geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عمران اور مودی کی دوطرفہ فضائی کارروائیوں کے بعد پہلی گفتگو

May 27, 2019May 27, 2019 0 1 min read
Imran Khan and Narendra Modi
Share this:

Imran Khan and Narendra Modi

اسلام آباد (جیوڈیسک) رواں سال فروری میں دوطرفہ فضائی کارروائیوں کے بعد پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے پہلی مرتبہ براہ راست گفتگو کی ہے۔ اس بات چیت میں خان نے مودی کو الیکشن جیتنے پر مبارک باد پیش کی۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے نریندر مودی کو دوسری مدت کے لیے بھارتی وزیر اعظم چنے جانے پر مبارک باد پیش کی۔ دونوں رہنماں کے مابین ٹیلی فونک گفتگو اتوار چھبیس مئی کے روز ہوئی۔ رواں سال فروری میں دوطرفہ فضائی کارروائیوں کے بعد ایٹمی قوت کی حامل حریف ریاستوں کے وزرائے اعظم کے مابین پہلی براہ راست بات چیت کی تصدیق دونوں ممالک کی وزارت خارجہ نے کر دی ہے۔ اس بارے میں جاری کردہ اپنے بیان میں پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم خان نے مودی سے بات کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے عوام کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ اس بیان کے مطابق جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے عمران خان مودی کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ مودی نے خطے میں امن، استحکام و ترقی کے لیے تعاون بڑھانے میں اعتماد سازی سمیت تشدد و دہشت گردی سے محفوظ ماحول بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

رواں سال فروری میں بھارتی زیر انتظام کشمیر میں ایک خود کش بم دھماکے میں بھارتی نیم فوجی دستوں کے چالیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری ایک ایسے جنگجو گروپ نے تسلیم کی تھی، جو پاکستان میں فعال ہے۔ اس پیش رفت کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی کافی بڑھ گئی تھی۔ بھارت نے پاکستانی حدود میں جیش محمد کے ایک بڑے مبینہ ٹھکانے پر فضائی حملوں کا دعوی کیا تو پاکستان نے ایک کارروائی میں ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مار گرایا۔

بھارت میں حال ہی میں منعقدہ لوک سبھا کے انتخابات میں نریندر مودی فاتح رہے۔ انہیں اس بار پچھلی مرتبہ سے بھی زیادہ سیٹیں ملیں۔ انتخابات سے قبل اپنی انتخابی مہم میں مودی نے پاکستان کے خلاف سخت رویہ اپنائے رکھا، جو سیاسی تجزیہ کاروں کے خیال میں اس بہتر کارکردگی کی ایک وجہ ہے۔ عمران خان اور نریندر مودی کے مابین آخری مرتبہ ٹیلی فونک گفتگو پچھلے سال اس وقت ہوئی تھی جب انتخابات میں کامیابی پر مودی نے خان کو مبارک باد دی تھی۔

Share this:
Hazrat Ali
Previous Post امت مسلمہ آج خلیفہ چہارم حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یوم شہادت منا رہی ہے
Next Post اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی: برطانیہ اور پاکستان میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
Ishaq Dar

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.