geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عمران خان نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

June 10, 2020 0 1 min read
Jacinda Ardern
Share this:

Jacinda Ardern

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ایک ایسے وقت میں جب پاکستان میں کورونا سے اموات بڑھ رہی ہیں، نیوزی لینڈ نے ایسا کیا کیا کہ ملک سے کورونا کا صفایا کر دیا؟

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن پاکستانیوں میں پہلے سے مقبول ہیں۔ بطور لیڈر وہ سوچ سمجھ کر بات کرتی ہیں، اپنے لوگوں کو اعتماد میں لے کر چلتی ہیں اور عوامی فلاح وبہبود لیے کٹھن فیصلے کرنے سے نہیں ہچکچاتیں۔ یہی وجہ ہے کہ کورونا کے بحران کے دوران ان کی حکومت نے جو اقدامات کیے، اس کے باعث ملک سے کورونا کیسز کا فی الحال صفایا کردیا گیا ہے۔ لیکن یہ سب کیسے ممکن ہوا؟

لاک ڈاؤن نے جانیں بچائیں

مارچ کے اوائل میں جب کورونا کے کیسز کی تعداد بڑھ رہی تھی، وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے صورتحال کا بغور جائزہ لیا اور فوری طور پر مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ حکومت کے مطابق یہ ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن جانیں بچانے کے لیے ناگزیر تھا۔

اُس وقت نیوزی لینڈ میں صرف سو کیسز سامنے آئے تھے اور کورونا سے ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی تھی۔ لیکن حکومت نے حالات بگڑنے کا انتظار نہیں کیا اور پندرہ مارچ کو بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کر دیں۔ یہ وہی وقت تھا جب پاکستان میں ایران سے زائرین اور تبلیغی اجتماع کے باعث وائرس پھیلنا شروع ہوگیا تھا لیکن وفاقی حکومت پر سخت غفلت کے الزامات لگ رہے تھے۔

نیوزی لینڈ نے سرحدیں بند کرنے کے دس روز بعد ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ پاکستانی وزیراعظم کے برعکس، وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے لاک ڈاؤن کی افادیت پر سوال نہیں اٹھائے اور نہ ہی کورونا کو کوئی عام سا فلو قرار دیا۔ بلکہ انہوں نے پہلے دن سے قوم کے سامنے اس وبا کی سنگینی کا احاطہ کیا اور انہیں اس مشکل وقت سے صبر وتحمل سے نمٹنے کی تلقین کی۔

کیسز پھیلنے سے روکنے میں لاک ڈاؤن اتنا مؤثر ثابت ہوا کہ ایک ماہ کے بعد حکومت نے پابندیوں میں نرمی شروع کردی۔ آج نیوزی لینڈ میں لگ بھگ تمام پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں، تاہم سرحدیں اب بھی بند ہیں۔

وزیراعظم کا واضح موقف

نیوزی لینڈ میں اقدامات اس لیے مؤثر ثابت ہوئے کیونکہ حکومت نے شہریوں کو تمام معلومات صاف اور دو ٹوک انداز میں پہنچائیں۔ پاکستان کے برعکس، حکومت نے اس مسئلے پر سیاست کھیلنے کی کوشش نہیں کی۔ وزیراعظم نے روز ٹی وی پر آکر متضاد باتیں نہیں کیں۔ مبصرین کے مطابق وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے واضح حکمت عملی اپنائی اور اس میں کسی کنفیوژن کی گنجائش نہیں چھوڑی۔

اس دوران وزیراعظم جب جب ٹی وی پر آئیں، انہوں نے لوگوں کے سامنے حقائق رکھے اور مستقل ایک ہی پیغام دیا کہ صحت اور زندگیاں بچانا ان کی اولین ترجیح ہے۔

شہریوں کا ردعمل

نیوزی لینڈ میں لوگ وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ دارالحکومت ویلنگٹن کے ایک شہری نے کہا کہ حکومت نے ہوائی باتیں کرنے کی بجائے حقائق عوام کے سامنے رکھے، “جس کے باعث لوگوں کی توقعات قابو میں رہیں۔ حکومت نے واضح طور پر بتایا کہ لاک ڈاؤن کیوں ضروری ہے اور اس کے مثبت نتائج کب تک آنا شروع ہوں گے۔ اس سے لوگوں کو اس کی افادیت سمجھنے اور اسے قبول کرنا آسان ہو گیا۔”

ٹیسٹنگ پر توجہ

حکومت نے حقائق مسخ کرنے اور سیاسی الزام تراشی میں الجھنے کی بجائے وبا پر نظر رکھنے اور ٹیسٹنگ بڑھانے پر توجہ مرکوز کی۔ نتیجہ یہ کہ نیوزی لینڈ میں اب روزانہ آٹھ ہزار ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ مجموعی طور پر ملک میں اب تک دو لاکھ پچانوے ہزار ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے کل ۱۵۰۴ کیسز سامنے آئے جبکہ صرف ۲۲ اموات ہوئیں۔ اگر نیوزی لینڈ کا موازنہ اسی طرح کے ملک آئرلینڈ کے ساتھ کیا جائے، تو وہاں اب تک کوئی پچیس ہزار کیسز آچکے ہیں جبکہ ۱۶۷۹ اموات ہو چکی ہیں۔

کیا نیوزی لینڈ کا پاکستان سے موازنہ بنتا ہے؟

یہ بات درست ہے کہ نیوزی لینڈ کا جغرافیہ پاکستان سے بلکل مختلف ہے۔ ایک جزیرہ ہونے کے باعث نیوزی لینڈ ایک الگ تھلگ ملک ہے جہاں وبا کنٹرول کرنا شاید نسبتا آسان تھا۔ اسی طرح پاکستان کے برعکس، وہاں کی آبادی بھی اتنی زیادہ نہیں اور لوگ گنجان آبادیوں کی بجائے کھلے علاقوں میں رہتے ہیں۔

اسی طرح وہاں لوگوں کی تعلیم اور صحت کا معیار بھی پاکستان جیسے ملک سے کہیں بہتر ہے۔ لیکن شاید اس بات سے بھی انکار ممکن نہیں کہ دونوں ملکوں میں لیڈرشپ کے معیار میں بھی زمین آسمان کا فرق نظر آتا ہے۔ پاکستان میں حکومت نے کاروبار کو صحت پر ترجیح دی۔ لیکن نیوزی لینڈ میں وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کا پہلے دن سے موقف رہا کہ اگر لوگ صحت مند ہوں گے، تو معیشت دوبارہ اٹھا لیں گے۔

وائرس پر قابو پانے کے بعد حکومت کو توقع ہے کہ نیوزی لینڈ کی معیشت جلد واپس اپنے پیروں پر کھڑی ہوجائے گی اور ترقی کی شرح تین آشاریہ آٹھ فیصد کے قریب رہے گی۔

Share this:
Coronavirus Test
Previous Post پنجاب میں کورونا بحران سنگین، ہسپتالوں میں جگہ ختم
Next Post بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے 4 شہری زخمی
Indian Army LOC Firing

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.