geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نوری پیکر

December 2, 2019 1 1 min read
Hazrat Baba Fariduddin Masood Ganjshakar
Share this:

Hazrat Baba Fariduddin Masood Ganjshakar

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

تاریخ انسانی کے ہر دور میں طالبانِ حق جو اپنی جان مال عزت شہرت سب کچھ حق تعالیٰ پر قربان کر نے کو ہر لمحہ تیار رہتے ہیں ‘ فطری راة حق کے یہ عظیم مسافر ساری زندگی اِس کو شش میں عبادت ریاضت چلہ کشی فاقہ کشی مجاہدے کر تے ہیں کہ اپنے وجود ظاہر و باطن کی برائیاں خامیاں دور کر کے خود کو اِس قابل کر سکیں کہ بارگاہ ِ الٰہی میں پیش ہو سکیں یہ نفوس قدسیہ وہ خاص مزاج فطرت شعور رکھتے ہیں وہ مستقل مزاج جنون حسن کی وجہ سے ہر کڑی سے کڑی مشکل مصیبت کو بھی صبر سے برداشت کر جاتے ہیں حق تعالیٰ کی رضا کے متلاشی یہ خاک نشین اپنے ظاہری باطنی رزائل دور کر نے کی ساری زندگی کوششیں کر تے رہتے ہیں اِن کی زندگی کا ہر لمحہ اِس کھوج میں گزرتاہے کہ وہ کونسا طریقہ عبادت ریاضت مجاہد ہ چلہ کشی خلوت گزینی کی جائے کہ خداکے خاص پسندیدہ بندوں میں شامل ہو سکیں ، دنیا میں آنے والا ہر انسان اپنی ذات کا پجاری نظر آتا ہے وہ پیدائش سے قبر تک ساری زندگی خود پرستی میںہی گزار دیتا ہے لیکن جانور نماانسانوں کے اِس ہجوم میں کہیں کہیں یہ عظیم نفوس ِ قدسیہ بھی نظر آتے ہیں جو اپنے جسم کو کڑے مجاہدوں کے ریگستان کے حوالے کر دیتے ہیں جسم کی ہر خواہش کو ٹھکرا کر نفس کے سر کش بے لگام گھوڑے کو لگام ڈالتے ہیں جبکہ عام انسان ساری زندگی اپنے مادی جسم کی دیکھ بھال میں ہی لگے رہتے ہیں۔

مٹی کے اِس پتلے کے آرام آسائشیں عیاشی کے لیے ہر جائز ناجائز حد سے گزرجاتے ہیں لیکن متلاشیان ِ حق ہر سانس کے ساتھ جب اپنے جسم کو تزکیہ نفس کی بھٹی سے گزارتے ہیں تو پھر یہی مادی جسم مادی پیکر سے لطیف پیکر میں ڈھل جاتا ہے پھر ایسے لوگوں کی ہر سانس کر امت کا روپ دھار لیتی ہے پھر ایسے ہی بو ریا نشینوں کے بارے میں آسمانوں کا مالک فرماتا ہے اُس دن اللہ کے دوستوں کو کوئی خوف نہ ہو گا اور نہ ہی وہ کسی غم میں مبتلا ہو نگے ‘ منکر ین روحانیت خدا کے اس فرمان کو روز محشر کے لیے کہتے ہیں لیکن حق تو یہ ہے کہ مالک ارض و سما پھر اپنے پسندیدہ بندوں کو اِس عارضی فانی دنیا میں بھی اکیلا نہیں چھوڑتا بلکہ ہر سانس کو کرامتوں کا ظہور بنا دیتا ہے پھر ایسے لوگوں کے بارے میں ہی تو رب تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ہم بندہ مومن کی آنکھ بن جاتے ہیں اُس کے ہا تھ بن جاتے ہیں پھر ایسے بوریا نشینوں کے بارے میں شاعر مشرق نے کیا خوب کہا ہے۔

