geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تاریخ دعوت و عزیمت کی داستان

August 31, 2020 0 1 min read
Maulana Abul Hasan Ali Nadwi
Share this:

Maulana Abul Hasan Ali Nadwi

تحریر : میر افسر امان

یہ مولانا سید ابوالحن علی ندوی، عرف ”علی میاں” کی تصنیف کردہ تین جلدیں ہیں، جس میں ہمارے اسلاف کی تاریخ، دعوت اور عزیمت کے واقعات درج ہیں۔ ایک مدت کیا، بلکہ پچاس سال بیت گئے ہم نے ان کتب کا کا مطالعہ کیا تھا۔ پھر یہ ہماری ذاتی لائبر یری کی دوسری کتابوں کے ساتھ، ملازمت کی وجہ شہروں شہر کا سفر کرتے کراتے بلا آخر اسلام آباد پہنچ گئیں۔اب افادہ عام کے لیے ان کو لائبر یری سے نکال کر مطالعہ اور تبصرہ تحریر کرنے کا موقعہ ملا، جو قارئین کی نظر ہے۔

ان کتب میں عالم اسلام کی اصلاحی و تجدیدی کوششوں کا تاریخی جائزہ، نامور مصلحین اور ممتاز اصحاب دعوت و عزیمت کا مفصل تعارف، ان کی علمی کارناموں کی روداد اور ان کے اثرات و نتائج کے تذکرہ سے لبریز ہیں۔ مولانا سید ابوالحسن علی ندوی عرف علی میاں کی کئی تصانیف ہیں۔ علی میاں اسلامی تاریخ کے ماہر مصنف ہیں۔ اسلام اور تاریخ اسلام کی خدمت کے اعتراف میں سعودی عرب سے ، شاہ سعود بین الاقوامی انعام سے بھی نوازے گئے ہیں۔ لکھنو بھارت سے تعلق رکھتے ہے۔انکی دوسری کتب میں بھی اسلامی تاریخ، اصلاح و انقلاب کی کوششوں کے تسلسل کو دیکھایا گیا ہے۔ ممتاز شخصیتوں اور تحریکوں کی بیان کیا گیا ہے۔ان شخصیتوں نے اپنے اپنے وقت میںاپنی صلاحیتوں کے مطابق دین کے احیائ،تجدین اور اسلام اور مسلمانوں کی حفاظت کے کام میں حصہ لیا۔ان کی مجموعی کوششوں سے اسلام زندہ اور محفوط شکل میں اس وقت بھی موجود ہے۔

پہلی جلد میں لکھتے ہیں۔پہلی صدی ہجری میں عمر بن عبدالعزیز کو اللہ تعالیٰ نے تجدید انقلاب کے لیے چنا۔ خلافت راشدہ کے بعد بنی امیہ کی ملوکیت جو اسلامی سے زیادہ عربی تھی۔ قدیم جاہلی ر جحانات جو مدینہ کی اسلامی ریاست اور خلفائے راشدین کے دور میں ختم ہوئے گئے تھے ۔ اس دور میںنیم تربیت مسلمانوں اور نئی عربی نسل میں پھر سے اُبھر آئے۔قرآن اورسنت کا نظام باقی نہیں رہا۔ عربی اور قبائلی سیاست بن گیا۔خلافت ملوکیت میں تبدیل ہو گئی۔بنی امیہ بادشاہ بن گئے۔ سیاست بادشاہوں اورواعظ و نصیحت اور قضاء کا کام علما نے اختیار کر لیا۔عمر بن عبدلعزیز نے اسے اقتدار میں آتے ہی یک سر بدل دیا۔عام مسلمانوں سے قبضہ کی گئی ساری جائدادیں اصلی مالکوں کولو ٹا دیں۔ اس کام کے خلاف کوئی نصیحت کرتا تو قرآن کی یہ آیت پڑھتے تھے:۔” اگر میں نے اپنے ر ب کی نافرمانی کی تو مجھے ایک بڑے دن کا عذاب کا خطرہ ہے۔(الانعام۔٢) پہلی دفعہ ابوبکر بن حزم کو تدوین حدیث پر لگایا۔ا ن مختصر زمانہ اقتدار میںکے زمانے میں سب مسلمان غنی ہوگئے۔ زکوٰة لینے والا کوئی نہیں ملتا تھا۔عمر بن عبدالعزیز سے پہلے ٹاک آف دی ٹائون میں محلوں، جائیدادوں،عورتوں اور عمدہ کھانوں کی باتیں اور اب نیکیوں کی باتیں ہونی لگیں تھیں۔مسلمان ان کو چھٹا خلیفہ راشد مانتے ہیں۔

