geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسپتال میں کالے کوٹ کالی پینٹ اور سفید شرٹ والوں کی غنڈہ گردی

December 14, 2019 0 1 min read
Lawyers Hospital Attack
Share this:

Lawyers Hospital Attack

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

یہی شعبہ وکالت ہے۔ جو اِنسان کو انسانیت کا درس دینے اور ہر زمانوں کی تہذیبوں اور معاشروں میں بسنے والے جرائم پیشہ افراد کو قانون سے سخت سزائیں دلوا کر معاشروں میں امن و آشتی کا سب سے بڑا علمبردار بنا پھرتا ہے۔

مگر نہیں، بڑے افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑرہاہے کہ آج ہمارے یہاں پی آئی سی سی پر وکلاءکے المناک حملے کے بعد یہ شعبہ دہشت گردی کی جیتی جاگتی علامت بن گیاہے۔سانحہ پی آئی سی سی کے بعد سے عوام الناس کو ہر وکیل اور اِس شعبہ سے وابستہ افراد سے خوف آنے لگا ہے۔ غرض یہ کہ ہر عمر کے افراد میں کالے کوٹ کالی پینٹ اور سفید شرٹ والوں سے انجانی سی نفرت ہونے لگی ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ غلطی ڈاکٹرز کی بھی ہوگی۔ مگر اسپتال پر ٹڈی دل کے مانند حملہ تو وکلاءنے کیا ہے۔ ناں ! اِس لئے سارے معاملے کے قصوروار وکلاءہیں۔اگرچہ حکومت نے سانحہ پی آئی سی سی پر انکوائری کمیٹی تشکیل تو دے دی ہے۔سانحہ پی آئی سی سی میں مرنے والا تو مر گیااور زخمی ہونے والا زخمی ہوگیا ۔مگر ہمیشہ کی طرح تحقیقات بے نتیجہ ثابت ہوکر منوں مٹی تلے دبا دی جائے گی۔ پھر ساری قوم کسی نئے حادثے کی طرف دیکھ رہی ہوگی ۔

پچھلے دِنوں لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیا لوجی (پی آئی سی سی) امراض قلب کے اسپتال میں سینکڑوں کالے کوٹ کالی پینٹ اور سفید شرٹ میں ملبوس قانون کے چاک وچوبند اور موٹے تازے جیالے رکھوالوں کی شکل میں غنڈہ عناصر کی ہونے والی دہشت گردی سے اِنسانیت کا سرشرم سے جھک گیاہے۔اگرآپ چاہیں تو اسپتال پر حملہ آوروں سے اپنے غصے کے اظہار کے لئے، شرم و حیاءاور غیرت دلانے والے الفاظ سے پہلے ”بے “ کا اضافہ لگا کرلکھیں ، پڑھیں اور پکارئیں ۔ جیسے غیرت سے پہلے ”بے غیرت“ حیاءسے پہلے ” بے حیائ“شرم سے پہلے ” بے شرم“ وغیرہ وغیرہ ۔

خیرآگے بڑھتے ہیں ،دیکھنے والوں نے دیکھ کر ضروریہ کہاہوگاکہ اسپتال پر وکلا ءکا حملے کا منظر اتنا درناک اور المنا ک تھا کہ حملہ آور وکلا ءکی کاروائیوں سے آسمان بھی روپڑاہوگا ۔اور زمین بھی تھراگئی ہوگئی. مگر کسی کے اشارے پر اسپتال پرحملہ کرنے کے لئے آنے والوں کے سینوں میں دل کے بجائے پتھر تھا ۔جنہوں نے قانون کی دھجیاں سوکھے ہوئے پھولوں کی پنکھڑیوں اور خزاں میں درختوں اور پودوں کے سُوکھے ہوئے پتوں کی طرح بکھیرکر رکھ دیا ۔اُنہوں نے ایسا کرنااپنا فخرجانا۔ کھیت کھلیان تباہ کردینے والی ٹڈی دل کی طرح اسپتال کا ستیاناس کیااور فاتحانہ انداز سے مزے سے چلے گئے۔

جس وقت اسپتال پر سَن آف شیطانوں کا حملہ جاری تھا۔ اِن حملہ آوروں کو دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ جیسے آج قانون کے رکھوالے کہلانے والوں پر شیطانیت سوار ہے۔ آج یہ سَن آف شیطان کے رول میں حیوانیت والے کام کررہے ہیں۔یقینااِن کا یہ کارنامہ تاقیامت سیاہ حرف میں تحریررہے گا کہ ایک زمانے کی بات ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر سینکڑوں وکلاءنے حملہ کیا تھا ۔جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی ہے۔ اور اِس دوران گرفتاریاں آٹے میں نمک سے بھی کم مقداد میں عمل میں لائی گئیں تھیں۔ یعنی کہ سینکڑوںوکلاء کے ہجوم سے صرف چند ایک ہی حملہ آوروکلا ءپکڑے گئے تھے۔ پھر حکومت اور وکلاءتنظیموں کی مداخلت کے بعد شروع ہونے والے مذاکراتی عمل میں مصالحت ہو گئی تھی۔ جو گرفتار بھی ہوئے تھے۔ وہ بھی سزاسے بچ کر باعزت بری ہوئے۔ یوں وکلاءکے پی آئی سی سی پر حملے کے دوران جنتی اموات ہوئیں۔ اُن کے لئے جنت میں درجات کی بلندی اور زخمی ہونے والوں کے لئے دونوں (وکلاءتنظیموں اور حکومت کی )جانب سے جلد صحت یابی کے دعائیں کی گئیں۔ بس پھر سارے معاملے پر مٹی ڈال کر فائل بند کردی گئی۔ایسا ہمارے یہاں ہر مرتبہ ہوتا ہے۔

