geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

‘ہندوستان میں رہنا ہو گا تو جے شری رام ہی کہنا ہو گا‘

August 10, 2021 0 1 min read
Demonstration
Share this:

Demonstration

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی دارالحکومت دہلی میں پارلیمان سے قریب ہی سخت گیر ہندوؤں نے اپنے ایک پروگرام کے دوران مسلمانوں اور مذہب اسلام کے خلاف اشتعال انگیز اور نازیبا نعرے بازی کی۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔

بھارتی دارالحکومت دہلی میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جنتر منتر پر لگنے والے اشتعال انگیز مسلم مخالف نعروں کے سلسلے میں اس نے ایک مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ”مختلف گروہوں کے درمیان نفرت کو فروغ دینے کے الزام‘‘ میں بعض نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج کیا گيا ہے۔

نئی دہلی حلقے کے سینیئر پولیس افسر دیپک یادو کا کہنا تھا کہ جس پروگرام کے دوران نفرت انگیز نعرے بازی ہوئی اس پروگرام کی پہلے سے اجازت نہیں لی گئی تھی اور اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

لیکن انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ جس مقام پر مذہب اسلام کی توہین اور مسلمانوں کے خلاف ہندو تنظیموں نے نفرت انگیز نعرے بازی کی وہاں بڑی تعداد میں پولیس بھی موجود تھی اور اگر وہ چاہتی تو انہیں روک سکتی تھی تاہم اس نے ایسا نہیں کیا۔

معاملہ کیا ہے؟
آٹھ اگست اتوار کی شام کو بھارتی پارلیمان کے پاس ہی معروف مقام جنتر منتر پر بعض سخت گیر ہندو تنظیمیں اور ان کے کارکنان احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے اور وہیں پر مسلمانوں اور مذہب اسلام کے خلاف نعرے بازی ہوئی۔ اس پروگرام کا اہتمام حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما اور سپریم کورٹ کے وکیل اشونی اپادھیائے نے کیا تھا۔

اس سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے جس میں لوگوں کو کھلے عام کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ”ہندوستان میں رہنا ہوگا تو جے شری رام کہنا ہوگا۔‘‘ بار بار یہ نعرہ دہرانے کے بعد دوسرا نعرہ لگتا ہے،”مُلّے کاٹے جائیں گے، تو رام رام چلائیں گے۔ سور کاٹے جائیں گے تو رام رام چلائیں گے۔‘‘ وغیرہ وغیرہ

اس طرح کے مزید متعدد نعروں کے بعد ایک اور نعرہ دہرایا جاتا ہے، ”بند کرو، بند کرو مُلّوں کا بیوپار (تجارت) بند کرو۔‘‘ پھر ایک اور نعرہ لگتا ہے۔ اللہ کاٹا جائے گا، تو رام رام چلائے گا۔‘‘ وغیرہ وغیرہ۔

واقعے کی مذمت اور کارکنان کا مطالبہ
بھارت میں عام طور سخت گیر ہندو تنظیمیں مسلمانوں کو خطاب کرنے کے لیے ملاّ کا لفظ استعمال کرتی ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ نعرے کافی دیر تک پولیس کی موجودگی میں متعدد بار دہرائے جاتے رہے اور کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

پیر کے روز مسلم رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے اس معاملے کو ایوان میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی ایوان سے متصل ہی مسلمانوں کی نسل کشی کی باتیں ہو رہی تھیں اور اس کی حمایت میں زورشور سے نعرے لگ رہے تھے تاہم قصورواروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

اویسی کا کہنا تھا، “آخر ان غنڈوں کی بڑھتی ہوئی ہمت کا راز کیا ہے؟ وہ جانتے ہیں کہ مودی حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ 24 جولائی کو مرکزی حکومت نے قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت دہلی پولیس کو کسی بھی شخص کو حراست میں لینے کا حق دیا تھا۔ اس کے باوجود دہلی پولیس خاموشی سے تماشائی بنی رہی۔”

پیر کی صبح بعض ہی غیر سرکاری تنظیموں اور کارکنان نے متعلقہ پولیس تھانے میں اس کے خلاف جب شکایت کی تو پولیس نے کہا کہ بعض نامعلوم افراد کے خلاف شکایت درج کر لی گئی ہے جبکہ نعرے بازی کرنے والے تمام افراد کو ویڈیو میں آسانی سے دیکھا اور پہچانا جا سکتا ہے۔

معروف سماجی کارکن شبنم ہاشمی نے پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانے میں شکایت درج کروائی ہے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت میں کہا کہ اگر پولیس چاہتی تو اسے روکا جا سکتا تھا لیکن، ”ظاہر ہے اس نے دانستہ طور پر یہ سب ہونے دیا۔ انہیں خود ہی اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تھی۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا، ”یہ تو بہت خطرناک بات ہے، جس طرح کے اس میں نعرے لگائے گئے، وہ نفرت انگیز خطاب ہے۔ یہ دانستہ طور پر نفرت اور مختلف برادریوں میں دشمنی کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔ ان کے خلاف تو ایک خاص مذہب کی توہین کرنے اور لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کا بھی کیس درج ہونا چاہیے۔‘‘

شبنم ہاشمی نے بتایا کہ جنتر منتر پر جمع ہونے والوں اور پروگرام کا اہتمام کرنے والوں کا تعلق سخت گیر ہندو تنظیموں سے ہے۔ لیکن اشونی اپادھیائے کہتے ہیں کہ ان کا پروگرام نوآبادیاتی دور کے قوانین کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے تھا اور اسے بدنام کرنے کے لیے کچھ لوگوں نے اس طرح کی حرکتیں کی ہیں۔

دارالحکومت دہلی میں بھارتی پارلیمان کے پاس ایک عام جلسے میں اس طرح کی اشتعال انگیزی کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ تاہم بیشتر بھارتی میڈیا نے اس پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ حال ہی میں جب پاکستان میں ہندوؤں کے ایک مندر کو توڑنے کا واقعہ پیش آیا تھا تو اس پر بھارتی ٹی وی چینلوں نے متعدد پروگرام نشر کیے تھے۔

گزشتہ برس جب شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بھارت میں مہم چل رہی تھی تو اس وقت بھی متعدد ریاستوں میں پولیس نے مختلف برادریوں کے درمیان نفرت پھیلانے کے الزام سرکردہ مسلم کارکنان اور بعض صحافیوں کو گرفتار کر لیا تھا جن میں سے اب بھی بہت سے جیلوں میں ہیں۔

Share this:
Berlin Christmas Market Attack
Previous Post ’برلن کرسمس مارکیٹ پر دہشت گردانہ حملہ متعدد اداروں کی غلطیوں کے سبب ہوا‘
Next Post امریکی فوج کے لیے افغانستان میں کام کرنے والے کانٹریکٹرز اب دبئی میں’قید‘
US Army Afghanistan Contractors

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.