geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عمران خان سے ملاقات میں ٹرمپ نے پھر مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیشکش کر دی

January 22, 2020 0 1 min read
Imran Khan - Trump Meeting
Share this:

Imran Khan - Trump Meeting

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر حل کرانے کی پیشکش کر دی۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود بھی شریک تھے۔

کشمیر سے کرفیو اٹھانے کیلئے مودی سے بات کروں گا، ٹرمپ کی عمران خان کو یقین دہانی
اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہ ہم کشمیر کی صورتحال پر بات کریں گے، میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کردار ادا کرسکتا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کشمیر پر ہماری گفتگو ہو رہی ہے، کشمیر کے معاملے پر ہم یقیناً مدد کریں گے، ہم اس صورتحال کو دیکھ رہے ہیں اور اس کا نہایت قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، ہم پاکستان کے اتنے قریب نہیں تھے جتنے اب ہیں، عمران خان میرے دوست ہیں، دوبارہ ملاقات پر خوشی ہورہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ سے دوبارہ ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کچھ معاملات پربات کرنا چاہتے ہیں، بنیادی معاملہ یقینی طورپرافغانستان کا ہے، افغانستان کے معاملے کا تعلق امریکا اورپاکستان سے ہے، خوشی قسمتی سے ہم دونوں افغانستان معاملے پر ایک صفحے پر ہیں، افغانستان میں قیام امن، طالبان اورحکومت کے معاملات کا مذاکرات سے حل چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک بڑا مسئلہ بھارت کے ساتھ معاملات ہیں، امید ہے امریکا اس معاملے کوحل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا کیوں کہ بھارت کے ساتھ معاملات کوئی دوسرا ملک حل نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور خطے میں امن واستحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 3 روزہ دورے پر ڈیووس پہنچے ہیں جہاں وہ کئی عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کےکلیدی مقرر ہوں گے جہاں وہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع پربات کریں گے۔

Share this:
China Virus
Previous Post چین: پُر اسرار بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی
Next Post پی آئی اے کو پاکستان سے امریکا کیلیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی
PIA

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.