geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عمران کی وجہ سے فوج بدنام ہو رہی ہے

November 3, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سیاسی حلقوں کے نزدیک مولانا فضل الرحمن کے دھرنے نے اسٹیبلشمنٹ کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور اپوزیشن کا یہ اجتجاج فوج کو بتا رہا ہے کہ وہ عمران خان کی اندھی حمایت چھوڑ دے۔

اپوزیشن کے دھرنے میں مظاہرین وزیراعظم عمران خان کا استعفیِ لینے پر بضد نظر آئے اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل غفور کی بیان بازی پر بھی تنقید کی۔

جلسے میں جے یو آئی (ف) کے مرکزی جنرل سیکریڑی مولانا عبدالغفور حیدری نے فوج کو مخاطب کر کے کہا کہ، “سرحد پر ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں۔ ہماری عوام شہید ہورہی ہے۔ اس پر آپ کی نظر ہونی چاہیے اور مودی کو سبق سکھانے پر آپ کی نظر ہونی چاہیے۔ آپ کی نظر افغانستان کے باڈر پر ہونی چاہیئے۔آپ یہ سب چھوڑ چھاڑ کے اپوزیشن پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ ادارے غیر جانبدار رہیں۔ اگر آپ غیر جانبدار رہیں گے تو پوری قوم سے عزت پائیں گے۔”

مظاہرین عمران خان اور ان کی حکومت کے خلاف بھر پور نعرے بازی کرتے رہے۔ پنڈال میں بار بار “گو نیازی گو” کے نعرے گونجتے رہے۔

کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے جمیعت کے رہنما مطیع اللہ کا کہنا تھا کہ، “اگر دو دن میں حکومت نے استعفیِ نہیں دیا تو پھر ہم دیکھیں گے کہ ہمارے قائدین کیا حکم دیتے ہیں۔”

جمیعت کے کارکنان نے کہا کہ ان کی کم از کم دس دن کی تیاری ہے جبکہ مذید بندوبست کیا جا رہا ہے۔ تاہم اسلام آباد میں ممکنہ بارش اور سخت سردی کی صورت میں یہ احتجاج مختصر بھی ہو سکتا ہے۔

ہزارہ سے تعلق رکھنے والے جمیعت کے ایک کارکن راج ولی شاہ نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان استعفی نہیں دیتے تو وہ ڈی چوک تک جائیں گے۔

گوادر میں جمعیت کے امیر عبدالحمید انقلابی نے متنبہ کیا کہ، “اگر حکومت یا فوج نے طاقت استعمال کی تو ہم مقابلہ کریں گے۔ ہم قائدین کے حکم پر ہر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ استعفے سے کم کوئی بات نہیں ہوگی۔”

مظاہرے میں موجود جمیعت کے کارکنان ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر برہم تھے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے حبیب کاکڑ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو کس نے اتھارٹی دی کہ وہ سیاسی معاملات پر بیان بازی کریں۔ انہوں نے کہا کہ، “فوج پبلک سرونٹ ہے۔ وہ ہمارے ٹیکسوں سے تنخواہ لیتے ہیں۔ وہ اس بات کا حلف اٹھاتے ہیں کہ سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔ میرے خیال میں ڈی جی کا یہ بیان ان کے حلف کےخلاف ہے اور انتہائی نا مناسب ہے۔”

پنڈال میں اے این پی، مسلم لیگ ن، نیشنل پارٹی، قومی وطن پارٹی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی اور جے یو پی کے کارکنان بھی نظر آئے۔

چار سدہ سے تعلق رکھنے والےاے این پی کے ایک کارکن غلام حسین نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، “عمران کی وجہ سے فوج بدنام ہو رہی ہے اور اس بیان کے بعد لوگ مذید فوج پر تنقید کریں گے۔ میرے خیال میں فوج کو ان معاملات سے دور رہنا چاہیے۔”

حزب اختلاف کی جماعت کے ایک اہم رہنما نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “پہلے تو فیصلہ یہی ہوا تھا کہ دھرنا نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی ڈی چوک کی طرف مارچ کیا جائے گا لیکن اب مولانا کے ارادے بدلے ہوئے لگ رہے ہیں۔ میرے خیال میں اس اجتجاج سے اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ بڑھے گا کہ وہ عمران خان کی اندھی حمایت نہ کریں۔”

ادھر حکومت نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ رد کردیا ہے اور اطلاعات ہیں کہ مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے دھرنا ختم کرانے پر غور ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ فوج عمران خان کو کبھی استعفی کا نہیں کہے گی اور فضل الرحمن کا احتجاج ناکام ہوگا۔

لیکن بلوچستان کے سابق وزیر اعلی ڈاکڑ عبدالمالک کا خیال ہے کہ مولانا کی ناکامی کا تاثر غلط ہے۔ “ہم نے کل دوربین سے دیکھا اور حد نظر تک لوگ ہی لوگ نظر آئے۔ کیا یہ مولانا کی کامیابی نہیں ہے کہ ملک کی دو بڑی جماعتیں ان کے پیچھے کھڑی ہیں۔ اصل میں لوگ حکومت کی تباہ کن پالیسوں سے لوگ پریشان ہیں، جس کی وجہ سی مہنگائی اور بے روزگاری بڑھی ہے اور کاروبار تباہ ہوا ہے۔ اس لیے لوگ آج بڑی تعداد میں یہاں موجود ہیں۔”

حزب اختلاف کے ایک سینیٹر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کہا کہ، “مولانا اسٹیبلشمنٹ کو یہ دکھانا چاہتے تھے کہ وہ پاکستانی سیاست میں اب بھی ایک فورس ہیں۔ انہوں نے اتنے لوگ جمع کر کے اسٹیبلشمنٹ کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ “

Share this:
Tezgam Express Tragedy
Previous Post سانحہ تیز گام: چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے والا چل بسا، تعداد 75 ہو گئی
Next Post 11 سالہ پاکستانی طالبعلم نے ایک منٹ میں 57 ممالک کے نام لے کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا
Emaz Ali

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.