اُمید ہے کہ اِس مرتبہ بھی روایات کو قائم رکھا جائے گا۔ اور حملہ آور ہمیشہ کی طرح کسی بھی کڑی سزا سے بچ جا ئیں گے ۔کیوں کہ ہمارے یہاں 72سال سے ہر ایسے ویسے گھناو ¿نے فعل کے بعد یہی تو ہوتاآیا ہے۔ پھر ایسا ہوجائے گا؛ تو کسی کا کیا بگڑے گا؟ اور کسی کو شرم اور ندامت کیوں کر ہوگی؟ اور کون سا ابھی کوئی انوکھا ہونے جارہاہے ۔!! پی آئی سی سی پر حملہ آوروں کو کون سی کوئی کڑی سزا ملے گی ؟۔بس واقعہ دوچار روز مزید ذراپرانے ہولینے دو ۔یہی قانون کے رکھوالے اور حکومت سارے سانحہ کو ایسا گھوما دے گی کہ بس سارا الزام مرنے اور زخمی ہونے والوں کے سر آجائے گا ؛اور یوں وکلاءکی شکل میں اسپتال پر حملہ آور بچ نکلیں گے۔پھر مراجائے گا بیچارہ کوئی معصوم اور بے گناہ اِنسان ۔اور بس اِنصاف کے سارے تقاضے ہوگئے۔

امراض قلب کے اسپتال میں وکلاءکا حملہ ہوتے دیکھ کر یقینی طور پر ہر ذی شعور اور اِنسانیت کا احترام اور درد رکھنے والے کی زبان پہ ایک یہی جملہ آگیا ہوگا کہ ” پیداہوا وکیل تو شیطان نے کہا لو، آج میں بھی صاحبِ والاد ہوگیا“ یقینا جب کالے کوٹ کالی پینٹ اور سفید شرٹ میں ملبوس وکلاءپی آئی سی سی پر حملہ آورتھے ۔حقیقت میں یہ سب شیطان کے ہی بیٹے لگ رہے تھے۔ اگر اِن میں ذراسی بھی انسانیت یا اپنے پیشے کے اعتبار سے قانون کی لاج ہوتی تو حملہ آوروں میں شامل کوئی خاتون یا مرد وکیل ایسی حرکت کبھی نہ کرتا ۔جیسی اِن شیطان کے بیٹے اور بیٹیوں نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کے اسپتال کی ایمرجنسی آئی سی یو وارڈ میں توڑ پھوڑ کی اور اِسی حملے کے دوران تین مریض جان بحق اور کئی زخمی ہوئے۔
تاہم اِس سارے معاملے میں قصور وکلاءکا ہی ہے۔ کیوں کہ اسپتال پر حملہ کرنے یہی آئے تھے۔

اسپتال کا عملہ یا اسپتال کسی پر حملہ آوار ہونے نہیں گیاتھا۔ویسے بھی لاہور کے وکلاءکی غنڈہ گردی کی داستانیں بہت مشہور ہیں۔یہ کالے کوٹ کالی پینٹ اور سفید شرٹ والے خود کو قانون کا رکھوالا سمجھنے سے کہیں زیادہ سَن آف شیطان سمجھتے اور گردانتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں۔اِسی لئے یہ اکثر اپنے وکلاءاور ججز پر بھی حملہ آورہوتے ہیں۔لازمی ہے کہ نئے پاکستان اور تبدیلی کی راہ پر گامزن وزیراعظم عمران خان کی حکومت اداروں کی بہتری کی ابتداءوکلاءبرادری کی غنڈہ گردی کو لگام دینے کے لئے سب سے پہلے وکلاءتنظیموں پر فی الفور پابندی لگائے اور اِنہیں شیطان کے جادوئی اثرسے آزادی دلانے کے اقدامات کرے اور اِن میں انسانیت اور قانون کے احترام کا جذبہ بیدار کرے۔ ورنہ وکلاءکی غنڈہ گردی جاری رہے گی۔(ختم شُد)
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

Share this:
Shrine of Baba Farid ud Din Ganj Shakar
Previous Post فریدی نظر
Next Post آگ کا کنواں
Indian Army in Kashmir

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.