geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عالمِ انسانیت کرونا وائرس اور عالمی سازشوں کے شکنجے میں

May 11, 2020May 11, 2020 0 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

دنیا سمیت وطن عزیر میں بھی کرونا وبا کے باعث سازشوں کا گورکھ دھنداآسمان کی بلندیوں کو چھونے کو ہے؛ مگر ایسے میں پھر بھی وزیراعظم نے 9مئی سے سماجی رابطے میں مناسب فاصلے کے ساتھ تمام ترضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ مرحلہ وار لاک ڈاؤن کھولنے کا اُصولی فیصلہ کرلیا ہے ۔یقینا اِ س کے بہت جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے ، حکومت نے چھوٹی مارکیٹیں اور دکانوں کو کھولنے کا اعلان کردیاہے۔ جو فجر سے شام پانچ بجے تک کھلا کریں گیں۔ اور ہفتے میں دودن بند ہواکریں گیں۔ اِس سے جہاں چھوٹے کاروباری افراد فائدہ اُٹھاسکیں گے؛ تو وہیں دو ماہ سے پریشان حال خریدار وں کو بھی سُکھ کا سانس نصیب ہو گا۔

اَب دیکھنا یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اِس فیصلے پر بالخصوص ضدی صوبہ سندھ اور بالعموم دیگر صوبے کتنا عمل کرتے ہیں ؟ایسالگتا ہے کہ وفاق سے لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کے اعلان کے ساتھ ہی سندھ حکومت کے پیٹ میں خودساختہ تحفظات لئے مروڑاٹھ رہے ہیں۔ جس کی آہستہ آہستہ آوازیں آنے شروع ہوگئیں ہیں ۔سندھ حکومت نہیں چاہتی ہے کہ اِس کے کروناوباسے ہونے والے لاک ڈاؤن سے سیاسی ،ذاتی ، معاشی اور اقتصادی فائدے حاصل ہونے تک صوبے سے لاک ڈاؤن ختم کیا جائے۔ اِس لئے سندھ حکومت کرونا وائرس پر سیاسی پہاڑ کھڑے کرکے اپنا سیاسی قداپنی ایڑیوں پر اُونچاکرناچاہتی ہے، اور اِس کے ساتھ ہی یہ بھی کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت کی یہی کوشش ہے کہ وفاق کی دی ہوئی کسی بھی گائیڈ لائین پر ہر گز نہ چلا جائے۔ اگریہ اِس پر چل پڑے گی ۔ تو پھر وفاق سے صوبوں کی خود مختاری کا معاملہ کھٹائی میں ہی رہے گا؛اِس بِنا پرسندھ حکومت وفاق کی اچھی بات اور مشورہ ماننے کو کسی بھی صورت میں تیار نہیں ہے۔

دیکھتے ہیں کہ سندھ حکومت اپنی اَنااور ضدپر قائم رہ کر صوبے کے عوام کا کتنانقصان کرتی ہے ؟ اِس کے لئے سندھ کے عوام اور بالخصوص کراچی کے شہریوں اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں کو تیار رہنا ہوگا۔اُدھرکرونا آفت کو اپنی سازشوں کے لئے استعمال کرنے والوں امریکا، اسرائیل اور بھارت جیسے سازشی شیطان ممالک نے ایک بار پھر دنیا کو دھمکی آمیزانداز سے ڈرادیاہے کہ ” لاک ڈاؤن میں نرمی ، وائرس کی دوسری لہر کتنی سنگین ہوگی؟اِس کے کتنے بھیانک نتائج نکلیں گے ؟اِس کے لئے بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے والوں کوضرور سوچناہوگا؟اَب کچھ بھی ہے ہمارے وزیراعظم عمران خان نے آج جب اللہ کا نام لے کر سفیدپوش افراد کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے نو مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان کردیاہے؛ توپھر بس یہ اِس پر قائم رہیں۔ اللہ کی مدد شامل حال رہی گی؛ اور ایسا کچھ نہیں ہوگا جس کا اندرونی اور بیرونی سازشی عناصر دھمکی آمیز انداز سے عندیہ دے رہے ہیں۔

بہر کیف ،ایک طرف دنیا میں کرونا وائرس کا طوفان تباہی مچارہاہے۔ تو وہیں ا موات کانہ رکنے والا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ رہا ہے۔ لاک ڈاؤں سے بے حال طاقتورترین ممالک کی معیشت بھی زمین کی دھول چانٹنے کو ہے۔جب کہ معاشی اوراقتصادی لحاظ سے دنیا کے پاکستان جیسے دیگر کمزور اوربدحال ممالک کی حالت اور مریضوں کی تیزی سے بڑھتی تعداد بھی سب کے سامنے ہے۔ایسے میں کروناوائرس کی دواتیارکرنے کے بڑے بڑے دعوے تو سب ہی کررہے ہیں۔ مگرعملی طور پر ابھی تک نتیجہ صفر در صفر ہے۔جب کہ آج جہاں کرونا آفت سے پریشان حال عالمِ اِنسانیت اپنی بقاء اور سلامتی کے لئے پناہ کی تلاش میں ہے؛ تووہیں برطانوی اخبارکی اِس خبر نے بہت سوں کے دماغ پرضرور ہتھوڑے برسادیئے ہوں گے کہ ” امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پنس برگ میں کروناوائرس کے علاج میں بریک تھروکے قریب پہنچنے کا دعوی کرنے والے چائینز 37برس کے محقق سائنسدان ڈاکٹربِنک لیو کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔جن کی لاش اِن کے گھرسے برآمد ہوئی۔

