geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کئیر اینڈ کیور ہسپتال کا افتتاح

June 28, 2020 0 1 min read
Hospital
Share this:

Hospital

تحریر: محمد فاروق خان

کسی بھی شہر کا ڈاکخانہ عموماً اُس شہر کا زیرو پوائنٹ ہوتا ہے۔ زیرو پوائنٹ کے قریب معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں کا پھیلائو بہت زیادہ اور بڑی تیزی سے ہوتا ہے۔تلہ گنگ شہر میں گزشتہ دہائی سے اب تک فوڈ گودام سے لیکر ڈاکخانہ تک کا ایریا پرائیویٹ ہسپتالوں کے لیئے مختص رہا۔فوڈ گودام سے ملحقہ ہسپتال ڈاکٹر جاوید ملک کا تھا پھر کیپٹن ڈاکٹر فتح شاہ نے مدینہ ہسپتال میں انسانی خدمت کا سلسلہ شروع کیا ۔جب ڈاکٹر فتح شاہ نے اپنا ہسپتال ذاتی بلڈنگ میں شفٹ کیا تو ڈاکٹر زاہد ملک اس بلڈنگ میں شفٹ ہوگئے۔ سڑک کے دوسری طرف قاضی ڈینٹل، بخاری میڈیکل سٹور کے ساتھ پلازہ میںڈاکٹر علی حسنین نقوی اور دیگرڈاکٹر پریکٹس کرتے رہے۔ ڈاکخانے کے سامنے پنجاب میڈیکل سٹور،چوک میں معروف سماجی شخصیت ملک سلیم بلال کی بلال فارمیسی کے علاوہ ڈی وارسن میڈیکل سٹور اور کلینک طبی سہولیات سے تحصیل بھر کو مستفید کر رہے ہیں۔ تلہ گنگ طبی سہولیات کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ڈائیلاسسز کی کمی کو بڑے عرصے سے محسوس کیا جا رہا تھالیکن اب یہ سہولت بھی تلہ گنگ میں موجود ہے۔کئیر اینڈ کیور ہسپتال تلہ گنگ کی طبی تاریخ کا پہلا ہسپتال ہوگا جہاں سی ٹی سکین کی سہولت بہت جلد شروع ہو جائے گی۔طب کے شعبے میں اسی رفتار سے ڈویلپمنٹ ہوتی رہی تو وئہ وقت دور نہیں جب مریضوں کو راولپنڈی،اسلام آباد کے ہسپتالوں میں نہیں جانا پڑے گا۔حکومتِ وقت تلہ گنگ کے سرکاری ہسپتالوں کو بھی وقت کی ضرورت کے مطابق اپ گریڈکرے تاکہ عام ادمی بھی جدید طبی سہولیات سے مفت استفادہ حاصل کرسکے۔

تلہ گنگ میں پرائیویٹ ہسپتال اور کلینکس جوکہ ایک ہسپتال اور ایک ڈاکٹر کے فارمولے پر اپنے طبی فرائض سر انجام دے رہے تھے کہ ر اولپنڈی سے ایک نوجوان چوہدری غلام ربانی چوہدری جو کہ ہیلتھ کے شعبہ سے وابستہ تھا جسے راولپنڈی کے ہسپتالوں اور ڈاکٹروں سے

