geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 28, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

14 اگست 1947ء قربانیوں کی طویل داستان

August 13, 2021 0 1 min read
14th August Independence Day of Pakistan
Share this:

14th August Independence Day of Pakistan

تحریر : نسیم الحق زاہدی

23مارچ 1940ء وہ تاریخ ساز دن ہے جب لاہور کے منٹو پارک میں ایک تاریخی قرادود منظور کی جسے قراداد پاکستان کے نام سے مشہور ہے اس میں برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے قائد اعظم کی قیادت میں یک آواز مسلمانان برصغیر نے ایک الگ مسلم ریاست پاکستان کا نعرہ بلند کیا اور واشگاف الفاظ میں اعلان کیا کہ وہ برسوں سے جاری انگریز ہندو گٹھ جوڑ کے توڑ اور اسلام کی سر بلندی اور اسلامی نظام کے قیام کے لئے ایک الگ ملک کی خاطر تن من و دھن کی بازی لگانے کو تیار ہے ۔ یہ اللہ کا معجزہ ہی تو ہے صر ف سات سال کی قلیل مدت میں ان لاکھوں مسلمانوں نے اپنے لئے آزاد ملک حاصل کرنے کے خواب کو سچ کر دکھایا اور 14 اگست 1947ء کو دنیا کے نقشے پر پاکستان کے نام سے دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت کا قیام عمل میں آیا۔ بلاشبہ 14 اگست 1947ء تجدید عہد و وفاکا دن ہے جب برصغیر کے 20 لاکھ مسلمانوں الگ وطن کے حصول کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ آگ و خون کے اس دریا کو عبور کرکے سب کچھ چھن جانے کے باوجود بالآخر مسلمانوں نے 14 اگست 1947ء کو قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں آزادی کی دولت حاصل کی۔ 27 رمضان المبارک کو پاکستان کا وجود میں آنا اس بات کی قوی دلیل ہے کہ اس ارضِ پاک کا وجود میں آنا خود اللہ رب العزت کا خاص حکم اور مسلمانانِ ہند کے لیے شبِ قدر کا عظیم تحفہ ہے۔

محمد علی جناح نے کانگریس اور مسلم لیگ کو متحد ہو کر تحریک آزادی چلانے پر متفق کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ جس کی بدولت دسمبر 1916ء میں میثاقِ لکھنو منظر عام پر آیا جس نے ان کی مقبولیت میں اضافہ کے ساتھ انہیں ہندو، مسلم اتحاد کا سفیر بھی بنا دیا۔ قائد اعظم کے چودہ نکات کی گونج اقتدار کے ایوان میں مسلمانوں کے سیاسی شعور کی بیداری سمجھی گئی تو خود مسلمان اپنے لائحہ عمل کو متعین کرتے ہوئے تصور آزادی سے روشناس ہوئے جسے جلا بخشنے کا وسیلہ خطبہ الٰہ آبادسالانہ اجلاس مسلم لیگ 1930ء علامہ اقبال کا صدارتی خطبہ بنا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا” میری خواہش ہے کہ پنجاب، صوبہ سرحد، سندھ اور بلوچستان کو ملا کر ایک ریاست بنا دی جائے ، سلطنت ِ برطانیہ میں رکھ کر یا اس سے باہر رکھ کر خود مختار طرز حکومت رائج کیا جائے۔ شمالی مغربی مسلم ریاست کا قیام مسلمانوں یا کم از کم شمال مغربی علاقوں کے مسلمانوں کا نوشتہ ء تقدیر ہے”۔اس میں کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ علامہ اقبال کے افکار و نظریات اور بابائے قوم محمد علی جناح کے فرمودات سے ہمیں رہنمائی ملی۔

قائداعظم نے اپنے 13اگست 1947ء کے خطاب میںکہا تھا کہ ”اب ہمارے سامنے ایک نئے باب کا آغاز ہورہا ہے ہماری کوشش یہ ہوگی ہم برطانیہ اور ہمسایہ مملکت ہندوستان اور دیگر برادر اقوام کے ساتھ بھی خیر سگالی اور دوستی کے تعلقات استوار کریں اور انہیں برقرار رکھیں تاکہ ہم سب مل کر امن، امن عالم اور دنیا کی خوشحالی کے لئے اپنا عظیم ترین کردار ادا کرسکیں”۔آپ نے 15اگست 1947ء کو پاکستان براڈ کاسٹنگ سروس کی افتتاحی تقریب پر قوم کے نام ایک پیغام میں فرمایاتھا کہ ”نئی مملکت کی تخلیق کی وجہ سے پاکستان کے شہریوں پر زبردست ذمہ داری آن پڑی ہے انہیں یہ موقع ملا ہے کہ وہ دنیا کو دکھا سکیں کہ ایک قوم جو بہت سے عناصر پر مشتمل ہے کس طرح امن و آشتی کے ساتھ رہ سکتی ہے اور ذات، پات، عقیدے کی تمیز کے بغیر سارے شہریوں کی بہتری کے لئے کام کرسکتی ہے”۔ ”امن اندرون ملک اور امن بیرون ملک ہمارا مقصد ہونا چاہئے، ہم پر امن رہنا چاہتے ہیں اور اپنے نزدیکی ہمسایوں اور ساری دنیا سے مخلصانہ اور دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، ہم کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں کررکھتے، ہم اقوام متحدہ کے منشور کے حامی ہیں اور امن عالم اور اس کی خوشحالی کیلئے اپنا پورا کردار ادا کریں گے”۔

