geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت میں کسان مظاہرین کی ہلاکت کے بعد سیاست کا بازار گرم

October 7, 2021 4 1 min read
Protest
Share this:

Protest

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت نے اپوزیشن رہنماؤں کو ہلاک ہونے والے کسانوں کے لواحقین سے ملاقات کی آج بالآخر اجازت دے دی۔ تاہم اس واقعے کو تین دن گزر جانے کے باوجود اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ اس واقعے میں نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں اتوار کے روز کسانوں کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کر دینے کے واقعے میں تاحال کسی بھی ملزم کے گرفتار نہ کیے جانے سے کسانوں اور عوام میں غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے بھی مرکز اور ریاست میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومتوں کے رویوں کی سخت مذمت کی ہے۔

لکھیم پور کھیری میں بی جے پی کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں پر اتوار کے روز بھارت کے معاون وزیر داخلہ اجے کمار مشرا کے بیٹے اشیش مشرا اور ان کے ساتھیوں نے مبینہ طورپر اپنی گاڑیاں چڑھا دی تھیں۔ اس واقعے میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں ایک صحافی بھی شامل تھا۔ ہلاک شدگان میں سے ایک کسان کے رشتہ داروں کا کہنا ہے اس کسان کو گولی بھی ماری گئی تھی۔ حالانکہ پولیس نے اس الزام کی تردید کی ہے تاہم مرنے والے کسان کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کی اس کے رشتہ داروں کی درخواست مسترد کر دی گئی اور اس شہری کی آخری رسومات بھی آناً فاناً ادا کر دی گئیں۔

کسان تنظیموں اور اپوزیشن جماعتوں نے مرکزی وزیر اجے کمار مشرا کے فوراً استعفے اور ان کے بیٹے اور دیگر ذمے دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس نے گرچہ اشیش مشرا کے خلاف قتل کا کیس درج کر لیا ہے تاہم تین دن گزرنے کے باوجود اب تک اشیش مشرا یا کسی اور نامزد ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ریاست کی یوگی ادتیہ ناتھ حکومت نے البتہ کسانوں کی ناراضگی کم کرنے کے لیے ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں کو پچاس پچاس لاکھ روپے فی کس بطور معاوضہ اور ایک ایک فرد کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے۔

اترپردیش میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ حکمران بی جے پی بھارت میں سیاسی لحاظ سے سب سے زیادہ اہمیت کی حامل اور سب سے بڑی ریاست میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے اس وقت تمام طریقے استعمال کر رہی ہے۔ ان میں مذہب تبدیل کروانے کے الزامات کے تحت مسلم مذہبی رہنماؤں کی گرفتاریاں بھی شامل ہیں۔

اسی دوران موجودہ صورت حال پر معاون وزیر داخلہ اجے کمار مشرا نے آج بدھ کو ملکی وزیر داخلہ امیت شاہ سے تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔

انتظامیہ اور پولیس نے صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں کو لکھیم پور کھیری جانے سے روک دیا تھا۔ اس دوران کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی سمیت کئی رہنماؤں کو حراست میں بھی لے لیا گیا تھا۔

ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمان کا ایک وفد بہرحال پولیس کو چکمہ دے کر متاثرین تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ جب پولیس نے ان کی شناخت معلوم کی، تو انہوں نے خود کو سیاح بتایا تھا۔

پولیس نے آج بدھ کو بعد دوپہر اپوزیشن لیڈروں کو متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے لیے جانے کی اجازت بھی دے دی۔ ریاست کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اشونی کمار اوستھی کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کے صرف پانچ رہنماؤں کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما راہول گاندھی متاثرین سے ملاقات کے لیے روانہ ہوئے۔ لیکن جب پولیس نے انہیں اپنی ہدایت کے مطابق سفر کرنے پر مجبور کیا، تو وہ ناراض ہو گئے اور دھرنے پر بیٹھ گئے۔ اس سے قبل حکومت نے راہول گاندھی کو دہلی سے لکھنؤ جانے سے بھی روک دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا، ”ہم متاثرین سے ملاقات کے لیے جانا چاہتے ہیں لیکن ہمیں روک دیا گیا ہے جبکہ وزیر اور ان کے بیٹے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔ ملک میں آج جمہوریت نہیں بلکہ ڈکٹیٹر شپ ہے۔”

پریس کونسل آف انڈیا نے لکھیم پور کھیری میں تشدد میں ایک صحافی کی ہلاکت پر اتر پردیش حکومت سے رپورٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

پریس کونسل آف انڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ تنظیم نے 3 اکتوہر کو لکھیم پور کھیری میں تشدد کے دوران ایک صحافی کی ہلاکت کا از خود نوٹس لیا ہے اور اترپردیش حکومت سے کہا ہے کہ وہ تمام حقائق کے ساتھ اس حوالے سے اپنی رپورٹ جلد از جلد ارسال کرے۔

اس تشدد میں رمن کشیئپ نامی ایک 30 سالہ مقامی صحافی ہلاک ہو گئے تھے، جو ایک نجی ٹی وی چینل کے لیے رپورٹنگ کرتے تھے۔

دریں اثنا ریاستی حکومت نے تشدد کے اس واقعے کی چھان بین کے لیے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے۔ تاہم اپوزیشن جماعتیں اس معاملے کی چھان بین سپریم کورٹ کے کسی موجودہ یا سابق جج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

Share this:
Passports Offices
Previous Post سینکڑوں افغان شہری پاسپورٹ آفس پہنچ گئے
Next Post برطانیہ نے بنگلادیش سمیت 32 ممالک سے متعلق سفری ہدایات میں نرمی کر دی
Travelers

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.