geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 28, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انسان اپنے چہرے کو ایک گھنٹے میں اوسطاً 16 بار چھوتا ہے، تحقیق

March 16, 2020 0 1 min read
Face Toucing
Share this:

Face Toucing

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک انسان اپنے چہرے کو ایک گھنٹے میں اوسطاً 16 بار چھوتا ہے۔

ہم دن میں متعدد بار اپنی ناک ، آنکھوں اور منہ کو ہاتھ لگاتے ہیں اور اس عمل سے ہونے والے ممکنہ نقصان کی جانب ہمارا دھیان بھی نہیں جاتا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس وبائی صورت اختیار کرچکا ہے اور اس سے بچاؤ کے لیے ماہرین مسلسل ہاتھوں کی صفائی اور انھیں چہرے سے دور رکھنے کی تاکید کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2008 میں دفتری ماحول کے بارے میں ہونے والی ایک جائزے میں مشاہدہ کیا گیا کہ ایک فرد اوسطاً اپنے چہرے کو ایک گھنٹے میں 16بار ہاتھ لگاتا ہے۔

2015 میں آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ طب کے طالب علم ایک گھنٹے میں اوسطاً 23 بار چہرے پر ہاتھ لگاتے ہیں، جس میں منہ ، ناک اور آنکھوں کو چھونا بھی شامل ہے۔ چہرے کے یہی حصے کسی بھی وائرس یا جراثیم کے جسم میں داخل ہونے کا سب سے آسان راستہ ہیں۔

یہ بات بھی سامنے آئی کہ شعبۂ طب کے پروفیسر جنھیں اس حوالے سے عام افراد کے مقابلے میں زیادہ معلومات حاصل ہوتی ہیں، اس عادت سے چھٹکارا حاصل نہیں کرپاتے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ میڈیکل پروفیسر بھی دو گھنٹے میں اوسطاً 19 بار چہرے پر ہاتھ لگاتے ہیں۔

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی طبی نفسیات داں ڈاکٹر ایلکس دیمتری کا کہنا ہے کہ کام کے دوران لوگ پیروں کوجنبش دینے، بالوں سے کھیلنے اور چہرے کو چھونے جیسی مختلف حرکات کے عادی ہوتے ہیں۔ دفتری اجلاس، فون پر بات کرتے ہوئے یا کام میں مگن ہو کر ہم یہ غیر ارادی طور پر کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عادت سے چھٹکارے اور نقصان سے محفوظ رہنے کے لیے سب سے پہلے ہاتھ دھونے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ ہاتھ دھونے کے فائدہ بھی اسی وقت ہوگا جب ہاتھ دھونے میں کم از کم 20 سیکنڈ کا وقت صرف کیا جائے۔

ہاتھ دھونے کے لیے پہلے تر کرکے ان پر صابن یا لکویڈ سوپ کم از کم 20 سیکینڈ تک لگایا جائے۔ ہاتھوں کی پشت، انگلیوں کا درمیانی خلا، انگوٹھے اور ہتھیلیوں پر صابن لگانے کے بعد ہاتھ دھوئے جائیں۔ اس کے بعد ہاتھ صاف کرکے خشک کر لیں۔

نفسیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ چہرے کو بار بار چھونے کی عادت سے چھٹکارے کے لیے ٹیلی ویژن دیکھتے ہوئے یا کوئی کام کرتے ہوئے ہاتھوں کو مصروف رکھنا چاہیے۔ اسپنج بال یا ہاتھوں کی ورزش کی مشین بھی اس کے لیے کارگر ثابت ہوسکتی ہے۔

اسی طرح ہاتھوں کو صاف کرنے کے لیے ایسے خوشبو دار صابن یا سینیٹائزر کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے کہ ہاتھ چہرے کے قریب آتے ہی آپ اس کی مہک سے خبردار ہوکر رک جائیں۔

Share this:
Journalism
Previous Post صحافت مقدس پیشہ
Next Post کیا کورونا وائرس خلاء سے آیا ہے؟ کتنی حقیقت کتنا فسانہ؟
Coronavirus Space

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.