وطن عزیز کی تشکیل جداگانہ مسلم قومیت اور دو قومی نظرئیے کی اساس پر قائم ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ” رنگ و نسل، ذات پات، زبان وجغرافیہ” کا پاکستان کے نظریاتی وجود میں کوئی عمل دخل نہیں،یہی وجہ ہے کہ غیرمنقسم ہندوستان کے مسلمانوں نے ایک مسلم قوم کی حیثیت میں ہر امتیاز سے بالاتر ہو کر اپنا حق خودارادیت مطالبہ پاکستان کی تائید میں استعمال کیا جس کا اظہار انہوں نے46 1945-ء کے انتخابات میں رائے دہی کے ذریعے بھی کیا تھا۔قیام پاکستان کے بعد دوقومی نظرئیے کو مسلمانان برصغیر اور قائداعظم کی بصیرت کے مطابق تشریح کی ضرورت تھی لہٰذا وزیر اعظم لیاقت علی خان نے9مارچ1949ء کو قراردادمقاصد دستورساز اسمبلی میں پیش کی جو 12مارچ کو منظور ہوئی ، درحقیقت یہی قراردادمقاصد ہی ”نظریہ پاکستان ”کی قانونی اور آئینی شکل ہے کیونکہ اس کے مطابق جہاں تمام شہریوں کو حکومت سازی میں یکساں رائے دہی کا حق حاصل ہے وہیں ملک میں رواداری اور برداشت کے ماحول کا فروغ ریاست کی ذمہ داری قرار دیا گیا ہے۔امن اور خوشحالی قائداعظم کی خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول تھا۔

قائداعظم نے ایک اور جگہ ارشاد فرمایاکہ ”اے میرے ہم وطنو آخر میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان بیش بہا وسائل کی سرزمین ہے لیکن اس کو ایک مسلم قوم کے شایان شان بنانے کیلئے ہمیں اپنی تمام توانائیوں کی ضرورت ہوگی”لیکن مقام افسوس کہ پاکستان آج بیش بہا وسائل کے باوجودمفاد پرست حکمرانوں کی ریشہ دوانیوں کے باعث زوال پذیر ہے۔قائد اعظم نے اسوئہ حسنہۖ (امانت، دیانت، صداقت اور شجاعت) پر عمل کرکے دکھادیا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں اور یہ سب ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ہی ثمر ہے۔ لمحہ ء فکریہ تو یہ ہے کہ جس عوام کی خوشحالی اور استحصالی قوتوں سے نجات کے لئے بانیان پاکستان نے ایک آزاد مملکت کے حصول کا خواب ممکن بنایا تھا وہ تو قیام پاکستان سے لیکر اب تک اس مکمل آزادی کا تصور ہی نہیں کر پائی بلکہ ارض پاک کے گونا گوں مسائل میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے ۔آج یوم آزادی کو ہمارے ارباب اختیار و اقتدار کو غور و فکر کرنا ہو گا کہ ان کی ناعاقبت اندیشیاں اور سیاسی مفادات قوم کو کہاں لے جارہے ہیں ۔؟آج ہمیں جمہوریت کے تحفظ اور ملکی سلامتی کے لئے زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت ہے۔
Naseem Ul Haq Zahidi

تحریر : نسیم الحق زاہدی

Share this:
14th August Independence Day of Pakistan
Previous Post ٤ ​ااگست یوم آزادی پاکستان ٢٠٢١ئ
Next Post جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک
Security Forces Operation

Related Posts

Chemical Tank Rupture at Washington Plant Kills Workers

واشنگٹن: پیکیجنگ پلانٹ میں کیمیائی ٹینک پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی

May 27, 2026
Pakistan Leaders Call for Unity and Compassion on Eid ul Adha

قربانی، اتحاد اور انسانیت کی خدمت: پاکستانی قیادت کا عید الاضحیٰ پر قوم کو پیغام

May 27, 2026
Sarkozy's Last Stand: Defense Battles Deepening Rift in Libya Funding Appeal

نکولس سرکوزی کے خلاف مقدمے میں کلود گوئاں کے خطوط سے دفاعی حکمت عملی میں دراڑ

May 27, 2026
China Urges US-Iran Compromise to Salvage Mideast Ceasefire

مشرق وسطیٰ میں امن کی پہل: چین کا امریکہ اور ایران سے سمجھوتے کا مطالبہ

May 27, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.