geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوم آزادی پر 41 شخصیات کے اعلیٰ ایوارڈز کا اعلان

August 14, 2019 0 1 min read
Awards
Share this:

Awards

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر 41 شخصیات کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر ان 41 شخصیات کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے جنہوں نے پاکستان کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق چین کی 2شخصیات سونگ تاؤ اور زونگ شون کو ہلال پاکستان دیاجائے گا اور متحدہ عرب امارات کے شیخ منصور بن زاید النہیان کو بھی ہلال پاکستان سے نوازا جائے گا۔

اس کے علاوہ امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن کو بھی ہلال پاکستان کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق چین کے ژوبیگ اور امریکا کے نجیب اللہ غوری کو پاکستان کے لیے خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا جب کہ چیک ریبپلک کے پاول بیم کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔

میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کو پبلک سروس اور نیشنل سیکیورٹی پر، خلیق داد خان کو الیکٹرانکس، قاری صداقت علی، مفتی محمد تقی عثمانی اور علامہ رضی جعفر نقوی کو پبلک سروس پر ہلال امتیاز دیا جائےگا۔

ضیاء آفتاب کو انجینئرنگ الیکٹرانکس، صفدر معاویہ کوانجینئرنگ میکنیکل، ریحان ماجد کو انجینئرنگ میکینکل ایرواسپیس، ڈاکٹر رضوان حسین سائنس کیمسٹری، عبدالقیوم کوانجینئرنگ میکینکل اور محمد الیاس کو انجینئرنگ مائنز پر ہلال امتیاز سے نوازا جائےگا۔

ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی کو سائنس، فزکس اور نینو ٹیکنالوجی، ڈاکٹر ایوب صابر کو تعلیم، ڈاکٹر کامران وصفی کو ادویات اور محمد جاوید آفریدی کو عوامی خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا۔

عمران سیریز کے خالق اسرار احمد (ابن صفی مرحوم) کو ادبی خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا جائےگا جب کہ احمد اللہ کو عوامی خدمات اور زیادہ ٹیکس ادائیگی پر ہلال امتیاز دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر عبدالقدوس شہید کو ہلال شجاعت سے نوازا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق ایوارڈ دینے کی تقریب 23 مارچ 2020 کو یوم پاکستان کے موقع پر منعقد کی جائے گی۔

Share this:
Jashn e Azadi Celebrated
Previous Post یومِ آزادی جوش و خروش اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منایا جا رہا ہے
Next Post کشمیریوں کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، صدر عارف علوی
Dr. Arif Alvi

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.