geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
October 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Do Autumn Supplements Really Deliver on Their Immunity Promises?خزاں کے موسم میں وٹامنز اور سپلیمنٹس: کیا یہ واقعی ضروری ہیں؟
    • Why Autumn Drains Your Energy — And What You Can Do About Itخزاں میں سستی اور تھکن کیوں؟ جانیے وجوہات اور ماہرین کے آسان حل
    • Young Voices, Painful Truths: UNICEF Study Exposes Violence Against French Childrenیونیسیف کی رپورٹ: چھوٹے بچے گھروں میں تشدد کا شکار، تھپڑ اور دھمکیاں عام
    صحت و تندرستی
    • France Kicks Off Dual Flu and Covid-19 Vaccination Campaignsفرانس میں انفلوئنزا اور کووڈ-19 ویکسینیشن مہم کا آغاز
    • Pink October Under Fire: The Growing Criticism of Breast Cancer Awareness Campaignاکتوبر گلابی: چھاتی کے کینسر کی مہم پر تنقید کیوں بڑھ رہی ہے؟
    • The Truth Behind Men's Marathon Bathroom Breaksکیا مرد بیت الخلا میں واقعی ضرورت سے زیادہ وقت گزارتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • The Truth Behind Men's Marathon Bathroom Breaksکیا مرد بیت الخلا میں واقعی ضرورت سے زیادہ وقت گزارتے ہیں؟
    • Muscle Dysmorphia Is Rising Among Teen Boys: How Parents Can Helpبگوریکسیا: نوجوان لڑکوں میں بڑھتا ہوا خاموش خطرہ اور والدین کا کردار
    • AI Suspicion Spreads From Books to Private Messagesمصنوعی ذہانت کا شک: ادب سے روزمرہ زندگی تک ہر جگہ سوالیہ نشان
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Sophie Adenot Returns to Earth After Record-Breaking 235 Days in Spaceسوفی ایڈینو کا ریکارڈ مشن: 235 دن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد واپسی کا سفر شروع
    • French PM's Phone Number Leaked in Cyberattack on Underwear Brandفرانس کے وزیراعظم کا ذاتی ڈیٹا انڈرویئر برانڈ ہیکنگ کے باعث لیک
    • OpenAI Pulls GPT-6.1 Astra at the Last Minute, Handing Washington a New Argument for AI Rulesاوپن اے آئی کا جی پی ٹی 6.1 ایسٹرا لانچ ملتوی، حفاظتی خدشات سامنے آ گئے
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا کورونا وائرس خلاء سے آیا ہے؟ کتنی حقیقت کتنا فسانہ؟

March 16, 2020 2 1 min read
Coronavirus Space
Share this:

Coronavirus Space

کچھ روز پہلے سری لنکن نژاد برطانوی ریاضی داں اور بکنگھم سینٹر فار آسٹروبائیالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر چندرا وکرما سنگھے نے دعوی کیا تھا کہ ناول کورونا وائرس ایک شہابِ ثاقب سے زمین پر آیا ہے جو پچھلے سال اکتوبر کے دوران شمالی چین کی فضاؤں میں آگ کے ایک گولے کی طرح دکھائی دیا اور دھماکے سے پھٹ پڑا۔

ڈاکٹر وکرما سنگھے نے کہا کہ اس شہابِ ثاقب کی راکھ اور گرد میں کورونا وائرس بھی موجود تھا جو بالآخر زمین تک پہنچ گیا اور جس کے نتیجے میں نومبر 2019 سے چین میں ناول کورونا وائرس کی وبا کا ظہور ہوا جو آج پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔

اپنے ’’دعوے کے ثبوت‘‘ میں انہوں نے ’’پین اسپرمیا‘‘ (panspermia) نامی مفروضے کا سہارا لیا، جو یہ کہتا ہے کہ زندگی ہماری پوری کائنات میں جگہ جگہ پھیلی ہوئی ہے جو خلائی گرد، شہابیوں، بڑی شہابی چٹانوں (ایسٹیرائیڈز)، سیار پاروں (planetoids) اور دُم دار ستاروں (comets) تک میں موجود ہے۔ اسی مفروضے کے تحت یہ بھی کہا جاتا ہے کہ زمین پر زندگی کی ابتداء اسی ’’جاندار مواد‘‘ سے ہوئی جو اربوں سال پہلے ہماری نوجوان زمین پر خلاء سے برس رہا تھا۔

