geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عمران خان اپنی خیر منائیں ان کی کشتی ڈوب رہی ہے، مریم نواز

February 10, 2022 2 1 min read
Maryam Nawaz
Share this:

 Maryam Nawaz

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی خیر منائیں ان کی کشتی ڈوب رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی ایسی نہیں جس میں کوئی آئیڈیالوجی ہو، نظریاتی لوگ ہوں یا کوئی کمٹمنٹ ہو، ہمیں پی ٹی آئی کی کشتی ڈوبتی نظر آرہی ہے، اس پارٹی میں شامل سب لوگ اقتدار کے خواہش مند ہیں جب اقتدار کی کشتی ڈوبے تو یہ لوگ کہیں نظر نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کو مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ جب بھی عوام میں جائیں تو ہیلمٹ لے کر جائیں چاہیں تو کنٹینر پر چڑھ جائیں کیوں کہ عوام کے ہاتھ آپ کے گریبان تک پہنچنے والے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح عوام ہیں اور یہ سیاسی جماعتوں کا فرض ہے کہ عوام پر جو عذاب مسلط ہوا ہے اس سے ملک و قوم کو نجات دلائی جائے، اگر اپوزیشن نے عوام کی آواز پر لبیک نہ کہا تو حکومت کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتیں بھی قصور وار ہوں گی، عوام کی بھلائی کےلیے کام کرنا یہ سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے اقتدار کی کشتی ڈوبتی ہوئی نظر آرہی ہے تو ان کی چیخیں نکلتی ہیں، ان کے ایم این اے اور ایم پی اے دوسرے جماعتوں میں جانے کے لیے تیار ہیں، نواز شریف ابھی وطن واپس نہیں آسکتے لیکن پوری جماعت ان کی لیڈرشپ میں متحد رہی ہے، ان کی جماعت قائم و دائم ہے جب کہ عمران خان اقتدار جاتا دیکھ کر فرسٹریشن کے شکار ہوکر تقاریر کرتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ نیب کے پاس آج عدالت میں کوئی جواب نہیں تھا اللہ تعالیٰ نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، مہنگائی اور عوامی غصے کی وجہ سے حالات بدلے ہیں اور کوئی وجہ نہیں، تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پیغام ہے کہ اگر وہ باعزت اپنے حلقوں میں جانا چاہتے ہیں تو اس حکومت کو سپورٹ نہ کریں۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو پہلا مرحلہ تحریک عدم اعتماد کا درپیش ہے، بعد میں وزیراعظم کون ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہے یہ باتیں بعد کی ہیں اور بعد میں ہی طے ہوں گی۔

وزیراعظم کی جانب سے 10 وزارتوں کو انعام دینے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت عمران خان حکومت ہے، انہیں مشورہ ہے کہ وہ عوامی رابطوں میں (ن) لیگ کو چور ڈاکو کہنے کے بجائے عوام کو یہ بتائیں کہ عدالتوں میں (ن) لیگ کے حق میں کیا گواہیاں آرہی ہیں۔

Share this:
Bilawal Bhutto
Previous Post عمران خان نے اپنے 10 چمچوں میں سرٹیفکیٹ بانٹے: بلاول بھٹو
Next Post جنات نے اہلیہ کے سر میں کیل ٹھوکی، متاثرہ خاتون کے شوہر کا دعویٰ
Head Nail

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.