جن کی ہلاکت سر اور جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں لگنے کی وجہ سے ہوئی،رپورٹ کے مطابق اِن کے گھرکے قریب سے ایک46سالہ شخص باؤگؤکی لاش بھی ملی ہے۔جس کے بارے میں پولیس والوں کا کہنا ہے کہ باؤگؤ نے خودکو گولی ماری کر زخمی کردیا ،جس سے اِس کی ہلاکت ہوئی ،ساتھ ہی پولیس کا یہ بھی دعویٰ اپنے اندر بہت سے سوالات کو جنم دے رہاہے کہ” دونوں افرادایک دوسرے کو جانتے تھے۔”نہ صرف یہ بلکہ پولیس کا قوی دعویٰ یہ بھی ہے کہ ”تحقیقات سے ایسالگتاہے کہ جس شخص کی لاش گھر کے باہر سے برآمد ہوئی ،اِس نے چائینزسائنسدان ڈاکٹربِنک لیو کا قتل کرنے کے بعد واپسی پر خودکشی کرلی ” مزیدبراں یہ کہ راس ٹاؤن شپ کے تحقیقات کار (ڈیٹیکٹیو)برائن کولپ نے اخبار نوسیوں کو بتایا کہ فی الوقت کچھ بھی یقین سے نہیں کہا جاسکتاہے کہ اِس واقع کے درپردہ کیا عوامل کارفرماتھے ”ایسے میں یہاں سوال یہ پیداہوتاہے کہ اِس قتل کے پیچھے کون سے عوامل کر فرماہیں؟ اِس کی بھی تحقیقات ضرور کی جانی چاہئے تاکہ عالمِ اِنسانیت کو کرونا وائرس اور عالمی سازشوں کے شکنجے میں جکڑنے والے عناصر کا چہرہ بھی بے نقاب کیا جاسکے۔

جو کرونا وائر س کو وباکی شکل دے کردنیا کے اِنسانوں کولاک ڈاؤن اور مو ت سے خوفزدہ کرکے اپنے گھناونے مقاصد حاصل کرناچاہتے ہیں ۔آج عالمِ اِنسانیت کرونا وائرس اور عالمی سازشوں کے شکنجے میں جکڑی جا چکی ہے ۔اِس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ کروناوبا سے دنیا تاریخ کے نازک ترین دورسے گزررہی ہے ۔ابھی تک اِس وباسے سِوائے احتیاطی تدابیر اور سوشل رابطے سے دوری اختیار کرنے کے کوئی دوسرا علاج دریافت نہیں کیا جاسکا ہے۔ یاحیرت انگیزطور پر کوئی اِس کے علاوہ کسی دوا یا ویکسین تیارکرنے کو راضی ہی نہیں ہے۔ اِس کے برعکس دِکھاوے کی کوششیں سب کررہے ہیں۔ مگرسنجیدگی سے کوئی بھی کرونا وائرس کی دوابنانے کو تیار نہیں ہے۔

اِس کی وجہ یہی ہوسکتی ہے کہ اِس وباکے درپردہ عالمی سازشی عناصرہی کاربند ہیں۔ جو ابھی تک یہ نہیں چاہتے ہیں کہ اِس نزلے زکام کھانسی بخارکی معمولی بیماری یا وبا کی فی الفور دوا یا ویکسین تیار کرکے عالم ِ اِنسانیت کوخوف کے عالم سے نکالا جائے اور دنیا میں جاری لاک ڈاؤن کے سلسلے کو ختم کیا جائے۔کرونا وائرس کے پیش نظر جتنی کوشش دنیا بھر میں اِس کے پروپیگنڈے کے لئے کی جارہی ہے۔ آج اگر اِس وبا اور آزمائش کے خاتمے کے لئے مشترکہ کاوشیں کی جاتیں تو ممکن تھا کہ اَب تک اِس وبا سے چھٹکارہ پایاجاسکتاتھا۔ مگر چوں کہ یہ خود ساختہ پیدا کردہ وباہے۔ جِسے طاقتورترین ممالک کمزورریاستوں کے نظام کو اپنے زیراثرکرنے اور دنیا کا معاشی اقتصادی، سماجی، اخلاقی اور دینی نظام کو اپنی مرضی منشاکے مطابق چلانے کے لئے کرونا وائرس کا شوشہ استعمال کرکے ایسی جدیدٹیکنالوجی متعارف کرناچاہتے ہیں۔ جس سے دنیا کا کوئی فرد نہیں بچ سکے گا ۔دنیا کے طاقتورترین ممالک امریکا، یورپ، اسرائیل اور بھارت جیسے دیگر اِنسانیت بیزاراور اِنسانوں کے دُشمن شیطان کے چیلے چانٹوں کی ایک یہی خواہشِ عظیم ہے کہ کوئی ایسا نظام دنیا میں متعارف کرایاجائے۔ جس سے دنیا پر بوجھ بنے غریبوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاجائے تاکہ دنیا میں امیروں کی حکمرانی اور داداگیری قائم رہے کیادنیاپریک سکہ یک نظام اور ایک حکمرانی کی عالمی سازش ہے ؟ختم شُد)
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:
World Orphans Day
Previous Post پاکستان آرفن ز کیئر فورم کا مشن ہے کہ وطن عزیز میں کوئی بھی یتیم بے سہارا نہ رہے۔ محمد عبدالشکور
Next Post لاک ڈاون کے دوران بلدیہ شرقی نے اپنی ذمہ داریاں اپنی دسترس سے بڑھ کر سر انجام دی ہیں۔ معید انور
DMC EAST

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.