geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت میں کووڈ انیس سے اموات کی اصل تعداد کتنی ہو سکتی ہے؟

May 29, 2021 2 1 min read
India Corona Deaths
Share this:

India Corona Deaths

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی حکومت نے غیر ملکی میڈیا کی ان رپورٹوں کو مسترد کر دیا ہے، جن کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے ہونے والے اموات کی اصل تعداد سرکاری اعداد و شمار سے تین گنا زیادہ تک ہو سکتی ہے۔

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ بیرونی دنیا کے بعض میڈیا اداروں کی وہ اطلاعات غلط اندازوں پر مبنی پر ہیں، جن میں بھارت میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد کم بتائے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

حکومت نے اس سلسلے میں معروف امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے اس مضمون پر شدید نکتہ چینی کی ہے، جس میں کہا گيا ہے کہ بھارت میں کووڈ انیس کے باعث اموات کے اعداد و شمار بہت کم رپورٹ کیے گئے ہیں اور حقیقت میں سرکاری تعداد سے کہیں زیاد لوگ اس وبا سے مر چکے ہیں۔ بھارت کا کہنا ہے کہ متاثرین کی تعداد بہت زیادہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ اس وبا سے اموات بھی زیادہ ہوئی ہوں۔

نیو یارک ٹائمز نے دو روز قبل بھارت میں کورونا وائرس کے بحران سے متعلق ایک خصوصی تحقیقاتی مضمون ”بھارت میں کووڈ سے ہونے والی اموات کی درست تعداد کتنی ہو سکتی ہے‘‘ شائع کیا تھا۔ اس اخبار نے اینٹی باڈی ٹیسٹ کا ڈیٹا جمع کرنے والے تین بڑے ملکی اداروں کے اعداد و شمار کے حوالے سے لکھا تھا کہ بھارت میں کورونا وائرس سے تین لاکھ افراد کی ہلاکت کی بات کہی جا رہی ہے تاہم اصل میں یہ تعداد تین گناہ زیادہ ہے۔

اخبار نے اپنے مضمون میں کئی اندازوں اور منظر ناموں پر تفصیل سے بحث کرتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی صورت میں اس وقت تک ”کم سے کم چھ لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہوں گے اور بھارتی حکومت نے ملک میں مجموعی طور پر اس وبائی مرض کی اصل سطح کو کم کر کے پیش کیا ہے۔‘‘

اخبار نے اس سلسلے میں دنیا بھر کے ان دیگر ممالک کے ڈیٹا کا حوالہ بھی دیا، جہاں صحت کا نظام اور طبی سہولیات بھارت سے کہیں بہتر ہیں۔ جریدے نے لکھا کہ بہت سے لوگ اس وبا سے ہلاک ہوئے تاہم ان کا نہ تو کبھی ٹیسٹ ہوا اور نہ ہی ان کی موت کے لیے کورونا کی وبا کو ذمہ دار تسلیم کیا گيا۔

خود عالمی ادارہ صحت نے بھی گزشتہ ہفتے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کے اندازوں کے مطابق عالمی سطح پر کووڈ 19 سے مرنے والوں کی اصل تعداد متعلقہ حکومتوں کی طرف سے بتائی گئی تعداد سے دو سے تین گنا زیادہ تک ہو سکتی ہے۔

بھارت نے تاہم اس رپورٹ کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ یہ غلط اندازوں پر مبنی ہے اور اس دعوے کے حق میں پیش کرنے کے لیے ثبوت کوئی بھی نہیں۔ بھارت میں کووڈ ٹاسک فورس کے سربراہ وی کے پال کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ حکومت نے کووڈ سے ہونے والی اموات کے سلسلے میں کوئی پردہ پوشی کی ہو۔

ان کا کہنا تھا، ”یہ ممکن ہے کہ موت کی خبر رپورٹ کرنے میں تاخیر ہوئی ہو۔ لیکن مرکزی یا پھر کسی ریاستی حکومت کی ایسی کوئی نیت نہیں تھی۔ اگر میں نیو یارک ٹائمز کے پیمانے کو ہی استعمال کروں، تو اموات کی تعداد پچاس ہزار زیادہ تک ہو سکتی ہے۔ مگر وہ تو چھ لاکھ بتا رہے ہیں، جو غلط ہے۔‘‘

