geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت کا افغانستان کے حوالے سے پاکستان پر بالواسطہ حملہ

June 24, 2021 1 1 min read
Subrahmanyam Jaishankar
Share this:

Subrahmanyam Jaishankar

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے اقو ام متحدہ سلامتی کونسل میں افغانستان کے حوالے سے بحث کے دوران پاکستان کا نام تو نہیں لیا تاہم یہ بالکل واضح تھا کہ ان کا اشارہ کس ملک کی جانب ہے۔

بھارت نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن سے متعلق بحث کے دوران افغانستان میں سلامتی کی صورتحال اور ترقی کو بہتر بنانے کی کوششوں میں رخنہ ڈالنے کے لیے پاکستان کو بالواسطہ مورد الزام ٹھہرایا اور کہا کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجانا چاہیے۔ بھارت نے جنگ زدہ اس ملک کے لیے مکمل ٹرانزٹ اختیارات دینے پر بھی زور دیا۔

بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے افغانستان میں خواتین، اقلیتوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں پر ہونے والے حملوں اور تشدد کے خاتمے کے لیے مستقل اور جامع جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جنگ زدہ ملک میں حقیقی سیاسی مفاہمت کے لیے کسی بھی کوشش کا خیرمقدم کرے گا۔

جے شنکر کا کہنا تھا،”افغانستان میں دیرپا امن کے لیے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو فوراً ختم کرنا اور دہشت گردوں کے سپلائی چین کو پوری طرح منقطع کرنا انتہائی ضروری ہے۔ دہشت گردی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جانا چاہیے، اس میں سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی بھی شامل ہے۔” ان کا بظاہر اشارہ پاکستان کی طرف تھا۔

جے شنکر نے مزید کہا،”اس امر کو یقینی بنانا بھی یکساں طور پر اہم ہے کہ دہشت گرد گروپ دیگر ملکوں کو دھمکی دینے یا ان پر حملے کرنے کے لیے افغانستان کی سرزمین کا استعمال ناکرنے پائیں۔” انہوں نے کہا افغانستان میں دیر پا امن کے لیے ضروری ہے کہ ملک کے اندر بھی امن قائم ہو اور اس کے اطراف کے ملکوں میں بھی امن قائم رہے۔

بھارت نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ افغانستان کی ترقی اور تعمیر نو کو یقینی بنانے کے حوالے سے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔

بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا،”افغانستان کی اقتصادی ترقی کے لیے بلا روک ٹوک رسائی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ بین الاقوامی برادری کو افغانستان پر نافذ مصنوعی ٹرانزٹ رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے کام کرنا چاہیے اور کسی رکاوٹ کے بغیر افغانستان میں پہنچنے کے لیے ٹرانزٹ حقوق کی ضمانت دینی چاہیے۔”

دراصل بھارت کی شکایت ہے کہ پاکستان کی رکاوٹوں کی وجہ سے بھارتی مصنوعات زمینی راستے سے افغانستان نہیں پہنچ پا رہیں جبکہ پاکستان نے افغانستان کی مصنوعات کو بھارت جانے کی اجازت دے رکھی ہے۔نئی دہلی نے ان رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے افغانستان اور بھارت کے درمیان کئی فضائی تجارتی کوریڈور شروع کر دیے ہیں اور ایران کی چا بہار بندرگاہ پر بھی اسی مقصد کے لیے سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

بھارتی نے حالیہ دنوں میں افغانستان میں تشدد کی لہر میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقو ام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی تازہ ترین رپورٹ سے یہ بات واضح ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کے باوجود تشدد میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

انہوں نے کہا،”اس کے برخلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے، بالخصوص یکم مئی کے بعد سے۔ ملک میں مذہبی اور لسانی اقلیتوں، طالبات، افغان سکیورٹی فورسز، علماء، اہم عہدوں پر فائز خواتین، صحافیوں، حقوق انسانی کے کارکنوں اور نوجوانوں کو نشانہ بنا کر حملے کیے جارہے ہیں۔”

دریں اثنا افغان امن مذاکرات میں شامل قطر کے ایک سفارت کار نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی عہدیداروں نے طالبان کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔

قطر کے وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی مطلق بن ماجد القحطانی نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بھی افغانستان میں مستقبل کی حکومت کے لیے ایک ‘کلیدی عنصر‘ کے طور پر دیکھے جانے والے طالبان کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے۔

اس ماہ کے اوائل میں ایسے خبریں سامنے آئی تھیں کہ افغانستان سے امریکی افواج کے تیزی سے انخلاء کے سبب بھارت ملاعبدالغنی برادر سمیت افغان طالبان کے مختلف گروپو ں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

Share this:
Anthony Blinken
Previous Post ’امریکا واپس آ گیا ہے‘: بائیڈن کا پیغام لے کر بلنکن برلن میں
Next Post ایران نے یورینیم افزودگی کی شرح 60 فی صد تک بڑھا دی ہے: اقوام متحدہ
Iran Uranium Enrichment

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.