geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

رونا کیسا؟ واویلا کیوں؟

June 1, 2019 1 1 min read
NAB
Share this:

NAB

تحریر : الیاس محمد حسین

تاریخ میں وہ لیڈر سرخرو ہوتے ہیں جو جواں مردی سے حالات کا مقابلہ کرتے ہیں جناب خیال کریں تاریخ لکھی جا رہی ہے مورٔخ فیصلہ کرے گا کہ آپ واقعی شیر تھے یا حالات کے قدموں میں ڈھیر ہوگئے تھے این آر کو چھوڑئیے حکمران کوئی ایسی کوشش کریں بھی تو انکارکردیں کیونکہ آپ شیر ہیں شیر اور حضرت ٹیپو سلطان نے کہا تھا شیر کی ایک دن کی زندگی گیڈرکی سوسالہ زندگی سے بہترہے پھر رونا کیسا؟ واویلا کیوں؟ حالانکہ کچھ فطری بزدل بھی دکھاوے کیلئے ہی سہی حالات کا مقابلہ اس انداز سے کرتے ہیں کہ لوگ اش اش کر اٹھتے ہیں اور آپ۔۔۔ حالات بتارہے ہیں کہ میاں شہباز شریف فیملی کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا چلاجارہاہے حمزہ شہبازکی گرفتاری کیلئے نیب کئی ہفتوںسے کوشاں ہے لگتاہے ان کی گرفتاری کی خبر کسی بھی وقت آسکتی ہے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی وائرل ہوئی ہے جس میں حمزہ شہباز نیب اہلکاروں کی آمد پر گرفتاری سے بچنے کیلئے سیڑھی لگا کر ہمسائے کے گھر سے فرار ہونے لگے تھے کہ انہیں کورٹ سے ریلیف مل گئی حمزہ شہباز کو جو لوگ عالم چنا سمجھ بیٹھے تھے اس ”حرکت” کے بعد وہ زکوٹا لگ رہے ہیں حالانکہ یہ بات حمزہ شہباز کے علم میں بھی یقینا ہوگی کہ ان کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا گیا ہے پھر ان کو اتنا بڑا لیڈرسمجھنے والے حیران بلکہ پریشان ہوگئے ہیں سچ ہے شیر کا انتخابی لینے والے حقیقی زندگی میں شیر نہیں بن سکے اس کے لئے شیر جیسا جگراہونا چاہیے سابقہ حکمر انوں کے تو ہر گھر سے چیخوں کی آوازیں آرہی ہیں کیونکہ آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں دو روز قبل پنجاب کی وزارت ِ اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز کی حقیقی اور سوتیلی والدہ کے خلاف بھی تحقیقات ململ کرلی گئیں ہیں نیب ذرائع سے حاصل دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے اپنی اہلیہ نصرت شہباز اور تہمینہ دارانی کو کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے تحفے میں دئیے۔

معلوم ہواہے کہ شہباز شریف دوران تفتیش اپنی اہلیہ تہمینہ دارنی کو تحفے میں دی جانے والی پراپرٹیز سے متعلق مطمئن نہیں کرسکے۔ شہباز شریف نے اپنی اہلیہ تہمینہ درانی کو 5 کروڑ 57 لاکھ 72 ہزار کی رقم تحفے میں دی۔ سابقہ وزیر ِ اعلیٰ کی جانب سے یہ رقم 2013 سے 2018 کے درمیان مختلف ٹرانزیکشن کے ذریعے منتقل کی گئی۔شہباز شریف نے تہمینہ دارانی کو گوادر، مری اور ہری پور میں 6 قیمتی جائیدادیں اور ڈی ایچ اے فیز 5 میں ایک لگڑری گھر بھی تحفے میں دیاہے جن کی مالیت اربوںمیں ہے حالانکہ تہمینہ درانی فیشن کے طور پر اکثر غریبوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے بڑی بڑی باتیں کرتی رہتی ہیں لیکن لگتاہے وہ اندر سے فیوڈل لارڈکا سا مجازہی رکھتی ہیں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز 12 کمپنیوں میں 69 لاکھ 56 ہزار 5 سوشئیرز کی مالک ہیں۔ 96 ایچ ماڈل ٹاون اور مری کی رہائش گاہیں بھی سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کے نام ہیں، نصرت شہباز کے نام قصور اور فیروز والا میں 810 کنال قیمتی زرعی اراضی بھی ہے۔

