geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ذو القعدہ کی اہمیت و فضیلت

July 7, 2019July 7, 2019 2 1 min read
Zul-Qa'dah
Share this:

Zul-Qa'dah

تحریر : شاہ بانو میر

?ذو القعدہ حرام مہینوں میں سے پہلا مہینہ ہے : ذو القعدہ، ذوالحجہ اور محرم (لگاتار) پھر رجب۔

?إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِنْدَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْراً …. مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ (التوبة:36)
بے شک مہینوں کی گنتی، الله کے نزدیک، بارہ مہینے ہے۔۔۔ ان میں سے چار حرمت والے ہیں۔

? “ذو القعدہ” کی وجہ تسمیہ
?اس کو ذو القعدہ اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ لوگ اس مہینے میں جنگوں اور قتل وغارت سے بیٹھ رہتے تھے۔ اس لیے کہ یہ حرمت والا مہینہ تھا اور وہ اس میں سفر حج کے لیے سامان تیار کرتے تھے۔

? جاہلیت میں اس مہینے کی تعظیم
?زمانہ جاہلیت میں عرب اس حرمت والے مہینے کی تعظیم کرتے تھے، وہ اس مہینے میں نہ کسی سے لڑتے، نہ ہی کسی سے بدلہ لیتے، حتی کہ اگر کوئی اپنے باپ یا بھائی کے قاتل کو بھی دیکھ لیتا توبھی اس سے بدلہ نہ لیتا اور نہ ہی اسے دھتکارتا۔

?حرمت والے مہینوں میں ظلم کرنے کی ممانعت
?الله تعالی نے حرمت والے مہینوں میں ایک دوسرے پر ظلم کرنے سے منع کیا ہے :
فَلا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنْفُسَكُمْ (التوبة:36)
ان میں اپنی جانوں پر ظلم نہ کرو۔
پس ان مہینوں میں ظلم کرنا باقی مہینوں کی نسبت زیادہ گناہ کا باعث ہے۔اور ان کی حرمت کی شدت کی وجہ سے ان میں ظلم اور گناہ کرنا زیادہ بڑا کام ہے۔
? قتادہ کہتے ہیں : دوسرے مہینوں کی نسبت ان حرمت والے مہینوں میں ظلم بہت بڑا گناہ اور بوجھ ہے اگرچہ ظلم ہر حال میں بڑا گناہ ہے مگر الله جس کام کے(گناہ) کو چاہے بڑھادے۔

?حرمت والے مہینوں میں مسلمان کیسےاپنی جان پر ظلم کرتاہے؟
? حرمت والے مہینوں میں اپنی جان پر ظلم دو طرح سے ہوتاہے:
1۔ فرائض کو ترک کرنے سے
? جیسےنماز اور اس طرح کے دیگر واجبات کو چھوڑ دینا۔
2۔ حرام کاموں کا ارتکاب کرنے سے
? جیسے بےحیائیوں کا ارتکاب کرنا ، والدین کی نافرمانی کرنا، قطع رحمی کرنا اور دیگر حرام کام کرنا۔۔

?”ذو القعدہ “حج کا مہینہ
?ذو القعدہ حج کے مہینوں میں سےایک مہینہ ہے جن کے متعلق الله نے فرمایا:
الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ [البقرة:197]
حج کے مہینے جانے پہچانے ہیں ۔
بخاری میں معلق روایت ہے: ابن عمر کہتے ہیں کہ اس سے مراد شوال، ذوالقعدہ اور ذوالحجہ کے پہلے دس دن ہیں ۔