یہ بات دلچسپی سے پڑھی جائے گی کہ ’’پین اسپرمیا‘‘ کا مفروضہ 1974 میں چندرا وکرما سنگھے نے اپنے استاد اور مشہور برطانوی ماہرِ فلکیات ’’سر فریڈ ہویل‘‘ کے ساتھ پیش کیا تھا۔ اس مفروضے کے حق میں ان دونوں استاد اور شاگرد نے 1986 میں ایک کتاب بھی شائع کروائی جس کا عنوان ’’وائرسز فرام اسپیس اینڈ ریلیٹڈ میٹر‘‘ (خلاء سے وائرس اور دوسرا متعلقہ مادّہ) تھا۔

اس کتاب میں اپنے اصل مفروضے سے آگے بڑھ کر ان دونوں ماہرین نے یہ دعوی بھی کیا کہ زمینی فضا کے راستے خلاء سے ’’زندگی کی مختلف اشکال‘‘ سطحِ زمین تک پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے جن کی وجہ سے نت نئی وبائیں اور بیماریاں وجود میں آتی ہیں؛ اور یہ کہ زمین پر خردبینی ارتقاء (مائیکرو ایوولیوشن) کےلیے درکار نیا جینیاتی مواد بھی خلاء سے زمین پر گرتا رہتا ہے۔

گزشتہ تین دہائیوں میں یہ کتاب اور اس کے مندرجات بڑی حد تک بھلائے جاچکے تھے لیکن ناول کورونا وائرس کی حالیہ وبا پر وکرما سنگھے کے دعوے نے یہ بحث ایک بار پھر گرم کردی اور چٹپٹی، مصالحے دار لیکن بے تُکی خبریں شائع کرنے والے ’’ٹیبلائیڈ‘‘ اخبارات و جرائد اور ان جیسی ویب سائٹس نے اس دعوے کو خوب اچھالا جس پر چہ مگوئیاں ہونے لگیں۔

وکرما سنگھے کے اس دعوے کے بارے میں ’’ایکسپریس نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ ناز فلکی طبیعیات داں (ایسٹرو فزسٹ)، پروفیسر ڈاکٹر سہیل ذکی فاروقی نے کہا، ’’ایک معتبر سائنسدان کی جانب سے، جو فریڈ ہویل کا شاگرد بھی ہے، ایسا بے بنیاد دعوی میرے لیے حیرت انگیز اور ناقابلِ فہم ہے۔‘‘

انہوں نے وضاحت کی کہ زمین کے گرد فضا (ہوا) کی تہہ تقریباً 200 کلومیٹر موٹی ہے؛ اور جب کوئی شہابِ ثاقب وغیرہ (خلاء سے) زمین کی فضا میں داخل ہوتا ہے تو اس کی رفتار 70 کلومیٹر فی سیکنڈ کے لگ بھگ ہوتی ہے۔ اتنی زبردست رفتار پر زمینی فضا میں صرف 30 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد ہی وہ اتنا شدید گرم ہوجاتا ہے کہ اس کا درجہ حرارت 1000 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہوجاتا ہے۔

یہ درجہ حرارت اتنا زیادہ ہے کہ اس پر نہ تو کوئی جاندار زندہ سکتا ہے اور نہ ہی کوئی نامیاتی سالمہ (آرگینک مالیکیول) یا وائرس اپنی شکل برقرار رکھ سکتا ہے۔

