geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت میں کورونا وبا کی صورتحال ’تشویش ناک‘ ہے، ڈبلیو ایچ او

May 16, 2021May 16, 2021 2 1 min read
India Coronavirus
Share this:

India Coronavirus

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے کے مقابلے میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بھارت میں زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہو سکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اڈہانوم گیبریئس کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے بحران سے مقابلہ کرنے میں ان کا ادارہ بھی بھارت کی مدد کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب تک ڈبلیو ایچ او نے ہزاروں آکسیجن سلنڈرز، ماسکس اور دیگر طبی ساز و سامان بھارت کو مہیا کیا ہے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وبا میں کمی کے کوئی آثار نہیں دکھ رہے اور ملک کی موجودہ صورت حال پر گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا، کئی بھارتی ریاستوں میں اب بھی افسوس ناک حد تک نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں، متاثرین کی ہسپتالوں میں بھرتی اور اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس لحاظ سے بھارت کے تئیں گہری تشویش و فکر برقرار ہے۔

ڈبلیو ایچ کو ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا، جو بھی اسٹیک ہولڈرز اس کے لیے بھارت کی مدد کر رہے ہیں ہم ان کے بھی شکر گزار ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی جیسی صورت حال اب صرف بھارت میں نہیں ہے بلکہ بعض دیگر ممالک میں بھی یہی صورت حال ہے اور وائرس کی یہ لہر گزشتہ برس کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہو رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ بھارت میں گزشتہ اکتوبر میں پہلی بار پائے جانے والے کورونا وائرس ‘ویریئنٹ آف انٹریسٹ کے مقابلے میں موجودہ نئی قسم، جسے B.1.617 کا نام دیا گیا ہے، کو ‘ویریئنٹ آف کنسرن یعنی تشویش ناک قسم کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

ادارے کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں صرف یہی ایک وائرس نہیں پایا جاتا بلکہ برطانوی ویریئنٹ بی۔1۔1۔7 بھی موجود ہے، جس کے تیزی سے پھیلنے کے پہلے ہی ثبوت مل چکے ہیں۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے تقریبا تین لاکھ 26 ہزار مزید متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ اسی دوران تقریبا تین ہزار آٹھ سو 90 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ بھارت میں گزشتہ تقریبا نصف ماہ سے مسلسل ساڑھے تین یا پھر چار لاکھ یومیہ نئے کیسز سامنے آتے رہے ہیں۔

اس لحاظ سے نئے کیسز کی تعداد میں کچھ کمی دکھ رہی ہے اور نئی دہلی اور ممبئی جیسے بڑے شہروں میں انفیکشن کی شرح میں بھی کمی کی اطلاعات ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ہی انفیکشن کا دائرہ اب دیہی علاقوں میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

اس کی وجہ سے مجموعی صورت حال میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی ہے اور اب بھی یومیہ تین لاکھ سے زیادہ نئے کیسز اور تقریبا چار ہزار یومیہ اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہرین میں اس بات پر کافی گہری تشویش پائی جاتی ہے کہ یہ وبا اب گاں گاں پھیل رہی ہے اور چونکہ بیشتر دیہی علاقے طبی سہولیات سے محروم ہیں اس لیے وہاں یہ وبا زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہو سکتی ہے۔

بھارت میں اس وبا سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 44 لاکھ سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اور اس وقت بھی تقریبا 37 لاکھ ایکٹیو کیسز ہیں جن کا ہسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ اب تک اس وبا سے دو لاکھ 66 ہزار 207 سے زیادہ افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

یہ اعداد و شمار حکومت کے جاری کردہ ہیں جبکہ بعض آزاد ذرائع کے مطابق اصل انفیکشن اور ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک تو ملک میں ٹیسٹنگ کی سہولیات کم ہیں، دوسرے ہسپتالوں میں جگہ نہیں ہے۔ اس لیے بہت سے لوگوں کا گھروں میں ہی انتقال ہو رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بیشتر ہسپتال ایسے مریضوں کی موت کے سرٹیفکیٹ پر کورونا لکھنے سے بھی گریز کرتے ہیں، جس سے اصل تعداد کا معلوم ہونا بہت مشکل ہے۔ نجی ہسپتالوں میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کا بھی کوئی درست ریکارڈ نہیں رکھا جا رہا۔

Share this:
Iran - Ebrahim Raisi
Previous Post ایرانی صدارتی انتخابات، دوڑ میں کون کون شامل
Next Post اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 139 تک جا پہنچی
Israeli Attacks on Gaza

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.