لکھتے ہیں دوسری صدی ہجری میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کے بعد حکومتی دھارا اسی طرف بہنے لگا جیسا پہلے بیتا تھا۔ دولت کی فراوانی نے اسلامی معاشرے میں نفاق اور مترفین کے اخلاق پیدا ہونے لگے۔مادہ پرستی کا دور شروع ہوا۔س دور میں اللہ تعالیٰ نے حسن بصری کو پیدا کیا۔ انہوں نے ام سلمہ کے گھر پرورش پائی تھی۔ صاحب علم فصیح تھے۔ لوگ ان سے قرآن حدیث، تفسیر، فقہ ۔مقدمات اور قضا کے قواعد سیکھتے تھے۔چونکہ حسن بصری نے صحابہ کے دور اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔ ان کا طرزعمل نبیوں کے کلام اور صحابی کے طرز عمل سے ملتا جلتا تھا۔حق گو اور بے باک تھے۔ حسن بصری کی اصلاحی کوششوں کیوجہ سے انقلاب ِحکومت کی جد و جہد کی گئی۔ خاندان بنوت ۖکے کئی افراد نے انقلاب کی کوششیں کی۔حضرت حسین کے بعد ان کے پوتے زید بن علی بن حسین نے ہشام ابن عبدا لملک کے مقابلہ میں علم جہاد بندکیا اور ١٢٢ھ میں شہید ہوئے۔امام ابو حنیفہ نے ان کی خدمت میں دس ہزار درم بھیجے ۔ اس کے بعد بنی حسن میں سے حضرت محمد ذو النفس الزکیہ بن عبداللہ ابن الحسن المثنی بن سید نا حسن بن علی نے مدینہ میںاور ان کے مشورے سے ان کے بھائی ابراھیم بن عبداللہ نے کوفہ میں منصور کے خلاف علم جہاد بند کیا۔ امام ابوحنیفہ اور امام مالک نے ان کی تائید کی۔امام ابو حنیفہ نے منصور کے فوجی افسر حسن بن قحطبہ کو ابراھیم کا مقابلہ کرنے سے باز رکھا۔اس جہاد سے غلط اقتدار کے خلاف اعلان حق کی ایک نظیر قائم ہوئی۔

لکھتے ہیں مامون نے خلق قرآن کے مسئلے پر اپنی پوری توجہ مر کوز کر دی۔ ما مون نے والی بغداد کو مختلف وقتوں میں تین خط لکھے۔ جو خلق قرآن کے قائل نہیں ان کو عہدوں سے ہٹادیا جائے۔ کچھ کوقتل بھی کروا دیا۔ کچھ نے رجوع کر لیا۔ موت کے بعد وصیت کی کہ اسے عقیدے پر قائم رہاجائے۔معتصم کے زمانے میںامام احمد بن حنبل کو رقہ سے بغدادلایا گیا۔چار چار بیڑیاں ان کے پائوں میں پڑی تھیں۔ معتصم نے امام احمد بن حنبل کو اس مسئلہ پر ٢٨ کوڑے لگوائے۔ تین دن تک مناظرہ ہوتا رہا اور کوڑے پڑتے رہے ۔ امام کہتا” میرے سامنے اللہ کی کتاب یا اس کے رسولۖ کی سنت سے کچھ پیش کرو تو میں اسکو مان لوں” بلا آخر ظلم ہار گیا اور حق جیت گیا۔ امام کی بے نظیر ثابت قدمی اور اور استقامت سے یہ فتنہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیا۔

`عباسی دور میںفتنہ اعتزال کو امام ابوالحسن اشعری جو مشہور صحابی حضرت ابو موسی اشعری کی اولاد میں سے تھے نے ختم کیا۔ پانچویں صدی کے عین وسط میں یونانی فلسفہ اور باطنیت کو امام غزالی نے مات دی۔ زندگی ومعاشرت کا اسلامی و اخلاقی جائزہ اور ان کی تنقید و اصلاح کی۔ ٤٨٨ھ میں حضرت شیخ عبدا لقادر جیلانی بغداد تشریف لائے ۔ آپ کا نسب دس واسطوں سے سید امام حسن پر منتہی ہوتا ہے۔عبدالقادر جیلانی نے تصوف کو بدعات سے پاک کرنے اور کتاب سنت کے اس کا ماخذ بنانے کی کوشش میں حضرت شیخ کا تجدیدی حصہ ہے۔ ان کی کتاب ”عوارف المعارف” میں ان کے کام کا اندازہ ہوتا ہے۔لکھتے ہیں عبدالرحمان ابن جوزی دعوت و اصلاح کا ایک دوسرا نمونہ ہیں۔ وہ اپنے زمانے کے یکتائے روزگارمفسر، محدث،مورخ، ناقد، مصنف اور خطیب تھے۔ان کا بڑا کارنامہ ان کے انقلاب انگیز اورموثر مجالس درس ہیں۔ ان مجلس میں خلفائ، سلاطین، وزراء اور اکابرعلماء شریک ہوتے تھے۔ ایک ایک لاکھ آدمی ایک ایک وعظ میں شمار کئے گئے ۔

