geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: کسان تحریک کی عالمی حمایت میں اضافہ، منگل کو ملک گیر ہڑتال

December 7, 2020 2 1 min read
India Farmers Strike
Share this:

India Farmers Strike

لندن (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں متنازعہ ذرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کی عالمی حمایت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ دوسری طرف کسانوں نے منگل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے، اپوزیشن جماعتوں اور ٹریڈ یونینوں نے اس کی حمایت کی ہے۔

بھارت میں متنازعہ ذرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک آج بارہویں دن میں داخل ہوگئی۔ اس دوران اس تحریک کی عالمی حمایت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جبکہ کسانوں نے کل منگل کے روز ملک گیرہڑتال کی کال دی ہے۔ اٹھارہ اپوزیشن جماعتوں اور دس ٹریڈ یونینوں سمیت بینک ملازمین کی متعدد یونینوں نے بھی اس ہڑتال کی تائید کی ہے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی طرف سے بھارتی کسانوں کی تحریک کی حمایت میں گزشتہ ہفتے آواز بلند کیے جانے کے بعد سے دنیا کے مختلف ملکوں میں اس تحریک کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اتوار کے روز سینکڑوں افراد نے وسطی لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ کیا اور پھر ٹریفلگر اسکوائر تک مارچ بھی کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مودی حکومت دہلی کی سرحدوں پر بیٹھے ہوئے کسانوں کی پریشانیوں کو سنے اور ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے۔ بھارتی ہائی کمیشن کے ایک افسر کے مطابق مظاہرین نے ‘بھارت مخالف‘ نعرے بھی لگائے۔ کووڈ۔19سے متعلق ہدایات کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے لندن پولیس نے 13افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

امریکی شہر سین فرانسسکو میں بھی غیر مقیم بھارتی شہریوں نے کسانوں کی حمایت میں ریلی نکالی۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے بھی کسانوں کی حمایت کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ برطانیہ کی مختلف سیاسی جماعتوں کے 36 اراکین پارلیمان نے کسانوں کے مظاہروں کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے برطانوی وزیر خارجہ ڈومنک راب کو ایک مشترکہ خط لکھ کر اس معاملے کو بھارت کی نریندر مودی حکومت کے ساتھ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

دنیا کے دیگرممالک میں بھی بھارتی کسانوں کے مطالبات کے حق میں سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے۔ دوسری جانب باہمی تعلقات متاثر ہونے کے دہلی کے انتباہ کے باوجود کینیڈا کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر کسانوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اس دوران اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے بھی بھارتی کسانوں کی حمایت میں ایک اہم بیان دیا ہے۔ انٹونیو گوٹیرش نے کہا ”جہاں تک بھارت کا معاملہ ہے، میں یہ کہنا چاہوں گا کہ، جیسا کہ پہلے بھی کہتا رہا ہوں ،عوام کو پرامن مظاہروں کا پورا حق حاصل ہے اور حکام انہیں ایسا کرنے دیں۔”

گزشتہ بارہ دنوں سے قومی دارالحکومت کی تمام سرحدوں کا تقریباً محاصرہ کرنے والے کسانوں اور حکومت کے درمیان تعطل کو ختم کرنے کے لیے بات چیت کے پانچ ادوار عمل میں آچُکے ہیں تاہم اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ چھٹے دور کی بات چیت 9 دسمبر کو ہونے والی ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت متنازعہ کسان مخالف قوانین کو واپس نہیں لیتی اس وقت تک وہ دھرنے پر بیٹھے رہیں گے۔ گوکہ حکومت نے قوانین میں بعض ترامیم کا عندیہ دیا ہے تاہم کسان قوانین کو پوری طرح واپس لینے سے کچھ بھی کم تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

قومی دارالحکومت کی سرحدوں پر بیٹھے کسان مظاہرین کا کہنا ہے کہ متنازعہ قوانین واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا اور وہ چھ ماہ کی تیاری کے ساتھ آئے ہیں۔

کسانوں نے منگل 8 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ کانگریس سمیت اٹھارہ اپوزیشن جماعتوں اور دس ٹریڈیونینوں نیز بینک ملازمین کی یونینوں نے بھی ملک گیر بندی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ٹرانسپورٹ یونینیں پہلے ہی بندی کی حمایت کا اعلان کرچکی ہیں۔

آل انڈیا کسان سبھا کے قومی صدر اتول کمار انجان نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ نئے ذرعی قوانین پارلیمان میں غیر جمہوری طریقے سے اور کسی بحث اور ووٹنگ کے بغیر منظور کیے گئے۔ ان قوانین سے بھارت کی فوڈ سکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ اس سے ہماری کھیتی۔کسانی اور کسانوں کی بربادی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔”

کسانوں کی حمایت میں مختلف ایوارڈ یافتگان کی طرف سے ایوارڈ واپس کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اولمپک میں باکسنگ میں بھارت کے لیے پہلا میڈل جیتنے والے باکسر وجیندر سنگھ نے دہلی میں سنگھو بارڈر پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ان ‘سیاہ قوانین‘ کو واپس نہیں لیتی ہے تو وہ ملک کا اعلی ترین اسپورٹس ایوارڈ’راجیو گاندھی کھیل رتن‘ واپس کردیں گے۔

1980ء کے اولمپک ہاکی گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی گرمیل سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے ایوارڈ واپس کرنے کے لیے بھارتی صدر سے وقت مانگا ہے۔ اگر صدر رام ناتھ کووند نے وقت نہیں دیا تو وہ اپنا ایوارڈ راشٹرپتی بھون کے دروازے پر رکھ دیں گے یا وہاں سے گزرنے والے کسی شخص کو سونپ دیں گے۔

خیال رہے کہ چند دنوں قبل پنجاب کے سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل نے ذرعی قوانین کی مخالفت اور کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے بھارت کا دوسرا اعلی ترین سویلین ایوارڈ ‘پدم وبھوشن‘ حکومت کو واپس کردیا تھا۔

Share this:
Kuwait Parlament Elections
Previous Post کویتی پارلیمانی انتخابات میں تمام خواتین امیدواروں کی شکست
Next Post مسلح جتھوں سے متعلق وزارت داخلہ کا مراسلہ سیاسی دباؤ کی کوشش ہے: فضل الرحمان
Maulana Fazlur Rehman

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.