جب انگارہ خاکی میں ہو تا ہے یقین پیدا
تو کرلیتا ہے یہ بال و پر روح الامین پیدا

بلاشبہ سلطان معرفت پاک پتن بابا فرید کو بھی طویل تزکیہ نفس عبادت ریاضت اور خواجہ معین الدین چشتی اجمیری اور خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کی نگاہ اکسیر سے یہ لازوال مقام پا چکے تھے کہ آپ کی ہر سانس اور زبان سے نکلا لفظ بارگاہ الٰہی میں قبولیت پاتا تھا آپ جسمانی نجاستوں سے پاک ہو کر پیکر لطافت نوری وجود میں ڈھل گئے تھے پھر حضرت نظام الدین اولیاء آپ کے خلیفہ خاص فرمایا کرتے تھے کہ ایک دن میں بارگاہ مرشد میں حاضر تھا کہ آپ کی ریش مبارک سے ایک بال گر گیا میں نے فوری طور پر عقیدت میں اٹھا بال کو اٹھا یا اپنی آنکھوں سے لگایا چوما اور عرض کی میرے شہنشاہ کیا میں آپ کے بال کو تعویز بنا کر رکھ لو تو بابا جی دلگیر لہجے میں بولے اے فرزند ہاں تم رکھ لو تو میں نے عقیدت کے طور پر اپنے مرشد کا بال مبارک کو اپنی دستار میں کاغذ میں لپیٹ کر رکھ لیا۔

کچھ وقت کے بعد جب میں اجو دھن سے دہلی پہنچا تو جب بھی کو ئی مریض لاعلاج میرے پاس آتا جس کی بیماری کی آخری درجے تک پہنچی ہو تی تو اُس کو مرشد کریم کے بال والا تعویز دیتا اور کہتا اِس کو اپنے گلے میں پہن لو لیکن جب تم صحت یاب ہو جائو تو پھر یہ تعویز میرے پاس واپس لے آنا یہ سلسلہ چلتا رہا بے شمار لاعلاج لا چار مریض ہر در سے مایوس ہو کر آتے اور اِس تعویز کے طفیل صحت یاب ہو تے اِسی دوران ایک دن میرا ایک دوست شدید پریشانی میں میرے پاس آیا اور بولا شیخ میرا بیٹا شدید بیمار ہے زندگی کی امید کے چراغ بھی مدہم پڑ گئے ہیں بے شمار حکیموں سے علاج کرایا لیکن مرض بڑھتا گیا جوں جوں دعا کی اب ہر طرف مایوس ہو کر آپ کے پاس آیا ہوں خدا کے لیے میری مدد اور دعا فرمائیں تو میں اُس کی پریشانی دیکھ کر اندر گیا تاکہ مرشد کے بال والا تعویز اُس کو دوں لیکن اند ر مخصوص جگہ پر وہ تعویز نہیں تھا میں نے بہت تلاش کیا لیکن وہ تعویز نہ ملا تو میں نے آکر معذرت کر لی کہ ایک تعویز دینا تھا تو آج نہیں ملا تو وہ بیچارہ مایوس ہو کر چلا گیا اور پھر چند دن بعد آکر اُس نے بتا یا کہ اُس کا پیارا بیٹا وفات پا گیا تومیں نے اُس سے افسوس کیااور صبر کی تلقین بھی چند دن گزرنے کے بعد ایک اور جاننے والا شخص آیا جو تعویز کی کرامت برکت سے واقف تھا تو میں نے اظہار افسوس کیا کہ تعویز تو گم ہو گیا لیکن اُس کی تسلی کے لیے اندر جا کر دیکھا تو حیرت ہو ئی کہ تعویز وہاں پر موجود تھا میں نے خوشی خوشی تعویز پکڑا اور لاکر ضرورت مند شخص کو دیا تو اُس کی مشکل آسان ہو گئی تو مجھے خیال آیا پہلے شخص کے بیٹے کی موت اُس کے مقدر میں لکھی جا چکی تھی اِس لیے تعویز نہ مل سکا ایک طرف تو یہ عالم کہ بابا فرید کے جسم کا بال لوگوں کے لیے باعث ِ شفا تھا تو دوسری طرف یہ عالم کہ خود بیمار ہو ئے مریدوں دوستوں سے صحت کے لیے دعا کراتے یہ عجز انکساری بوریا نشینوں کے ہاں ہی ملتی ہے۔

