geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حوثی باغیوں کا متحدہ عرب امارات میں ’فوجی کارروائیوں‘ کا اعلان

January 18, 2022 0 1 min read
Abu Dhabi International Airport
Share this:

Abu Dhabi International Airport

ابوظہبی (اصل میڈیا ڈیسک) ابوظہبی میں آئل ٹینکر دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی اور دو بھارتی شہری شامل ہیں۔ اسی طرح ابوظہبی کے ایک ایئرپورٹ پر بھی آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق آئل ٹینکر دھماکا ایک ڈرون حملے کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی جبکہ دو بھارتی شہری شامل ہیں۔ دوسری جانب اس دھماکے کے فوراﹰ بعد یمن کے حوثی باغیوں نے کہا کہ یہ حملہ انہوں نے کیا ہے اور آئندہ چند گھنٹوں میں اس کی تفصیلات عام کی جائیں گی۔ حوثی باغیوں کے ایک ترجمان یحییٰ ساری کا کہنا تھا کہ ‘متحدہ عرب امارات کے اندر تک‘ حملے کیے جائیں گے۔

ماضی میں بھی ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی متحدہ عرب امارات پر متعدد حملوں کی ذمہ داری لے چکے ہیں لیکن بعدازاں اماراتی حکام نے ایسی خبروں کی تردید کی تھی۔

اسی طرح ابوظہبی کے ایک ایئرپورٹ پر بھی آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔ لیکن وہاں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ آگ معمولی تھی اور ایئرپورٹ ابھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یمن کے حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارت کے خلاف مزید حملے کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

اماراتی بحری جہاز حوثی باغیوں کے قبضے میں
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے، جب حال ہی میں حوثی باغیوں نے اماراتی پرچم والے ایک بحری جہاز کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کے اس اقدام کو ”خطرناک توسیع پسندی‘‘ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی حوثی باغیوں کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحری جہاز کو فوراﹰ رہا کیا جانا چاہیے۔

یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے کے لیے سعودی سربراہی میں ایک عسکری اتحاد قائم کیا گیا تھا۔ متحدہ عرب امارات بھی اس اتحاد کا حصہ تھا۔ بعدازاں متحدہ عرب امارات نے اپنی زیادہ تر نیشنل فورسز کو یمن سے نکال لیا تھا لیکن یہ اب بھی وہاں مقامی ملیشیاؤں کی حمایت و امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔

متحدہ عرب امارات کو حالیہ ہفتوں کے دوران یمن میں بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس کے حمایت یافتہ ملیشیا گروپ متعدد علاقوں سے پسپا ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔

Share this:
Preity Zinta
Previous Post عامر خان سے خفیہ شادی کی خبر پر پریتی زنٹا کا ردِعمل
Next Post نہ میسی نہ صلاح، فیفا کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ کونسا کھلاڑی لے اُڑا؟
Muhammad Salah

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.