شنا سائی تھی اس نے جب تلہ گنگ سے الکرم ہسپتال کا آغاز کیا تو اس نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے مریضوں کو راغب کرنے کا کامیاب تجربہ کیا۔ اس نے ایک ہسپتال ایک ڈاکٹر کی روایت کو توڑتے ہوئے ایک ہسپتال میں کئی سپیشلسٹ کا نیا ٹرینڈ دیا۔ اس نئے فارمولے سے تحصیل کے دور دراز علاقوں سے لوگ مستفید ہوئے۔اس طرح لوگوں کو راولپنڈی اسلام آباد کی سفری صعوبتوں اور اضافی اخراجات سے نجات ملی۔ اس تجربے سے راولپنڈی، اسلام آباد کے معروف پروفیسرز اوراسپیشلسٹ ڈاکٹر راولپنڈی، اسلام آباد سے دو گھنٹے کی مسافت پر پریکٹس کے لیئے مناسب جگہ سے بھی متعارف ہوئے۔ تلہ گنگ میںخوبصورت بلڈنگ میں جدید ہسپتال تعمیر ہو چکے ہیں میانوالی روڈ پر ڈاکٹر آفتاب حیات، القمر ہسپتال،عبداللہ امیر ہسپتال ،الممتاز ہسپتال ،ڈاکٹر ملک ارشد کا ہسپتال ،راولپنڈی روڈ پر ڈاکٹر زاہد ہسپتال، ڈاکٹر جاوید ملک کاالعین ہسپتال۔ڈاکٹر اکرام کا ہسپتال،مکہ ہسپتال کے علاوہ اور بھی بہت سارے ہسپتال اور کلینکس کام کر رہے ہیں۔ اب تک تلہ گنگ کے زیرو پوائنٹ کے بالمقابل الکرم ہیلتھ ٹاور تعمیر ہو کر سر بلند جاناچاہیے تھا لیکن نہ جانے ایساکیوں نہ ہوسکا؟

کئیر اینڈ کیور ہسپتال سٹی ہسپتال کی بیک پر اورشہر کے وسط میں ہے اس لیئے شہر کے چاروں اطراف سے مریض با آسانی پہنچ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر علی حسنین نقوی نے مستقبل کی طبی ضروریات کا ادراک کرتے ہوئے ہسپتال کے لیئے پرائم لوکیشن پر ایک کثیر المنزلہ خوبصورت بلڈنگ تعمیر کی جس کا افتتاح سابقہ صوبائی وزیر صحت ملک سلیم اقبال نے کیا۔جس میںق لیگ کے راہنماعمر حبیب اور سابق ایم پی اے کرنل سلطان سرخرو ، چیرمین بیت المال ضلع چکوال زاہد ملک کے علاوہ کثیر تعداد میں معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔ ہسپتال جدید لیبارٹری

ا ور پرائیویٹ رومز پرمشتعمل ہے۔ہسپتال میں جدید سیکورٹی نظام کے ذریعے مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ہسپتال مکمل طور پر کمپو ٹراز ہے۔ بہت جلد سی ٹی سکین اور دیگر مشینری کی تنصیب کا کام مکمل ہو جائے گا۔ راولپنڈی اسلام آباد کے سینئر پروفیسرز اس ہسپتال کے پینل پر ہیں۔ان ڈاکٹرز کی آمد کی تشہیر ہر ہفتے ہوتی رہے گی تاکہ مریض بر وقت پہنچ سکیں۔

کئیر اینڈ کیور ہسپتال تلہ گنگ میں ڈاکٹر احسن بٹ سرجیکل سپیشلسٹ FCPS ،ڈاکٹر عتیقہ بتول گائناکالوجسٹFCPS ،ڈاکٹر اویس افتاب ماہر امراض بچگانہ،ڈاکٹر علی حسنین نقوی ایم بی بی ایس،ڈاکٹر عقصیٰ اقبال،ڈاکٹر محمد اشرف ،ڈاکٹر احمد نواز ماہر امراض جلدFCPS،ڈاکٹر عاصم نیروسرجنFCPS ،ڈاکٹرروح ا لامین گیسٹروالٹرالوجیسٹFCPS اور دیگر شعبوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹر آئیں گے۔کئیر اینڈ کیور ہسپتال اپنی پرائم لوکیشن،خوبصورت بلڈنگ،جدید انسٹرومنٹ،با اخلاق اور تربیت یافتہ عملہ۔ مناسب اخراجات کی وجہ سے بہت جلد انفردیت حاصل کر لے گا۔
M.Farooq Khan

تحریر: محمد فاروق خان

Share this:
Pakistan - Coronavirus Cases
Previous Post پاکستان میں کورونا کے 213 نئے کیسز، اسلام آباد میں 2 مریض انتقال کر گئے
Next Post جرات و بیباکی کا ایک عہد تمام
Munawar Hassan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.