geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت کوورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ساتواں ملک بن گیا

June 1, 2020 3 1 min read
Coronavirus Death
Share this:

Coronavirus Death

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت ایک دن میں ریکارڈ تقریباً ساڑھے آٹھ ہزار نئے کیسز کے ساتھ جرمنی اور فرانس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ساتواں ملک بن گیا ہے۔

ماہرین صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت میں کووڈ انیس جس تیزی سے پھیل رہا ہے اس کے مدنظر اگلے چند دنوں میں یہ اسپین اور اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچواں سب سے متاثرہ ملک بن جائے گا۔ کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اتنا بڑا اضافہ صرف تین دنوں میں ہوا ہے جب بھارت نویں نمبر پر تھا۔

بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کووڈ انیس سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 90 ہزار 622 ہوچکی ہے، جبکہ اب تک 5408 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اتوار کو صرف ایک دن میں 193ہلاکتیں اور 8380 نئے کیسز درج کیے گئے۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اب تک 91 ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

متاثرین کی تعداد میں یہ زبردست اضافہ ایسے وقت ہوا ہے جب حکومت نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے ملک گیر لاک ڈاون کو تقریباً دو ماہ کے بعد مرحلہ وار طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے گوکہ لاک ڈاون کی مدت 30 جون تک بڑھا دی ہے تاہم پیر یکم جون سے کاروباری اور دیگر سرگرمیوں کو مرحلہ وار کھولا جارہا ہے۔ اس کے تحت انتہائی متاثرہ علاقوں کو چھوڑ کر دیگر تمام علاقوں میں مالز، ہوٹل، ریستوراں اور تمام مذہبی عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایک ریاست سے دوسری ریاست میں آنے جانے پر عائد پابندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں۔ تاہم رات نو بجے سے صبح پانچ بجے تک کا کرفیو بدستور جاری رہے گا۔ دوسری طرف اسکولوں، سنیما ہالوں اور بین الاقوامی پروازوں کو کھولنے کا فیصلہ صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد اگلے چند ہفتے کے بعد کیا جائے گا۔

دریں اثنا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا کے 2487 نئے کیسز سامنے آئے اور 89 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد 67 ہزار 655 ہوگئی ہے جبکہ ریاست میں اب تک 2286 لوگو ں کی موت ہوچکی ہے۔ صرف ممبئی میں ہی پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 1244 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

حکومت نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے ملک گیر لاک ڈاون کو تقریباً دو ماہ کے بعد مرحلہ وار طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

اس دوران قومی دارالحکومت دہلی میں پچھلے 24 گھنٹے میں کووڈ انیس کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے۔ دہلی میں مسلسل چوتھے دن کورونا وائرس کے ایک ہزار سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ دہلی میں اتوار کو 1295 نئے کیسز درج کیے گئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 19ہزار 844ہوگئی ہے، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 473 تک پہنچ گئی ہے۔

تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے کیوں کہ میونسپل کارپوریشنوں کے ریکارڈ کے مطابق چند دنوں قبل تک ہی کووڈ انیس سے ہلاک ہونے والے 600 سے زائد افراد کی تدفین اور آخری رسومات ادا کی جاچکی ہیں۔

بھارت میں کووڈ انیس پر قابو پانے کے لیے ملک گیر لاک ڈاون کے آغاز کے بعد سے اتوار تک پچھلے 68 دنوں کے اندر مرکزی وزارت داخلہ 94 سرکاری احکامات جاری کرچکی ہے گویا وزارت نے روزانہ اوسطاً1.3 آرڈر جاری کیے۔

یہ احکامات ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت ملک میں پہلی مرتبہ جاری کیے گئے۔ یہ قانون 2004میں آئے سونامی کے بعد بنایا گیا تھا۔ اس قانون کے تحت ہی لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف معاملات درج کیے جارہے ہیں۔

Share this:
Coronavirus
Previous Post کرونا سے دنیا بھر میں تین لاکھ 70 ہزار ہلاکتیں، متاثرین 60 لاکھ سے متجاوز
Next Post ریلوے نے مزید 10 مسافر ٹرینیں بحال کر دیں
Trains

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.