شریف خاندان کے فرنٹ مین مشتاق چینی پی آئی اے کی پرواز 203سے دبئی روانہ ہو رہا تھا گرفتار کرکے نیب کے حوالے کر دیاگیامشتاق چینی نے سلمان شہبازکے اکائونٹ میں 60کروڑروپے کی ٹرانزکشن کی تھی اور حمزہ شہبازکی ماڈل ٹائون میں گرفتاری کی کوشش کے موقعہ پر مشتاق روپوش ہوگیا تھا اس کیس میں حمزہ شہباز اور شہباز شریف رمضان شوگر ملز میں مرکزی ملزم نامزد ہیں جن پر مبینہ طور پر21کروڑ روپے کی کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے دو بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر ماڈل ٹائون میں دوبارچھاپہ مارا تاہم نیب انھیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی. پھر وزارت داخلہ نے نیب میں سفارش پر قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور ان کے مفرور بھائی سلمان شہبازکا نام ای سی ایل پر ڈال دیا تھا. اب مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کیلئے ضمانت میں توسیع ملتے ہی نیب نے انہیں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پھرطلب کر لیا ہے۔

اس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ ان کے ستارے بدستور گردش میں ہیں بہرحال گذشتہ تین چاردہائیوں سے پاکستان کے سفیدو سیاہ کی مالک فیملی نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے کام کیاہے اسی خاطر آصف علی زرداری جیسے سیاسی مخالف کو کبھی گلے لگا لیا اور کبھی گلے پڑ گئے سال ہا سال سے یہی تماشہ عوام دیکھتے چلے آرہے ہیں اب مک مکا کی سیاست ختم ہوئی تو تحریک ِ انصاف برسر ِ اقتدار آگئی اب عمران خان وزیر اعظم بنے تو ان کو احساس ہوا ہے ہم پہلی بار اپوزیشن میں آئے ہیں پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ ن اورفضل الرحمن تینوں پر کوئی مشکل آتی ہے تو جمہوریت کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔

آصف علی زرداری اورف ضل الرحمن کی بات چھوڑیں مسلم لیگ ن کے رہنما تو اپنے آپ کو شیر سمجھتے ہیں اب نیب نے شکنجہ ٹائٹ کیاہے تو دل نہ چھوٹا کریں حالات سے مت گھبرائیں ہمت ،جرأت ،بہادری اور مسائل کو فیس سے برا وقت ٹل جاتاہے حالات کا تقاضاہے شیر بنیں شیر۔ تاریخ میں وہ لیڈر سرخرو ہوتے ہیں جو جواںمردی سے حالات کامقابلہ کرتے ہیں جناب تاریخ لکھی جارہی ہے مورٔخ فیصلہ کرے گا کہ آپ واقعی شیر تھے یا حالات کے قدموںمیں ڈھیر ہوگئے تھے این آر کو چھوڑئیے حکمران کوئی ایسی کوشش کریں بھی تو انکارکردیں آپ نے جرأت نہ دکھائی تو ان کا کیا بنے گا جو شیر اک واری فیر کے نعرے لگا کر اپنے آپ کو زندہ رکھے ہوئے ہیں خیال کریں پوری دنیا آپ کو دیکھ رہی ہے اور نئی تاریخ رقم ہورہی ہے تاریخ میں بزدلوںکو اچھے لفظوں میں یاد نہیں کیا جاتا۔
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Iftar Dinner
Previous Post پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت افطار ڈنر کا اہتمام
Next Post چھوٹا آدمی
Narendra Modi

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.