geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارتی شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں لاشوں کے انبار

April 21, 2021 2 1 min read
India Corona Deaths
Share this:

India Corona Deaths

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس سے اتنی زیادہ تعداد میں اموات ہو رہی ہیں کہ شمشان گھاٹوں میں آخری رسومات کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بعض مقامات پر قبرستانوں میں جگہ کم پڑ جانے کے باعث اجتماعی تدفین کی جا رہی ہے۔

کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر کے دوران بھارت میں دل ہلا دینے والے مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں مریضوں کو داخل کرانا جوئے شیر لانے سے کم نہیں رہا۔ لیکن مریض داخل ہو جائے تو اس کے زندہ واپس آنے کی کوئی ضمانت نہیں۔ نئے کیسز کے ساتھ ساتھ ہلاکتوں کی تعداد بھی نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ شمشان گھاٹوں میں طویل انتظار سے بچنے کے لیے لواحقین پارکوں اور سڑکوں کے کنارے ہی اپنے عزیزوں کی آخری رسومات ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

ہسپتالوں میں مردہ گھروں میں ہر طرف پڑی لاشیں عام سی بات ہو گئی ہے۔ لیکن شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں بھی ہر روز لاشوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

قومی دارالحکومت کے دہلی گیٹ کے قریب واقع جدید قبرستان اہل اسلام کے گورکن محمد شمیم کہتے ہیں کہ گزشتہ روز تین گھنٹے میں گیارہ لاشیں آئیں اور شام ہوتے ہوتے ان کی تعداد بیس ہو گئی، ”اس طرح تو تین چار دنوں میں ہی پورا قبرستان بھر جائے گا۔” جدید قبرستان دہلی کا سب سے بڑا قبرستان ہے اور کوئی چھ ایکڑ زمین صرف کووڈ انیس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے لیے مختص کی گئی ہے۔ وہاں قبریں کھودنے کے لیے گورکنوں کے بجائے مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

محمد شمیم نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”دو روز قبل کچھ لوگ میرے پاس آئے اور کہا کہ انہیں اپنی والدہ کی تدفین کے لیے قبر تیار کرانا ہے کیونکہ ڈاکٹروں نے ان کی زندگی سے مایوسی ظاہر کر دی ہے۔ یہ سن کر تو میں سکتے میں آ گیا۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ کوئی یوں کسی زندہ انسان کی قبر تیار کیے جانے کی درخواست کرے گا۔”

دہلی کے سب سے بڑے شمشان گھاٹ نگم بودھ گھاٹ کی کہانی بھی اس سے مختلف نہیں ہے۔ وہاں لکڑیوں سے لاشوں کو جلانے کے لیے بائیس پلیٹ فارم اور سی این جی سے چلنے والی چھ بھٹیاں ہیں۔ یہاں کام کرنے والا 70 سے زائد افراد پر مشتمل عملہ دن رات لاشیں جلانے میں مصروف ہے۔

یہ صورت حال صرف دہلی تک محدود نہیں ہے۔ بھارت کی بعض یونین ریاستوں میں حالات اس سے بھی زیادہ خراب ہیں۔

وزیر اعظم مودی کے آبائی شہر احمد آباد میں ایک شمشان گھاٹ میں بجلی کی بھٹی مسلسل دو ہفتے تک بیس گھنٹے جلتے رہنے کی وجہ سے بالآخر پھٹ گئی جبکہ ہیروں کے مرکز کے طورپر مشہور سورت شہر میں شمشان گھاٹ کا لوہے کا فریم پگھل گیا کیونکہ بھٹی کو ٹھنڈ ا ہونے کے لیے ذرا سا بھی وقت نہیں مل سکا تھا۔ پہلے جہاں ہر روز زیادہ سے زیادہ بیس لاشیں آخری رسومات کے لیے لائی جاتی تھیں، اب ہر روز اسی سے کہیں زیادہ لائی جا رہی ہیں۔

اتر پردیش میں لکھنؤ کے بھینسا گھاٹ نامی شمشان گھاٹ پر درجنوں لاشوں کو جلانے کی ویڈیو پہلے ہی وائرل ہو چکی ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے اس کے چاروں طرف آہنی دیواریں کھڑی کردی ہیں۔ لکھنؤ میں شمشان گھاٹوں میں لوگوں کو ٹوکن دیے جا رہے ہیں اور انہیں آخری رسومات انجام دینے کے لیے بارہ سے سولہ گھنٹے تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ اس صورت حال نے رشوت خوری کا ایک نیا دروازہ کھول دیا ہے۔ ایک شخص نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ وہ بتیس ہزار روپے دے کر طویل انتظار کی کوفت سے بچ گیا۔

لوگوں نے اب اپنے عزیزوں کی لاشوں کو سڑکوں کے کنارے فٹ پاتھوں اور پارکوں میں بھی جلا نا شروع کر دیا ہے۔ اس کی ویڈیو اور تصویریں سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں دیکھی جا سکتی ہیں۔

تقریباً تمام ہی ریاستی حکومتیں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی اصل تعداد چھپا رہی ہیں۔ مثلاً اتر پردیش کی یوگی حکومت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم مودی کے حلقہ انتخاب وارانسی میں 12 اپریل کے روز کووڈ انیس سے صرف ایک موت ہوئی لیکن میونسپل کارپوریشن کے ریکارڈ کے مطابق کووڈ سے ہلاک ہونے والے دس لوگوں کی آخری رسومات انجام دی گئیں۔ اسی طرح گیارہ اپریل کو حکومت نے کووڈ سے صرف ایک موت کا ذکر کیا جبکہ سات مردوں کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ تاج محل کے شہر آگرہ میں سترہ اپریل کو کووڈ سے صرف چار اموات ہوئیں لیکن صرف ایک شمشان گھاٹ تاج گنج میں ہی 48 لاشیں لائی گئی تھیں۔

مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت کے مطابق پندرہ اپریل کو ریاست بھر میں کووڈ سے اکیاون لوگوں کی موت ہوئی لیکن سرکاری ریکارڈ کے مطابق صرف ایک شمشان گھاٹ (بھڑبھڑا شمشان گھاٹ) پر ہی اٹھاسی لاشوں کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک ریاستی وزیر کا کہنا تھا، ”ہم اصل تعداد نہیں چھپا رہے ہیں۔ نا ہی ہمارا ایسا کوئی ارادہ ہے۔” لیکن اپوزیشن کانگریس پارٹی کے سابق مرکزی وزیر پردیپ جین ادیتیہ کہتے ہیں، ”یہ ایک بڑی سازش ہے۔ حکومت کووڈ سے ہلاک ہونے والوں کی اصل تعداد نہیں بتا رہی ہے۔ پرائیویٹ نرسنگ ہومز میں ہلاک ہونے والوں سے متعلق اعداد و شمار تو بتائے ہی نہیں جا رہے۔”

اس دوران کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے باوجود مغربی بنگال میں انتخابی ریلیاں جاری رکھنے کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی پر کافی تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

Share this:
Prince Muhammad bin Salman
Previous Post سعودی ولی عہد کا ‘گرین مڈل ایسٹ’ پروگرام کے لیے سربراہ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان
Next Post امریکا کے ساتھ کشیدگی، لیکن پوٹن امریکی کانفرنس میں شریک ہوں گے
Vladimir Putin

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کی پراسرار تحریر، تحقیقات شروع

June 13, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کے خلاف دھمکی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.