geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: ایک دن میں 17 ہزار نئے کیسز، دہلی نے ممبئی کو پیچھے چھوڑا

June 25, 2020 4 1 min read
India - Coronavirus
Share this:

India - Coronavirus

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس پر قابو پانے کی حکومت کی تمام کوششیں ناکام دکھائی دے رہی ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 17 ہزار نئے کیسز سامنے آئے جس کے ساتھ کووڈ 19سے متاثرین کی تعدا د بڑھ کر چار لاکھ 73 ہزار سے زائد ہو گئی۔

متاثرین کے لحاظ سے بھارت پہلے ہی دنیا میں چوتھے مقام پر پہنچ چکا ہے اور اب صرف امریکہ، برازیل اور روس سے ہی پیچھے رہ گیا ہے۔

بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 16922 نے کیسز سامنے آئے، جو اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد اب چار لاکھ 73 ہزار 345 ہوگئی ہے۔

نئے کیسز اور اموات کے معاملے میں بھارت میں ہر روز نیا ریکارڈ بن رہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 418 اموات کے ساتھ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 907 ہوگئی ہے۔

یوں تو متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے مغربی ریاست مہاراشٹر اب بھی سر فہرست ہیں۔ جہاں اب تک ایک لاکھ 42 ہزار 899 کیسز درج ہوچکے ہیں اور 6739 لوگوں کی موت ہوچکی ہے لیکن میٹرو شہر کے لحاظ سے قومی دارالحکومت دہلی نے اب اقتصادی دارالحکومت ممبئی کو پچھے چھوڑ دیاہے۔ وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق دہلی میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 70 ہزار 390 ہوچکی ہے جبکہ ممبئی میں متاثرین کی تعداد 69 ہزار 528 ہے۔

جنوبی ریاست تمل ناڈو متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ وہاں 67 ہزار 468 افراد متاثر اور 866 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم ہلاکتوں کے لحاظ سے وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات تیسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک 1736 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 29 ہزار کے قریب ہے۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ گجرات حکومت جان بوجھ کر اصل تعداد نہیں بتارہی ہے۔

دہلی میں کورونا وائرس کی وبا کے خطرناک صورت اختیار کرنے کے خدشے کے مدنظر حکومت جہاں اسپتالوں میں ہزاروں اضافی بیڈ کا انتظام کررہی ہے وہیں حالات کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے فوج کی مدد لینے پر بھی غور کررہی ہے۔

بھارت میں ہیلتھ کیئر سسٹم کی حالت اچھی نہیں ہے۔ بھارت جی ڈی پی کا صرف 1.28 فیصد ہیلتھ کیئر پر خرچ کرتا ہے۔

حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق دو کروڑ سے زیادہ آبادی والی دہلی میں کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے کوئی 13400 بستر الاٹ کیے گئے ہیں جن میں 6200 بھر چکے ہیں۔ وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے تک 20 ہزار اضافی بستر دستیاب کرا دیے جائیں گے۔ کووڈ 19کے مریضوں کے لیے کئی مذہبی مقامات میں عارضی مراکز بنائے گئے ہیں جبکہ ٹرینوں کے ڈبوں کو بھی عارضی میڈیکل وارڈ میں تبدیل کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ امیت شا ہ نے بتایا کہ ”دہلی میں ریلوے کوچز میں رکھے گئے کووڈ 19 کے مریضوں کو طبی امداد اور دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے مسلح افواج کے جوانوں کو ڈیوٹی پر لگایا گیا ہے۔“

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اعتراف کیا کہ”ہمارا ایمبولنس سسٹم اور ہمارا میڈیکل سسٹم زبردست دباو میں ہے۔ ہمیں مریضوں کو بسوں میں لے جانا پڑ رہا ہے۔“

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق دہلی میں صرف 163ایمبولنس کو کورونا ڈیوٹی پر لگایا گیا ہے جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں تقریباً چار ہزار پازیٹیو کیس سامنے آئے ہیں۔ ایسے میں اگر تمام 163ایمبولنس کو بھی صرف ان افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے لگایا جائے تب بھی اس کے لیے تین سے پانچ دن چاہئیں۔

دراصل دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی اور اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس سبھی اپنی اپنی سیاسی روٹیاں سینکنے میں مصروف ہیں۔ تینوں جماعتیں اس ابتر صورت حال کے لیے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرارہی ہیں اور ان سب میں سب سے زیادہ نقصان عوام کا ہورہا ہے۔

Share this:
Private Hospital
Previous Post پرائیویٹ ہسپتال ذبح خانے
Next Post کیا اب بھی ایسے لوگ ہیں جو کورونا کی وبا سے لا علم ہیں؟
Somali People

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.