geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انسانی اسمگلنگ کے واقعات، چینی شہریوں کی سخت نگرانی کا مطالبہ

May 14, 2019May 14, 2019 1 1 min read
Pakistani Girl
Share this:

Pakistani Girl

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستانی لڑکیوں سے شادی کر کے انہیں ’جنسی غلامی میں دھکیلنے‘ کی خبروں نے ملک بھر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ چینی شہریوں کے لیے نہ صرف ویزا پالیسی پر نظرثانی بلکہ ان کی سخت نگرانی کے مطالبات بھی کیے جا رہے ہیں۔

ناقدین کا خیال ہے کہ پاکستان کو مجموعی طور پر چینی شہریوں کے حوالے سے پالیسی کو بدلنا چاہیے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔ واضح رہے کہ پاکستان کی فیڈرل انویسٹی گیسشن ایجنسی، جسے ایف آئی اے بھی کہا جاتا ہے، نے حالیہ ہفتوں میں متعدد چینی شہریوں اور ان کے مقامی ایجنٹوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر یہ الزام ہے کہ وہ پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادی کر کے انہیں چین لے جا کر ’جسم فروشی پر مجبور‘ کرتے تھے جب کہ ان لڑکیوں کو ان کے ’جسم کے اعضاء نکالنے‘ کی بھی دھمکی دی جاتی تھی۔

انسانی اسمگلنگ کی اس خبر سے ملک کے کئی حلقوں میں اشتعال پایا جاتا ہے اور ان کے خیال میں چینی شہریوں کو ’آزادی دینے‘ کی وجہ سے ملک کو یہ دن دیکھنے پڑے ہیں۔ کئی حلقے حکومت کی ویزا پالیسی پر خصوصاﹰ سخت ناراض ہیں اور وہ یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت ان واقعات کے بعد فوری طور پر اپنی ویزا پالیسی پر نظرِ ثانی کرے۔

پاکستانی ایوان بالا کے رکن اور نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر محمد اکرم بلوچ کا کہنا ہے کہ نہ صرف ویزا پالیسی تبدیل ہونی چاہیے بلکہ پاکستان کو چینی افراد کے حوالے سے پالیسی کو مجموعی طور پر بدلنا چاہیے،’’ایسا لگتا ہے کہ ان پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے۔ وہ جہاں چاہتے ہیں گھومتے پھرتے ہیں۔ جن پاکستانیوں نے چینی مسلمان خواتین سے شادیاں کی ہیں، ان پر بیجنگ نے کئی طرح کی پابندیاں لگائی ہوئی ہیں۔ لیکن یہاں چینی ہر جگہ آزادی سے گھومتے پھرتے ہیں۔کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں۔ یہاں تک کہ پارلیمنٹ میں بھی اس مسئلے پر کوئی بحث نہیں ہو رہی۔‘‘

ایف آئی اے نے چینی افراد کو گرفتار کر کے مقدمات تو قائم کر دیے ہیں لیکن پاکستان میں کئی حلقے یہ خیال کرتے ہیں بیجنگ اور اسلام آباد کی قربت کے باعث ان افراد کو سزا ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔ اکرم بلوچ اس خدشے سے اتفاق کرتے ہیں،’’ماضی میں کئی غیر ملکیوں کو جرائم کے ارتکاب کے بعد چھوڑا گیا، تو پھر یہ تو چینی ہیں۔ ان کو سزائیں دینا مشکل ہو گا اور اگر سزائیں ہو بھی گئیں تو میرا خیال ہے کہ انہیں معاف کر دیا جائے گا۔ تاہم میری اپنی رائے میں حکومت کو بغیر کسی خوف اور دباؤ کے اس جرم کا ارتکاب کرنے والے افراد کو سزائیں دینی چاہئیں۔‘‘

کئی ناقدین کا خیال ہے کہ یہ واقعات اس بڑے طوفان کی طرف ایک اشارہ ہیں، جو چینی افراد پر پابندیاں نہ لگانے کی صورت میں نمودار ہو سکتا ہے۔ ان کے خیال میں ملک میں ’چین کی مداخلت‘ بہت بڑھتی جا رہی ہے۔ گلگت وبلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے رکن نواز ناجی کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد چینی لوگوں کی دوسرے امور میں مداخلت کے حوالے سے بھی سوچنا چاہیے، ’’میری اطلاعات یہ ہیں کہ وہ گلگت بلتستان میں مقامی ایجنٹوں سے مل کر پہاڑ اور جائیدادیں خرید رہے ہیں۔ اور جو لوگ ان غلط کاموں کی نشاندہی کر رہے ہیں، ہماری سرکار انہیں غدار کہہ رہی ہے۔ میں کہتا ہوں کہ صرف ویزا پالیسی پر نظر ثانی نہیں ہونی چاہیے بلکہ ہمیں چینی شہریوں کی تمام حرکات وسکنات پر نظر رکھنی چاہیے۔ کیوں آتے ہیں؟ کہاں ٹھہرتے ہیں؟ کس طرح کا کاروبار کرتے ہیں؟ کونسے مقامی افراد ان کے ساتھ ہیں؟ اگر ہم ان تمام باتوں پر دھیان نہیں دیں گے تو پھر ہمارے ہاتھ سے بہت کچھ نکل جائے گا۔‘‘

فری ویزا پالیسی کے حوالے سے خدشات کو حکا م بھی صحیح قرار دیتے ہیں۔ وزراتِ داخلہ کے ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈوئچے ویلے کو بتایا، ’’گزشتہ سات برسوں میں سب سے زیادہ ویزے چینی اور افغانیوں کو دیے گئے ہیں۔ افغانیوں کے تو پاکستان میں بہت سے رشتہ دار ہیں لیکن چینیوں کا اتنی بڑی تعداد میں آنا خاصا حیران کن ہے۔ میرے خیال میں فری ویزا پالیسی بھی اتنی بڑی آمد کی ایک وجہ ہے۔‘‘

پاکستان میں کئی تاجر یہ شکوہ کرتے رہے ہیں کہ چین پاکستانی تاجروں کو وہ سہولیات نہیں پہنچا رہا، جو چینی تاجر یہاں حاصل کر رہے ہیں۔

Share this:
Mike Pompeo
Previous Post ایران اور امریکا کے مابین کشیدگی، یورپ کا کردار کیا ہو گا؟
Next Post صدر ٹرمپ کو حفتر کے ساتھ تعاون پر سعودی پرنس اور سیسی نے رضا مندی کیا ہے: وال اسٹریٹ جنرل
Donald Trump

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.