geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت کسی جعلی حملے کی حماقت سے باز رہے، عمران خان

December 21, 2020December 21, 2020 2 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پااکستانی ویزر اعظم عمران خان نے بھارت کو متنازعہ علاقے کشمیر میں ’دھوکہ دہی‘ کے ساتھ فوجی آپریشن کرنے کے سنگین نتائج سے خبر دار کیا ہے۔ پاکستان کا دعوی ہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے مبصر مشن کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔

پاکستان نے اتوار کو لائن آف کنٹرول کے متنازعہ علاقے میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی’ دھوکہ دہی ‘ کی واردات سے متعلق معاملے کو عالمی ادارے میں پیش کر دیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور صدر کے نام خط بھیجا ہے اور پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے، ” بھارت عالمی ادارے یو این کے مشن کے کاموں میں رخنہ اندازی کر رہا ہے۔‘‘

جمعے کو بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر کی جانے والی مذکورہ کارروائی کے بعد پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کو ایک ٹویٹ پیغام میں تحریر کیا،” میں عالمی برادری پر یہ مکمل طریقے سے واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت نے یو این مشن کی گاڑی، جس پر یو این کا لوگو اور جھنڈا لگا تھا، کو جان بوجھ کر نشانہ بنا کر پاکستان کے خلاف آپریشن میں انتہائی لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسے پاکستانی قوم کی طرف سے ایک بھرپور اور مضبوط رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہر سطح پر پائے جانے والے خطرات کا بھرپور اور مناسب جواب دیا جائے گا۔ بھارت غلطی نہ کرے۔‘‘

پاکستان کا دعویٰ ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ یو این کی گاڑی پر حملہ جان بوجھ کر کیا گیا کیونکہ اقوام متحدہ کے مشن کی گاڑیاں دور سے پہچانی جاتی ہیں کیونکہ ان پر جھنڈے اور لوگو لگے ہوتے ہیں۔

دریں اثناء پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اُس کے پاس ایسی قابل اعتماد معلومات موجود ہیں جن سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت دھوکے سے پاکستان پر حملہ کر کے اپنے اندرونی مسائل اور مشکلات کی طرف سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتا تھا اور پاکستان کے خلاف ایک غلط کارروائی کا جھوٹا جواز تلاش کر رہا تھا۔‘‘ پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام خط میں تحریر کیا گیا کہ، ” بھارت کی طرف سے کسی بھی حملے کی صورت میں پاکستان اپنے مکمل دفاع کے لیے ممکنہ اقدامات کا حق استعمال کرے گا۔‘‘

دریں اثناء اقوام متحدہ نے گزشتہ جمعے کو پیش آنے والے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی مکمل تشویش کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اُدھر بھارت کے خارجہ امور کے ترجمان انوراگ سریواستاوا نے کہا کہ پاکستان کے الزامات کی تفصیل سے تحقیقات کی گئیں اور یہ الزامات غلط اور غیر حقیقی ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر یو این مبصرین کی موجودگی سے واقف تھی اور انہوں نے فائرنگ نہیں کی۔ بھارتی خارجہ امور کے ترجمان کا ایک بیان میں کہنا تھا، ” بھارت کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگانے کے بجائے پاکستان اپنے زیر انتظام علاقے میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنی ناکامی کی پردہ پوشی کے لیے بھارت پر اس طرح کے غلط الزامات لگا رہا ہے۔ پاکستان اپنی کوتاہیوں کی ذمہ داری کے ساتھ تفتیش کروائے۔‘‘

ایٹمی ہتھیاروں سے لیس جنوبی ایشیا کی دونوں طاقتیں 1947ء میں برطانوی سامراج سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے اب تک کشمیر کے متنازعہ علاقے میں تین جنگیں لڑچُکی ہیں۔ اس علاقے میں آئے دن مسلحہ جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں اور 2003 ء سے دونوں ریاستیں ایک دوسرے پر ‘فائر بندی لائن‘ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Share this:
Democracy in Pakistan
Previous Post ہمارا جمہوری سفر
Next Post مولانا شیرانی کے فضل الرحمان پر سنگین الزامات، جے یو آئی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب
Maulana Sherani

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.