geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عمران خان کے ساتھ وہ کروں گا جو نسلیں یاد رکھیں گی، بلاول بھٹو زرداری

March 10, 2022 1 1 min read
Bilawal Bhutto
Share this:

 Bilawal Bhutto

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ وہ کروں گا جو نسلیں یاد رکھیں گی۔

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پورے ملک کے عوام کو لانگ مارچ میں شرکت کے لئے مبارک باد اور شکریہ ادا کرتا ہوں، عوام نے مل کر اسے تاریخی مارچ بنادیا ہے اور یہ مارچ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تحریک بنادیا۔ اس لانگ مارچ میں شامل تمام صوبوں کی عوام نے اس سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسترد کردیا۔

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا جب پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے اپنا کام کرلیا ہے اب پارلیمان پر ذمہ داری ہے، اب عوام کی امیدوں پر ہم نے پورا اترنا ہے، اب وہ دن دور نہیں کہ پارلیمان اپنے آپ سے یہ سیاہ دھبہ و داغ ہٹائے گا، جلد ہی جیسے ہی سیشن بلایا جائے گا اس 2018 کی غلطی کو درست کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہم آج بھی جمہوریت کی بات کرتے ہیں، اگر ہم مطالبہ کرتے کہ دھرنا دینا ہے تو آج بھی عوام موجود ہوتی، ہم غیر جمہوری انداز میں حملہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے البتہ ایسا کرسکتے تھے۔

بلاول نے کہا دو ایسے واقعات ہوئے ہیں جو ناقابل برداشت ہیں، آصفہ بی بی پر ہونے والا حملہ ناقابل برداشت ہے، میں نے صبر دکھایا کیونکہ میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتا ہوں، میں نے ویڈیو کو ہر طریقے سے دیکھا، ہر زاویے سے دیکھا یہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا، براہ راست میری ہمشیرہ کو ہٹ کیا گیا یہ حملہ ہمارے لئے پیغام تھا، یہ جمہوریت بحالی کے حوالے سے میرے لئے اور میرے والد کے لئے پیغام تھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا قوم کے سامنے کھڑے ہوکر وزیراعظم صدر زرداری کو بندوق کی دھمکی دے رہا ہے، یہ ہم سے برداشت نہیں ہوگا، ہم اس حکومت پر کوئی اعتماد نہیں کریں گے، آئی ایس آئی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کرے، اس کی بنیاد پر ہم آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، آصف زرداری پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہم نے اپنی والدہ سے لے کر اب تک بہت برداشت کیا ہے، اب مزید برداشت نہیں کریں گے ، میں اب جوان ہوں، میری رگوں میں آصف زرداری، شہید بی بی اور شہید قائد عوام کا خون ہے، اب بس! اب ہم ایک بھی چیز برداشت نہیں کریں گے، ہم پھر جو ری ایکشن دیں گے وہ کوئی برداشت نہیں کرے گا۔

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا آپ سیاست کریں، یہ آپ کا اور ہمارا حق ہے مگر آپ زندگی و موت کی دھمکی دیں گے یہ ناقابل برداشت ہے، یہ ایک ماڈرن ملک ہے، ہم 2022 میں جی رہے ہیں ہمارا حق ہے کہ ہم پرامن طور پر سیاست کریں، ہم امید کرتے ہیں ایسا ہوگا، ماحول کو پرامن رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا عوامی مارچ کے وقت بھی کہا تھا کہ یہ جتنا بھی پریشان ہوگا کرسی خطرے میں ہوگی وزیراعظم مزید گالیاں دیں گے، اب گالیاں دینے سے آپ کی کرسی نہیں بچے گی، اب آپ کا جھوٹ نہیں چلے گا، 3سال حکومت میں رہنے کے بعد یہ کہتا ہے کہ زرداری اور پیپلز پارٹی ان کا ٹارگٹ ہے۔ ہمیشہ یہی پیپلز پارٹی آپ اور آپ جیسے لوگوں کا ٹارگٹ رہا ہے۔

بلاول نے کہا ہم نے ہر دور میں پیپلز پارٹی کے عوام کے حقوق کی بات کی، ملک کو بچایا، پہلے دن سے پیپلز پارٹی نے آپ کا مقابلہ کیا، ہم نے آپ کو پہلے دن سے نہیں چھوڑا، آپ کو دنیا آج سلیکٹڈ کے نام سے جانتی ہے وہ نام ہمارا دیا ہوا ہے، پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر پارلیمان میں آپ کو ٹف ٹائم دیا، پوری قوم نے دیکھا آپ پر عدم اعتماد سینیٹ الیکشن میں ہوگیا، نہ صرف تم بلکہ ہر سلیکٹڈ کے خلاف پیپلز پارٹی ڈٹ کر کھڑی ہوگی۔

بلاول نے کہا ماں کے نام پر اسپتال بناکر اور غریب مریضوں کے نام پر پیسہ بٹور کر تمہارا کچن چلا۔ امریکا کی عدالت میں تمہارے خلاف فیصلہ آچکا ہے جو سچ ہے، میں نے کبھی خاتون اول کے حوالے سے ایک جملہ تک نہیں کہا، مگر پنجاب میں بیورو کریسی خاتون اول کی کرپشن کی کہانیاں بتا رہے ہیں، خاتون اول کو پیسے جو نہ پکڑوائے اس کی تقرری و تبادلے نہیں ہوسکتے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا تم کون ہو کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف بات کرتے ہو، تمہیں پتہ بھی ہے کہ مولانا مودودی کون تھے ؟ مفتی محمود کا نام بھول گئے، صحافیوں کے لقمے پر لفظ درست کرلیا، زبان صرف وزیراعظم کی پھسل نہیں سکتی، ہماری زبان بھی پھسل سکتی ہے۔

Share this:
Sheikh Rashid
Previous Post عدم اعتماد والے دن پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے باہر ہوں گے، شیخ رشید
Next Post یورپ کا یوکرین کی درخواست پر سنجیدگی سے غور لازمی کیوں؟ تبصرہ
EU Summit

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.