?”ذو القعدہ” میں عمرہ کرنا
? ذو القعدہ میں عمرہ کرنا مسنون ہے۔نبیﷺ نےکل چار عمرے کیےاور وہ سب ذو القعدہ میں ہی کیے۔
?شیخ ابن باز رحمہ الله کہتے ہیں :ذو القعدہ میں عمرہ کرنا سب مہینوں سے افضل ہے سوائے رمضان کے۔بلکہ سلف صالحین کی ایک جماعت سے مروی ہے کہ وہ اس مہینے میں عمرے کو رمضان سے بھی افضل قرار دیتے ۔
?امام ابن قیم نے ذو القعدہ اور رمضان کے مابین عمرے کی فضیلت میں تردد کا اظہار کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم اس کے بارے میں الله سے استخارہ کرتے ہیں کہ جو اس کے نزدیک افضل ہے اس کی طرف ہماری راہ نمائی کردے ۔

? “ذو القعدہ” میں روزہ رکھنا
?ذو القعدہ میں روزہ رکھنا مستحب ہے جیسا کہ بعض سلف سے مروی ہے۔ لیکن اس مہینے میں روزے کی کوئی خاص فضیلت نہیں ہے۔

?”ذو القعدہ”میں تاریخی واقعات
?ذو القعدہ میں عظیم واقعات پیش آئے ہیں ۔
۔ اسی مہینے میں الله تعالی نے موسی علیہ السلام سے تیس راتوں کا وعدہ کیا۔جیسا کہ مجاہد،مسروق اورابن جریج وغیرہ سے مروی ہے۔
۔ بنو قریظہ کے ساتھ غزوہ بھی اسی مہینے میں ہوا۔
ذو القعدہ میں ہی سن 6 ہجری میں صلح حدیبیہ ہوئی جسے الله تعالی نے فتح مبین کا نام دیا :
إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا (الفتح: 1)
بے شک ہم نے تمہیں فتح دی، ایک کھلی فتح۔
عمر رضی الله عنہ نے کہا اے الله کے رسول کیا یہ فتح ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں ۔

?حرمت والے مہینوں میں کرنے کے کام

?حرمت والے مہینوں کی تعظیم کرنا
ایک مسلمان حرام مہینوں کی تعظیم کرتا ہے خاص طور پر ان میں الله کی حدود کا پاس رکھتا ہے۔ فرائض کی ادائیگی کرتا ہے۔الله کی اطاعت کی حرص رکھتا ہے اور حرام کاموں اور الله کی ناراضگی کے کاموں کے ارتکاب سے بچتا ہےاور حدودسے تجاوز نہیں کرتا۔
?گناہوں اور نافرمانیوں سے بچنا
امام ابن رجب کہتے ہیں کہ جس آدمی کی ان حرمت والے مہینوں میں نیک عمل کرنے سے ہمت کوتاہ ہو تو اسے چاہیے کہ وہ اپنی جان پر نافرمانیوں سے رک جانے کے ساتھ رحم کھائے۔
? خصوصا ظلم کرنے سے بچنا
مثلاوالدین کا اولاد پر ظلم ،شوہر و بیوی کا ایک دوسرے پر ظلم ، یتیم کا مال کھانا، چوری کرنا،رشوت لینا وغیرہ۔
? گناہوں سے توبہ کرنا
حرمت والے مہینے شروع ہوچکے ہیں لہذا گناہوں اور نافرمانیوں سے توبہ کر لی جائے۔
مثلا شرک، والدین کی نافرمانی، قطع رحمی، سود خوری، جھوٹ، غیبت، چغلی، حسد وغیرہ۔
? نیکیوں میں آگے بڑھنا
یہ مہینے افضل زمانوں میں سے ہیں جن میں نیکیوں کا اجر کئی گنا بڑھ جانے کی امید ہوتی ہے۔اس لیےان مہینوں سے فائدہ اٹھایا جائے اور الله کی اطاعت کے کاموں میں آگے بڑھا جائے ۔
الله ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر

Share this:
Nayar Bukhari
Previous Post جج ویڈیو تنازع: پیپلز پارٹی کا سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
Next Post اساتذہ کرام کے تمام جائز مطالبات فوری طور پر حل کئے جائیں۔ مولانا صدیق مدنی
Mohammad Siddiq Madani

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.