ایک بار بابا فرید شدید بیمار ہو ئے قریبی مریدوں حضرت جمال الدین ہانسوی مولانا بد ر الدین اسحاق اور حضرت نظام الدین اولیاء کو بلایا اور کہا میری صحت یابی کی دعا کرو اب دیوانے مرید عجز انکسار سے گردنیں جھکائے شرمندہ کھڑے تھے کہ مسیحا عظیم مرشد کریم ان سیاہ کاروں سے دعا کی درخواست کر رہے ہیں جس با کمال فقیر کے ظاہر و باطن سے شفا کی نورانی کرنیں ہر وقت پھوٹتی ہوں وہ مرید سے صحت کی دعا کا کہہ رہا ہے مرید گردنیں جھکائے کھڑے تھے تو بابا فرید بولے تم اِسی وقت فلاں قبرستان میں جا کر میرے حق میں دعا کرو۔

اب دیوانے مرید اُس قبرستان میں جا کر ساری رات مرشد کریم کی صحت کی دعائیں مانگتے رہے صبح جب بارگاہِ فریدی میں حاضر ہو ئے تو بابا فرید ابھی درد اور بیماری میں مبتلا نظر آئے بابا فرید در د کی وجہ سے بار بار اپنے مرشد خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کے عصا مبارک پر ہاتھ پھیر کر اپنے چہرے اور جسم پر پھیر لیتے مریدوں کو دیکھ کر فرمایا کہا کل رات تم لوگوں نے قبرستان میں جا کر میری صحت کی دعا کی تو مرید بولے شیخ ہم تو ساری رات آپ کی صحت کی دعا کر تے رہے تو باباجی بولے لیکن میری بیماری اور درد تو ویسے کی ویسا ہے تو نظام الدین بولے یا حضرت ہم سیاہ کار ناقص گناہ گار اور نامکمل ہیں ہماری دعائوں میں وہ اثر کہاں جو آپ کی دعائوں میں ہے تو بابا فرید بولے نظام الدین میں نے تمہارے لیے خاص دعا کی تھی کہ تم حق تعالی سے جو بھی مانگو وہ اللہ تعالی فوری قبول کریں گے تم پھر دعا کرو تو حضرت نظام الدین سر جھکا کر چلے گئے اور جا کر ساری رات بابا فرید اپنے مرشد کی صحت کی دعا کر تے رہے رات کے آخری پہر جاکر سکون قلب کی کیفیت نصیب ہوئی تو دل کو قرار آیا اور سو گئے صبح ہو تے ہیں غلام نظام الدین مرشد کے حضور حاضر ہواتو بابا فرید کے چہرے کو پر سکون اور روشن پا یا بابا جی بو لے نظام الدین میں نے تمہارے حق میں جو دعا کی تھی وہ قبول ہو ئی اور جب تم نے میری صحت کے لیے دعا کی تو فوری قبول ہو گئی مجھے بیماری اور درد سے نجات ملی اب تمہاری دعائوں سے زمانہ فیض پائے گا۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
CHAIRMAN DISTRICT KORANGI
Previous Post مسائل سے پاک معاشرے کا قیام اور عوام کو اُن کی دہلیز پر سہولیات پہنچا نے میں مصروف ہیں۔ سید جاوید علی
Next Post وقت کی ضرورت فوری پھانسیاں
Executions

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.