geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

‘ہندوؤں کے لیے تو صرف بھارت ہی ہے‘ وزیر اعلٰی گجرات

December 26, 2019 1 1 min read
Protest
Share this:

Protest

گجرات (اصل میڈیا ڈیسک) متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بھارت میں جاری مخالفت کے درمیان ریاست گجرات کے وزیر اعٰلی وجئے روپانی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے پاس تو رہنے کے لیے دنیا کے 150 ممالک ہیں لیکن ہندوؤں کے پاس تو صرف ایک ہی ملک بھارت ہے۔

بھارتی ریاست گجرات کے وزیر اعٰلی وجئے روپانی نے متنازعہ قانون کو درست ٹھہراتے ہوئے کہا کہ مسلمان اگر بھارت سے جانا چاہتے ہیں تو وہ دنیا کے 150 اسلامی ملکوں میں سے کسی کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں لیکن ہندوؤں کے لیے تو بھارت ہی واحد ملک ہے۔ اس لیے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے ہندوؤں کو اگر بھارت میں شہریت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تو اس میں غلط کیا ہے؟ ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما وجئے روپانی نے اپنی ریاست میں شہریت ترمیمی قانون کو نافذ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

بی جے پی رہنما نے دعوی کیا،”تقسیم کے وقت پاکستان میں بائیس فیصد ہندو تھے۔ لیکن ان پر جو ظلم و زیادتی کی گئی اس کی وجہ سے ان کی تعداد گھٹ کر صرف تین فیصد رہ گئی ہے۔ تقسیم کے وقت پاکستان میں پانچ سو مندر تھے آج صرف بیس باقی رہ گئے ہیں۔ اس لیے ہندو بھارت واپس آنا چاہتے ہیں۔ اسی طرح بنگلہ دیش کی ہندو آبادی بھی صرف دو فیصد تک سمٹ گئی ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ وجئے روپانی سے پہلے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے شہریت ترمیمی بل کو منظور کرانے کے لیے اسی طرح کے دلائل دیے تھے۔ انہوں نے لوک سبھا میں کہا تھا،” 1947ء میں پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی 23 فیصد تھی اور 2011 ء میں وہ گھٹ کر 3.7 فیصد ہو گئی۔ کہاں گئے یہ لوگ؟ یا تو ان کا مذہب تبدیل ہوا، یا وہ مار ڈالے گئے، یا بھگا دیے گئے، یا بھارت آ گئے۔”

بھارتیہ جنتا پارٹی، اس کی حامی تنظیم آر ایس ایس اور اس کے حامی شہریت ترمیمی قانون کے حق میں اس دعوے کو زور شور سے پیش کرتے ہیں۔ تاہم ماہرین اس دعوے کی صداقت پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آخر اس دعوے کی بنیاد کیا ہے؟

صحافی مہیش راوت نے اپنے ایک تجزیاتی مضمون میں لکھا ہے کہ 1947ء میں تقسیم کے وقت پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے تعداد سے متعلق کوئی باوثوق اعداد وشمار موجود نہیں ہیں۔ وزیر داخلہ امیت شاہ جو دعوی کرتے ہیں اس کا کوئی حوالہ آج تک انہوں نے نہیں دیا۔ بی جے پی کے رہنما پاکستان کے سابق رکن پارلیمان فرح ناز اصفہانی کے ایک مضمون کابھی ذکر کرتے ہیں، جسے امریکی تھنک ٹینک ہڈسن انسٹی ٹیوٹ نے 2013 ء میں شائع کیا تھا۔ لیکن اس میں بھی اعداد و شمار کے سلسلے میں کوئی حوالہ نہیں دیا گیا تھا۔

مہیش راوت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی مردم شماری 1951ء میں ہوئی۔ اس وقت مشرقی اور مغربی پاکستان دونوں ایک ساتھ تھے۔ اس مردم شماری کے مطابق غیر مسلموں کی تعداد 14.20ء فیصد تھی۔ اس میں مغربی پاکستان میں غیرمسلموں کی تعداد 3.44 فیصد اور مشرقی پاکستان (آج کے بنگلہ دیش) میں 23.20 فیصد تھی۔1961ء میں پاکستان میں جب مردم شماری ہوئی تو اس وقت مغربی پاکستان میں ان کی تعداد 2.83 فیصد ہو گئی۔

1972ء میں پاکستان میں تیسر ی مردم شماری ہوئی۔ اس وقت مشرقی پاکستان الگ ہوکر بنگلہ دیش کے نام سے ایک نئے ملک کے طور پر وجود میں آ چکا تھا۔ 1972ء کی مردم شماری کے مطابق غیر مسلموں کی تعداد 3.25 فیصد تھی گویا 1961ء کے مقابلے ان کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

1981ء میں جب اگلی مردم شماری ہوئی تو پاکستان میں غیر مسلموں کی تعداد مزید بڑھ کر 3.30 فیصد ہو گئی تھی۔ پندرہ برس بعد جب 1998ء میں مردم شماری ہوئی تو غیر مسلموں کی تعداد بڑھ کر 3.70 فیصد ہو چکی تھی۔ پاکستان میں تازہ ترین مردم شماری 2017 ء میں ہوئی لیکن مذہبی بنیادوں پر اس کے اعدادوشمار ابھی تک جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

صحافی مہیش راوت کا کہنا ہے کہ اس طرح بی جے پی اور بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا یہ دعوی درست نہیں نظر آتا کہ پاکستان میں غیر مسلموں کے ساتھ مذہبی بنیاد پر ہونے والی زیادتی کی وجہ سے ہندوؤں کی تعداد 23 فیصد سے گھٹ کر تین فیصد ہوگئی ہے۔ پاکستان میں پہلی مردم شماری کے بعد سے آج تک ہندوؤں کی تعداد 3.5 فیصدکے آس پاس ہی رہی ہے۔

مہیش راوت کہتے ہیں کہ بی جے پی جب پاکستان میں ہندوؤں کی تعداد 23 فیصد سے گھٹ کر 3 فیصد رہ جانے کی بات کرتی تو وہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہے وہ یہ نہیں بتاتی کہ پاکستان میں ہندوؤں کی تعداد 23 فیصد 1947 ء میں اس وقت تھی جب یہ ملک دو حصوں میں تقسیم نہیں ہوا تھا۔

Share this:
Solar Eclipse
Previous Post 20 سال بعد پاکستان میں مکمل سورج گرہن، لاہور سمیت مختلف شہروں میں نظارہ
Next Post علی گڑھ یونیورسٹی میں طلبہ پر تشدد اور جے شری رام کے نعرے
Protests

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.