہ ہجرت کی۔ غزوہ بدر میں اپنی کی بیماری کی وجہ اور رسول ۖاللہ کے حکم کے مطابق مدینہ میں ہی رہے۔ باقی تمام مہمات میں شریک ہوئے تھے۔ غزوہ احد میں جب لوگ تتر بتر ہو گئے تو رسول ۖ اللہ کی حفاظت کے لیے دوسرے چند صحابیوںۖ کے ساتھ شریک رہے۔صلح حدیبیہ میں رسول ۖ اللہ کے سفیر بن کر کفار مکہ کے پاس گئے۔ خبر مشہور ہو گئی کہ کفار نے حضرت عثمان کو شہید کر دیا ہے تو اس بات پر بیعت رضوان ہوئی۔ حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس فیاضی سے اس قدر خوش تھے کہ اشرفیوں کو دست مبارک سے اچھالتے تھے اور فرماتے تھے ”آج کے بعد عثمان کا کوئی کام اس کو نقصان نہیں پہنچائے گا”حضرت عثمان کے دور خلافت شورائی طرز کا تھا۔ لوگوں کو آزادی کی اجازت تھی۔ لوگ حکومت پر تنقید کرتے تھے۔

مجلس شوریٰ میں عمال شامل تھے جو حکومت کو اہم معاملات میں مشورے دیتے تھے۔ ان مجلس میں عمال سے تحریری مشورے طلب کئے جاتے تھے۔ حضرت عثمان کے دور خلافت میں اختیارات کی تقسیم تھی۔ فوج کے افسر کا عہدہ ایجاد کیا گیا تھا۔ صوبے میں عامل اور فوج کا افسر علیحدہ اختیارات کا مالک ہوتا تھا ۔نگرانی کانظام قائم تھا۔ اس کے لیے دربار خلافت سے تحقیقاتی وفود روانہ کئے جاتے تھے ،جو تمام ممالک محروسہ میں دورہ کر کے عمال کے طرز عمل اور رعایا کی حالت کا اندازہ کرتے تھے۔ جمعہ کے خطبے سے پہلے لوگوں سے اطراف ملک کی خبریں پوچھتے تھے۔ حج کے موقعے پر تمام اعمال لازمی طور پر طلب کئے جاتے تھے۔ اس لئے فوری شکایتوں کی تحقیقات کر کے تدراک کرتے تھے۔ ملک کا نظم ونسق فاروق اعظم والا ہی تھا مگر ملکی محاصل میں اضافہ کیا ۔مصر کا٢٠ لاکھ دینار سے ٤٠ لاکھ تک پہنچ گیا تھا۔ ان کے دور میں اہل وظائف کا ایک ایک سو درہم کا اضافہ ہوا۔لوگوں کے کھانے کا انتظام بھی کیا۔صوبہ جات میں دفاتر کے لیے عمارتیں تیار کروائیں۔ سڑکیں، پل،مہمان خانے،مسجدیں تعمیر کروائیں۔

خیبر کی طرف سے کبھی کبھی سیلاب آیا کرتا تھا۔مسجد نبوی ۖ اور شہر کی آبادی کو نقصان پہنچتا تھا۔ مدینہ سے تھوڑے فاصلہ پر مدری کے قریب ایک بند بنوایااور نہر کھود اکر سیلاب کا رخ دوسری طرف موڑ دیا۔ اس بند کا نام مہروز ہے۔ مسجد بنوی ۖ کی تعمیر و توسیع کی۔ ملکی انتظامات کوتمام مقامات پر علیحدہ کیا مستقل فوجی افسروں کا ہر مقام پر تعینات کیا۔تمام ممالک میںگھوڑوں اور اونٹوں کی پرورش و پرداخت کے لیے نہایت وسیع چراگائیں بنوائیں۔چراگاہ کے قریب چشمے تیار کروائے اسلام میں بحری جنگ اور بحری فوجی انتظامات کی ابتداء خاص حضرت عثمان کے عہد خلافت سے ہوئی۔نائب رسول ۖ اللہ کا اصل فرض مذہب کی خدمت ہے ۔اس فرض کو اچھے طریقے سے انجام دیا ۔حضرت عثمان اکثر خوف خدا سے آبدیدہ رہتے تھے۔

