geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد نصف ارب تک ہو سکتی ہے، ماہرین

April 28, 2021 3 1 min read
India Corona Victim
Share this:

India Corona Victim

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں کورونا کیسز کے حقیقی اعداد و شمار کو چھپایا جارہا ہے، حقیقت میں کورونا کیسز کی تعداد نصف ارب سے زائد بھی ہو سکتی ہے۔

بھارت میں گزشتہ سال شروع ہونے والی عالمگیر وبا کورونا کے 1 کروڑ 76 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ حقیقی اعداد و شمار اس سے تیس گنا زائد بھی ہو سکتے ہیں۔

بھارت میں ہیلتھ ورکرز اور سائنس دانوں کافی عرصے سے یہ بات کہہ رہے ہیں کہ کووڈ-19 انفیکشن اور اس سے ہونے والی اموات کی صحیح تعداد کو جان بوجھ کر رپورٹ نہیں کیا جارہا، جس کی اہم وجوہات خراب انفرا اسٹرکچر، انسانی غلطیاں، اور ٹیسٹ کی کم سطح ہیں۔

تاہم پہلی لہر کے بعد ٹیسٹنگ میں نمایاں اضافہ ہوا، لیکن اس کے باوجود کورونا کی دوسری لہراور اس کے پھیلاؤ سے ہونے والی تباہی بیان کردہ سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ ہلاکت خیز ہے۔

نئی دہلی میں سینٹرفار ڈیزیز ڈائنامکس اکنامکس اینڈ پالیسی کے ڈائریکٹر رمانن لکشمی نارائن کا کہنا ہے کہ ’ یہ بات مشہور ہے کہ کیسز کی تعداد اور شرح اموات دونوں کو حقیقی اعداد وشمار سے کم بتایا جا رہا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہمارا اندازہ تھا کہ تقریبا 30 انفیکشنز میں سے صرف ایک کو پکڑا گیا ہے، لہذا رپورٹ کیے گئے کیسز میں حقیقی انفیکشنز کا غلط اندازہ لگایا گیا۔ لیکن اس سال شرح اموات کے بارے میں غلط اندارے لگائے گئے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ حقیقت میں کتنی اموات ہورہی ہیں اور سرکاری طور پر کتنی اموات رپورٹ کی جا رہی ہیں۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن کے انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلیوایشن کی جانب سے تیار کردہ کورونا کے پِری ڈکشن ماڈل کے مطابق جنگ ابھی تک جاری ہے، بھارت میں کورونا سے روزانہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ شرح مئی کے وسط تک بڑھے گی۔ اس پیش گوئی کے مطابق بھارت میں شرح اموات 13 ہزار افراد فی دن تک پہنچ سکتی ہے، جو کہ موجودہ فی دن شرح اموات سے چار گنا زائد ہے۔

کمیونیٹی میڈیسن اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہیمنت شیوادی کا کہنا ہے کہ اس وبا سے پہلے بھی بھارت میں شرح اموات کو اصل سے کئی گنا کم دکھایا جاتا رہا ہے۔ عام حالات میں بھی حکومتی نظام میں ملک بھر میں ہونے والی اموات 86 فیصد تھیں، لیکن محض 22 فیصد ہلاکتوں کی ڈاکٹر کی تصدیق کے بعد آفیشلی مردے کا درجہ دیا گیا۔ بھارت میں زیادہ تر لوگوں کی موت اسپتال کے بجائے گھروں یا دیگر مقامات پر ہوتی ہے، لہذا عموما ڈاکٹر بھی موت کی وجہ بتانے کے لیے موجود نہیں ہوتے۔

Share this:
Dominic Robb
Previous Post فائیو پلس ون کانفرنس مسئلہ قبرص کے حل کے لیے بہت اہم موقع ہے : برطانوی وزیر خارجہ
Next Post پنجاب: کورونا ویکسین کی خریداری کی اصولی منظوری دے دی گئی
Cabinet Committee Meeting

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.