وی کے پال کا کہنا تھا کہ بھارت میں ابتدا سے ہی کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا ڈیٹا جمع کیا جا تا رہا ہے اور اخبار کو ”اس طرح کی خبر شائع کرنے سے گریز کرنا چاہیے تھا۔ یہ خبر بے بنیاد اور بغیر کسی ثبوت کے ہے۔‘‘

دوسری طرف بھارت کے بہت سے آزاد ذرائع بھی حکومتی اعداد و شمار پر اعتراض کرتے رہے ہیں۔ ان کے مطابق ایک تو ملک میں ٹیسٹنگ کی سہولیات کم رہی ہیں اور پھر ہسپتالوں میں جگہ بھی نہیں تھی۔ اس لیے بہت سے لوگوں کا گھروں میں ہی انتقال ہوا، جس کا کسی کے پاس کوئی حساب کتاب ہی نہیں۔

اطلاعات کے مطابق بیشتر ہسپتال ایسے مریضوں کی موت کے سرٹیفیکيٹس پر بھی موت کی وجہ کورونا لکھنے سے گریز کرتے ہیں، اس لیے بھی اصل تعداد کا تعین بہت مشکل ہے۔ نجی ہسپتالوں میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کا بھی کوئی درست ریکارڈ نہیں رکھا جا رہا جبکہ دیہی علاقوں میں، جہاں اب یہ وبا زور پکڑتی جا رہی ہے، وہاں کی صورت حال کے بارے میں تو کسی کے پاس بھی کوئی قابل اعتماد ڈيٹا یا معلومات نہیں ہیں۔

اسی دوران بھارت میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں پہلی بار کورونا وائرس کی نئی انفیکشنز کی شرح میں اچھی خاصی کمی دیکھی گئی ہے۔ 28 مئی جمعے کے روز حکام نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 86 ہزار 364 نئے کیسز سامنے آئے اور گزشتہ 44 دنوں میں متاثرین کی یہ سب سے کم روزانہ تعداد ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار 660 افراد کا انتقال بھی ہوا اور اس طرح بھارت میں اس وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اب تین لاکھ پندرہ ہزار 235 ہو گئی ہے۔ امریکا اور برازیل کے بعد بھارت دنیا کا ایسا تیسرا ملک ہے جہاں اب تک کورونا وائرس کے باعث تین لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارت میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد اب دو کروڑ 75 لاکھ 55 ہزار کے قریب ہو چکی ہے جبکہ اس وقت تقریباﹰ 24 لاکھ متاثرین ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسینیشن مہم بہت زور شور سے شروع کی گئی تھی مگر وہ ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ ایک ارب چالیس کروڑ کی آبادی والے بھارت میں ابھی تک صرف بیس کروڑ افراد کو بمشکل ایک ہی ٹیکہ لگایا جا سکا ہے۔

اکثر ریاستوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ویکسین نہیں ہے، اس لیے اس مہم کو تیز رفتاری سے چلانا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ حکومت نے کہا تھا کہ ریاستی حکومتیں خود بین الاقوامی کمپنیوں سے ویکسین خریدنے کا اہتمام کریں تاہم بیرونی کمپنیوں نے اس بارے میں ریاستی حکومتوں سے براہ راست بات کرنے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ صرف بھارت کی مرکزی حکومت سے ہی بات چيت کریں گی۔

اسی دوران بھارتی وزير خارجہ ایس جے شنکر امریکا کے دورے پر ہیں، جہاں وہ امریکی حکام اور مختلف کمپنیوں سے ویکسین حاصل کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ اہم بات یہ بھی ہے کہ بھارتی حکومت نے دوسری لہر سے قبل ہی اس وبا پر قابو پانے کا اعلان کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ پوری دنیا کی مدد کے لیے بھی تیار ہے۔

Share this:
Bashar al-Assad
Previous Post شام میں بشارالاسد چوتھی بار ملک کے صدر منتخب
Next Post مسئلہ فلسطین اولین ترجیح تھی اور رہے گی: سعودی عرب
Palestine Issue

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.