نورالدین زنگی اور صلاح الدین ایوبی کے دور کے متعلق لکھتے ہیں۔ ایک طرف مرکز اسلام میں پوری قوت سے تصنیفی و تعلیمی کام ہو رہا تھا تو دوسری طرف صلیبی حملوں کی زد میں تھا۔ راہب پطرس نے مسیح دنیا میں آتش نوائیاں سے آگ لگا دی تھی۔٤٩٢ھ میں صلیبیوں نے بیت المقدس فتح کر لیا۔صلیبیوں نے ظلم و سفاکیت کی انتہا کر دی۔نورالدین زنگی نے فلسطین کے علاقے صلیبیوں سے چھین لیے ۔ پھر اس کے سپہ سالار سلطان صلاح الدین ایوبی نے بیت المقدس کو فتح کیا۔لکھتے ہیں کہ سلطان صلاح الدین کی کوششوں سے جا بجا دینی مدارس کے قیام نیز شیعی اثرات کے اضمحلال اور سنی سلاطین کے اثر سے علمی و عملی زندگی میں تازگی پیدا ہوئی۔ ساتویں صدی ہجری میں سب سے زیادہ با ا عظمت شخصیت شیخ الاسلام عزالدین ابن عبد السلام کی ہے ،جو اپنے علم و تقویٰ اور حق گوئی و بیباکی میں نادرہ روزگار اور قران اولیٰ کی یاد گار تھے۔

لکھتے ہیں ساتویں صدی ہجری میں خوازم شاہ نے تاتاریوں سے شکست کھائی۔ تاتاری سارے عالم اسلام پر قبضہ کر لیا۔ دہشت کی حالت یہ تھی کہ ایک تاتاری ایک گلی میں گھسا تو سو مسلمانوں کو ہلاک کردیا۔ کسی تاتاری نے ایک مسلمان سے کہ تم اس پتھر پر سر رکھ دو میں خنجر لاتا ہوں۔ مسلمان سہما پڑا رہا اور بھاگنے کی ہمت تک نہیں کی۔ تاتاری شہر سے خنجر لایا اور اسے ذبح کر دیا۔پھر اللہ کا کرنا کہ ایک سال میں ساری تاتاری قوم مسلمان ہو گئی۔اس پر شاعر اسلام علامہ اقبال نے کہا کہ :۔

ہے عیاں شورش تاتار کے افسانے سے
پاسبان مل گئے کعبہ کو صنم خانے سے

لکھتے ہیں کہ ساتویں صدی ہجری میں سارا اسلام علمِ کلام کے مسائل و مباحث سے گونج رہا تھا۔اس کے توڑ کے لیے اللہ تعالی نے مولانا جلال الدین رومی کو پیدا کیا۔ ان کی مثنوی علم کلام نے بے اعتدالیوں اور عقل کی ہوس پرستی کے خلاف ایک صدائے احتجاج بلکہ اعلان جنگ کر دیا۔ ایک ایسے علم کلام کی بنیاد رکھی کہ جس کی عالم اسلام کو سخت ضرورت تھی۔ رومی کو علامہ اقبال استاد مانتے ہیں۔ صاحبو! یہ اوپر درج تین میں سے پہلی جلد میں بیان کی گئی ہمارے اسلاف کے کارنامے ہیں، جن کی وجہ سے اسلام کا باغ ہرا بھرا ہے، اور ان شاء اللہ ہمیشہ ہرا بھرا رہے گا۔۔ آیندہ کسی وقت دوسری اور تیسری جلد کی داستان بیان کریں گے۔ ان شا اللہ۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Inflation
Previous Post مہنگائی اور بے روزگاری
Next Post گزشتہ چار سال کے دوران دستیاب وسائل نیک نیتی کے ساتھ بروئے کار لاکر عوام کو سہولتیں پہنچائی۔ محمد فیروز خان
Feroze Khan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.