شرم وحیا حضرت عثمان کا امتیازی وصف تھا۔فیاض تھے۔ مدینے میں سارے کنوا ئیں کھاری تھے صرف بیر رومہ جو ایک یہودی کی ملکیت میں تھا شریں تھا۔ رفاہ عامہ کے خیال سے اس کو بیس ہزار درہم میں خرید کر مسلمانوں کے لیے وقف کر دیا۔ آپ کاتب وحی تھے۔ طرابلس،برقہ،افریقہ ،اسپین، قبرض،طبرستان ،آرمینیہ ، امرورود،طالقان،فاریاب ، افغانستان،خراسان، ترکستان، ایران، ،آزربائیجان ، جوزجان ا ور ایشیائے کوچک کا ایک وسیع خطہ اور شام وغیرہ ان کے دور میں مفتوح ہوئے ۔ امیر معاویہ تنگنائے قسطنطنیہ تک بڑھتے چلے گئے۔کابل سے مراکش تک کے علاقے حضرت عثمان ۖ کے دور حکومت میں شامل تھے۔حضرت عثمان اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرتے تھے۔ اپنے رشتہ داروں کو اپنے پاس سے اور بیت المال سے مدد کرتے تھے۔

بعض وقت بیت المال سے قرض لے کر بھی رشتہ داروں کی مدد کی ۔کہا کرتے تھے میرے رشتہ دار اتنے زیادہ مال دار نہیں، اس لیے ان کی مدد کرتا ہوں۔ اور یہ صلہ رحمی ہے اور یہ قرآن کے مطابق ہے۔یہی بات بعض لوگوں کو پسند نہیں تھی اور آخر کار بلوائیوں نے انہیں شہید کر دیا۔ شہادت کے موقع پر چالیس دن تک بردباری ضبط اور تحمل کا اظہار کیا۔ ایک وسیع سلطنت کے حاکم اور جانثاروں کی فوج ہونے کے باوجود خلیفہ راشد حضرت عثمان نے چند بلوائیوں کے خلاف خونریزی کی اجازت نہیں دی اورشہادت قبول کر لی۔

حضرت عثمان خلافت کے زمانے میں فرماتے تھے جب میں خلیفہ نہیںبنا تھا تو میں عرب کا سب سے زیادہ اونٹوں بکریوںکامالک تھا۔ اب خلافت کے دوران میرے پاس ایک اونٹ حج کی سواری کے لیے اور ایک بکری ہے۔یہ ہیں مسلمانوں کے آئیڈئل حکمران ! کیا آج کل کے مسلمانوں حکمرانوں میں کوئی ایسا ہے؟ مسلمان حکمرانوں نے عوام کو لوٹنے کے علاوہ کوئی اور کام کیا ہے اسی لیے پاکستان اور اسلامی دنیا کے عوام مدینے کی اسلامی فلاحی ریاست اور خلفاء راشدین کے دور کی حکومت کے آرزو مند ہیں۔ آئیں مسلمان ملکوں میں ایسی حکومتوں کے لیے کوشش کریں تاکہ ضروریات زندگی کی فروانی ہو، امن وامان ہو، کرپشن ختم ہو،دہشت گردی ختم ہو، انصاف ہو، عدل کا نظام ہو، انسانیت کی قدر ہو،بیرونی مداخلت ختم ہو تمام شہریوں کے لئے ترقی کے یکساں مواقعے ہوں۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Rains Floods Water
Previous Post دادو میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلے سے تباہی، 350 گاؤں زیر آب
Next Post دم توڑتی بچی کے والدین کے ساتھ ناروا سلوک کیخلاف برٹش پاکستانی ڈاکٹرز کا احتجاج
Zainab Parents

Related Posts

Green Line Appears on Paris Streets Ahead of 2026 Half Marathon

پیرس میں سبز لکیر: شہر کی سڑکوں پر نصف میراتھن کا راستہ نمایاں

March 7, 2026
Model's Street Photo Shoot Halted by Police During Paris Fashion Week

فیشن ویک کے دوران ماڈل کی پولیس کے ساتھ ’وائرل‘ گفتگو، ’کیا یہ تمہاری ماں کی سڑک ہے؟‘

March 7, 2026
France's Eurovision Entry Monroe Unveils "Regarde!" Song and Video

یوروویژن 2025: فرانس کی نمائندہ مونرو نے اپنا گانا ’ردگارڈے!‘ جاری کر دیا

March 7, 2026
Ukraine to Deploy Troops to Middle East, Aiding US Against Iranian Drones

امریکی درخواست پر یوکرین ایران کے ڈرونز سے نمٹنے کے لیے مشرق وسطیٰ میں فوج بھیجے گا

March 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.