geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حوثیوں کے حملوں کے خلاف ہم سب کو سعودی عرب کا ساتھ دینا چاہیے: ابو الغیط

March 4, 2021 0 1 min read
Ahmed Aboul Gheit
Share this:

Ahmed Aboul Gheit

قاہرہ (اصل میڈیا ڈیسک) عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے اور اپنی سرزمین کے دفاع کا حق ہے۔ ہم سب کو مملکت کو دفاع کے حق میں اس کا ساتھ دینا چاہیے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کل بدھ کے روز عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے دوبارہ انتخاب کے بعد عرب وزارا خارجہ کے 155 اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں‌ نے انکشاف کیا کی حوثی ملیشیا نے 7 فروری کو یمن کے مارب شہر پر چڑھائی، اس پر قبضے اور اس کے وسائل کی لوٹ مار کی مہم شروع کی۔

حوثیوں کی اس عسکری مہم جوئی کے نتیجے میں مارب گورنری کے ہزاروں عام شہری نقل مکانی پرمجبور ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ یمن میں جاری لڑائی کے نتیجے میں دوملین سے زاید افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حوثی باغی ایران کے اشاروں پر یمن پرقبضے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ایران حوثیوں کی مدد کرکے یمن کی جنگ کو بھڑکا رہا ہے اور وہ اس جنگ کو مذاکرات کارڈ کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔ احمد ابو الغیط نے یمن میں موجودہ انسانی بحران کی تمام ذمہ داری حوثیوں پر عاید کی اور کہا کہ حوثی نہ صرف یمن میں شہریوں کے لیے مسائل پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں بلکہ وہ پورے خطے میں بدامنی پھیلانے کے لیے پڑوسی ملکوں پرحملے کر رہے ہیں۔ انہوں نے حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب پر کیے جانے والے ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کی۔

احمد ابو الغیط کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ جہاں تک یمن میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں کا تعلق ہے تو اس کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 موجود ہے۔ اس قرارداد پرعمل درآمد کرتے ہوئے یمن کی آئینی حکومت کو بحال کیا جانا چاہیے۔ انہوں‌ نے حوثی باغیوں سے فوری جنگ بندی، ٹھوس اور بامقصد مذاکرات شروع کرنے اور سعودی عرب پرحملے فوری طورپر روکنے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احمد ابو الغیط نے عرب ممالک میں ایرانی مداخلت کی مذمت کی اور کہا کہ عرب ممالک اور عرب اقوام ایران کے مکروہ عزائم کے لیے مذاکراتی کارڈ نہیں بن سکتے۔ انہوں‌نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ کی طرف سے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے موقف میں تبدیلی کے باوجود عرب ممالک ایران کے خطے میں تخریبی کردار کو نظرانداز نہیں کرسکتے۔ انہوں ‌نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے تنازع کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے مسائل بھی ایران سے جڑے ہوئے ہیں۔ ان میں ایران کا میزائل پروگرام اور عرب ملکوں میں ایران کی مداخلت ہے اور یہ سب ہمارے لیے باعث تشویش ہیں۔

Share this:
Commando Force
Previous Post کمانڈو فورس قانون سے بالاتر نہیں
Next Post امریکیوں کے تحفظ کے لیے طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کریں ‌گے: انٹنی بلنکن
Antony Blinken

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.