geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہائی کورٹ پر حملہ: کیا وکلا قانون سے بالاتر ہیں؟

February 10, 2021 1 1 min read
Islamabad High Court
Share this:

Islamabad High Court

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملے کے بعد ملک کے کئی حلقوں میں یہ تاثر زور پکڑتا جارہا ہے کہ ملک کی وکلاء برادری ناقابل احتساب ہوتی جارہی ہے اور یہ کہ وہ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتی ہے۔

واضح رہے کہ کل پیر کو وکلا کے ایک گروپ نے مبینہ طور پراسلام آباد میں دفاتر کے انہدام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد کے دفتر اور ہائی کورٹ کی مختلف جگہوں پر مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی تھی۔ اس واقعے کے خلاف آج اسلام آباد میں ہائی کورٹ اورماتحت عدالتیں بند رہیں جب کہ ہائی کورٹ کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری کھڑی رہی۔کیا پاکستان نے کوئٹہ میں وکلاء کا قتل عام بھلا دیا؟

سپریم کورٹ بار ایسویسی ایشن کے صدر لطیف آفریدی ایڈوکیٹ نے اس واقعے کی تحقیقات کی عدالتی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “پوری وکلا برادری کو اس بات پر تشویش ہے، یہاں تک کہ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ بھی اس پر پریشان ہیں اور انہوں نے فون پر مجھ سے اس مسئلے پر بات چیت بھی کی۔

میں اس واقعے کی مذمت کرتا ہوں لیکن میں وکلا کے چیمبرز کو بھی گرائے جانے کی مذمت کرتا ہوں۔ سی ڈی اے کو قانون کے مطابق پہلے انہیں نوٹس دینا چاہیے تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ وکلا تنظیموں کو بھی اپنے طور پر تحقیق کرنی چاہیے کہ ایسا واقعہ کیوں رونما ہوا۔

ڈیموکریٹک لائرز فورم اسلام آباد کے صدر نثار شاہ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ بار کے کسی عہدیدار یا وکیل کی طرف سے نہیں ہوا، “بلکہ کچھ ایسے عناصر ہیں، جنہوں نے وکلا کو بدنام کرنے کے لئے یہ گھٹیا حرکت کی اور ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں لیکن ہم بھول نہیں سکتے کہ کس طرح سی ڈی اے نے غیر قانونی طور پر وکلا کے چیمبرز گرائے، جس میں ان کا لاکھوں کا نقصان ہوا۔ اگر یہ چیمبرز غیر قانونی جگہ پر بھی تھے تو پھر بھی سی ڈی اے کو نوٹس پہلے دینا چاہیے تھا۔”

تاہم ملک کے کئی دوسرے حلقے وکلا برادری کی اس دلیل کو مناننے کے لئے تیار نہیں اور ان کے خیال میں وکلا خود قانون کی دھجیاں اڑاتے پھر رہے ہیں اور وہ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ معروف سیاست دان، سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما اسحاق خاکوانی کا کہنا ہے کہ وکلا نے تمام حدود کو کراس کر دیا ہے۔ “پہلے مجسٹریٹ یا سول جج یا سیشن جج وغیرہ پر حملے ہوتے تھے۔ ایسے بھی واقعات ہوئے ہیں جہاں وکلا نے نہ صرف ججوں پر تشدد کیا ہے بلکہ ایک واقعے میں ایک جج کے کپڑے بھی اتروائے گئے۔ لیکن ان کا روکا نہیں گیا اور نوبت اب ہائی کورٹ تک آگئی۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بار کے معیار کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے تو ایسے واقعات اور ہوں گے۔ “وکالت کا لائسینس جاری کرنے کے لئے سخت پیمانے رکھنے چاہیے۔ کئی نام نہاد وکلا صرف ڈگری جیسے تیسے لے آتے ہیں لیکن نہ انہیں قانون پتہ ہے اور نہ وہ پریکٹس کرتے ہیں۔ وہ بار کی سیاست میں ملوث ہوکر ججوں سے من پسند فیصلے کروانے کی کوشش کرتے ہیں، یہ بہت خطرناک رجحان ہے۔”

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وجیہہ الدین احمد کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ لائرز موومنٹ کی کامیابی کے بعد وکلا برادری بہت اوپر چلی گئی ہے۔ “پاکستان کی عدالتی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ بارکی سیاست میں سیاسی جماعتیں ملوث ہوگئی ہیں اور وہاں کے انتخابات عام انتخابات سے بھی بدتر ہوگئے ہیں، جس کی وجہ سے وکلا سیاست زدہ ہوگئے ہیں اور اس طرح کے رویے سامنے آرہے ہیں۔”وکلا اور ڈاکٹروں کے تنازعے کے پیچھے کون ہے؟

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو بھی اس واقعے میں ملوث ہے، اسے سخت سزا دی جائے۔ “اس واقعے کی مکمل جانچ ہونی چاہیے اور جو بھی وکیل اس میں ملوث ہو، اس کو سزا ملنی چاہیے۔ اس بات کو نہیں دیکھنا چاہیے کہ اس کا بار میں کیا عہدہ یا مرتبہ ہے۔”

Share this:
Recep Tayyip Erdogan
Previous Post سن 2023 میں ترکی چاند پر قدم رکھے گا:ایردوان
Next Post پاکستان میں مقامی حکومتوں کے نظام کا اصل دشمن کون ہے؟
Elections

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.