geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حیدرآباد ڈویژن نے قائد ملت شہید لیاقت علی خان SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

October 22, 2020 0 1 min read
Quaid e Millat SSB Cup Basketball Tournament
Share this:
Quaid e Millat SSB Cup Basketball Tournament
Quaid e Millat SSB Cup Basketball Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں کھیلے جان والے “قائد ملت شہید لیاقت علی خان SSBکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ2020ء “کا ٹائٹل حیدرآباد ڈویژن نے اپنے نام کرلیا ،تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے خوبصورت باسکٹ بال کورٹ پر کھیلے گئے فائنل معرکہ میں حیدرآباد ڈویژن باسکٹ بال ٹیم نے مد مقابل میر پور خاص ڈویژن باسکٹ بال ٹیم سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 41کے مقابلے 43باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر SSBکپ اپنے نام کرلیا کھیل کے اختتام پر سینکڑوں شائقین کے موجودگی میں سندھ میں کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی میں متحرک سیکریٹری اسپورٹس حکومت سندھ سید امتیاز علی شاہ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں بیش قیمت انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پرپاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر غلام محمد خان ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر ماسٹر اصغر بلوچ ،ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ زرعی یونیورسٹی انوار حسین خانزادہ ،شوکت سانگی ،غلام عمر دستی ،خرم رفیع ،مرزا مسرور بیگ ،پرویز شیخ ،عائشہ ارم ،راجہ شیراز احمد ،رمیز راجہ اور دیگر موجود تھے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ویژن اور مشیر کھیل سردار بنگل خان مہر کی خصوصی ہدایت محکمہ کھیل صوبے کے ہر علاقے میں کھیل اور کھلاڑیوں کی بھر پور انداز میں خدمت کررہا ہے صوبے میں قائم تمام کھیلوں کے میدانوں پر تعمیر وترقی اور تزئین و آرائش کا کام جاری ہے کھیلوں کے میدانوں کو فعال بنا کر کھیل کے تمام شعبوں کو فروغ دیا جائیگا سید امتیاز علی شاہ نے کہاکہ وزارت کھیل حکومت سندھ یہ منصوبہ بندی کررہی ہے ہے کہ سندھ کے جیلوں میں مقید نوجوان قیدیوں کو کھیلوں کی سہولت فراہم کریں جبکہ معذورنوجوانوں کو بھی کھیلوں کی مصروفیات کی فراہمی کے لئے بھی بڑا منصوبہ بنا رہا ہوں۔

امتیاز علی شاہ نے کہاکہ صوبے میں باسکٹ بال سمیت تمام کھیلوں کو فروغ اور اس کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائیگی اس موقع پر انہوںنے اعلان کیا کہ 18ویں سندھ گیمز انشااللہ سال رواں کے دسمبر اور نئے سال جنوری میں منعقد کئے جائینگے سندھ گیمز کا آغاز لاڑکانہ اور اختتامی تقریب کراچی میں ہوگی صوبے کے تمام ڈویژن کے نوجوان گیمز میں حصہ لینگے اور صوبے کے عوام کھیلوں کی تفریحی سہولتوں سے مستفید ہونگے سیکریٹری اسپورٹس نے قائد ملت شہید لیاقت علی خان کو شاندار الفاظوں میں خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قائد ملت کے نام سے منصوب باسکٹ بال ایونٹ کے انعقاد پر PSWAاور سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کو مبارکباد پیش کیا اس موقع پر انہوںنے کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ اکابرین جنہوں نے آزاد مملکت کے قیام کے لئے بیش بہا قربانیاں دیں ان کی جدو جہد ،تعلیمات اور عمل کو اپنا شعار بنا ئیں انہوں نے سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظہیر الدین میرانی سے ٹورنامنٹ کے انعقاد میں بھر پور معائونت پر اظہار تشکر کیا اس موقع پر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری خالد بشیر کا کھلاڑیوں اور شائقین کے نام تحریری پیغام پڑھ کر سنایا گیا ۔قبل ازین فائنل میچ میں حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے عبدالرافع 18،حبیب خان 14اور سید سعد نے 10جبکہ رنر اپ میر پور خاص ڈویژن کی جانب سے راحیل خان نے 12،کاشان خان اور محمد اسلم نے 10,10باسکٹ پوائنٹس اسکور کئے فائنل میچ میں ریفریز اور ٹیکنکل آفیشلز کے فرائض زاہد افتخار احمد ،احسان خان ،ثمر خانزادہ نے انجام دیئے۔

Share this:
Polio vaccine
Previous Post پولیو ویکسین سے معذوری سے نجات
Next Post حوصلہ افزائی کی ترغیب!
Motivated

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.