’’اگر یہ شہابِ ثاقب اتنا بڑا ہوتا کہ اس کا کچھ حصہ سالم حالت میں سطح زمین تک پہنچ جاتا، تب بھی یہ سوچا جاسکتا تھا کہ شاید اس کے اندر کہیں کوئی سالمہ پوشیدہ رہا ہو۔ لیکن یہ تو فضا میں ہی جل کر بھسم ہوگیا اور اس کی راکھ ہوا میں بکھر گئی۔ اس لیے سائنسی لحاظ سے دیکھا جائے تو (وکرما سنگھے کا) یہ دعوی بالکل ہی بے بنیاد ہے،‘‘ ڈاکٹر سہیل ذکی فاروقی نے کہا۔

دوسری جانب ’’آئی ایف ایل سائنس‘‘ نامی ویب سائٹ نے بھی اس دعوے پر یونیورسٹی کالج لندن ہاسپٹل سے وابستہ، متعدی امراض (انفیکشس ڈِزیزز) کے ماہر ڈاکٹر ڈومینک اسپارکس سے رائے لی تو انہوں نے کہا: ’’ناول کورونا وائرس (SARS-CoV-2) کے کسی شہابِ ثاقب سے (زمین پر) نہ آنے کی سب سے اہم شہادت یہ ہے کہ یہ کورونا وائرس کی دیگر معلومہ اقسام سے بہت مماثلت رکھتا ہے… یہ سارس (SARS) وائرس سے بہت ملتا جلتا ہے جس نے اکیسویں صدی کے ابتدائی برسوں میں وبائی صورت اختیار کی تھی؛ اور یہ مرس (MERS: مڈل ایسٹرن ریسپائریٹری سنڈروم) وائرس جیسا بھی ہے جو آج بھی بیماری کی وجہ بن رہا ہے۔‘‘

انہوں نے واضح کیا کہ ’’سارس‘‘ وائرس پہلے چمگادڑوں سے بلیوں میں، اور پھر بلیوں سے انسانوں میں منتقل ہو کر وبائی پھیلاؤ کی وجہ بنا جبکہ ’’مرس‘‘ وائرس نے بھی اونٹوں سے انسانوں میں منتقل ہو کر وبائی مرض کی شکل اختیار کی۔ عین یہی معاملہ کورونا وائرس کا بھی ہے جس کا پھیلاؤ، چین (ووہان) میں جنگلی جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والی مارکیٹ سے شروع ہوا۔

غرض کے ہر طرح کے سائنسی اور عقلی تجزیئے کی روشنی میں بھی وکرما سنگھے کا یہ دعوی بے بنیاد ثابت ہوتا ہے کہ ناول کورونا وائرس خلاء سے، شہابِ ثاقب کے ذریعے، زمین تک پہنچا ہے۔

آخر میں صرف اتنا مزید عرض کریں گے کہ ہمیں کورونا وائرس سے خوفزدہ ہونے اور اس بارے میں جھوٹی سچی خبروں پر آنکھیں بند کرکے یقین کرنے کے بجائے اس سے نبرد آزما ہونے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

Share this:
Face Toucing
Previous Post انسان اپنے چہرے کو ایک گھنٹے میں اوسطاً 16 بار چھوتا ہے، تحقیق
Next Post ہالی ووڈ کا ایک اور سپراسٹار کورونا کا شکار
Idris Elba

Related Posts

France Kicks Off Dual Flu and Covid-19 Vaccination Campaigns

فرانس میں انفلوئنزا اور کووڈ-19 ویکسینیشن مہم کا آغاز

October 13, 2026
Republican Super PAC Burns $25,000 on Ad Aired in the Wrong Portland

سوسن کولنز کی مہم کے لیے بنائے گئے اشتہار غلط شہر میں نشر، 25 ہزار ڈالر ضائع

October 13, 2026
ICE Agents Accused of Intentionally Running Over Mexican Worker in Texas

ٹیکساس میں آئی سی ای ایجنٹوں پر میکسیکن مزدور کو جان بوجھ کر ٹکرانے کا الزام

October 13, 2026
France Boards Russian Shadow Fleet Tanker DF Peak in Indian Ocean

فرانسیسی بحریہ نے روسی شیڈو فلیٹ کے مبینہ تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا

October 13, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.