geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت اور فرانس کا رافیل لڑاکا طیارے کا معاہدہ ہے کیا؟

August 8, 2021 4 1 min read
India France Contract
Share this:

India France Contract

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس بھارت کو مزید اپنے لڑاکے طیارے رافیل فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اگرچہ نئی دہلی کو اس ڈیل پر بدعنوانی اور اقرباء پروری کے الزامات کا سامنا ہے تاہم پیرس حکومت اس کے باوجود اس معاہدے پر قائم ہے۔

بھارت خود کو درپیش جغرافیائی چیلنجز کے پیش نظر اپنی عمر رسیدہ فوج کو جدید اور مزید طاقت ور بنانے کے لیے ممکنہ اقدامات کر رہا ہے۔

نئی دہلی حکومت کئی برسوں پہلے ہی یورپی ملک فرانس کے ساتھ فرانسیسی لڑاکا طیاروں رافیل کا معاہدہ کر چُکی ہے اور اسے بھارت کے سب سے بڑے دفاعی معاہدوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ تاہم اس معاہدے کی شروعات سے اب تک یہ ایک بڑا تنازعہ بنا ہوا ہے۔

2015 ء میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس ایوی ایشن کمپنی Dassault (داسو)سے 36 رافیل طیارے خریدنے کی ڈیل کی تھی تاکہ بھارت کی زنگ آلود فضائیہ کو جدید اور مضبوط بنایا جا سکے۔

جولائی کے اواخر میں بھارتی وزیر دفاع اجے بھٹ نے میڈیا کو بتایا کے طیاروں کی ترسیل شیڈول کے مطابق ہو گی، جس کے بعد سے بھارت کو 26 طیارے مل بھی چُکے ہیں۔

بقیہ طیاروں کی رواں برس یعنی 2021 ء کے اواخر تک بھارت کو حوالگی متوقع ہے۔ تاہم 7.8 بلین یورو یا 9.4 بلین ڈالر مالیت کا یہ معاہدہ بدعنوانی اور تعصب کے الزامات کی زد میں ہے۔

قومی مالیاتی استغاثہ کے دفتر پی این ایف کے مطابق 2 جولائی کو فرانس نے بدعنوانی کے الزامات کی عدالتی تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

مودی کا 2015 ء کا معاہدہ بھارت کے متحدہ ترقی پسند اتحاد ‘یو پی اے‘ کے کمپنی داسو کے ساتھ معادے کے کئی سال بعد ہوا، جس کی قیادت اپوزیشن کانگریس پارٹی نے کی۔

یہ مذاکرات دراصل 2012 ء میں بھارت کے میڈیم ملٹی رول کامبیٹ ایئر کرافٹ ایم ایم آر سی اے کے مقابلے میں اس فرانسیسی کمپنی کے فاتح قرار پانے کے بعد طے پایا تھا۔ اس کا مقصد بھارتی فوج کو 126 طیارے فراہم کرنا تھا۔

تاہم یو پی اے اور داسو کے مابین نااتفاقی اس لیے پیدا ہو گئی کہ طے یہ پایا تھا کہ 108 طیارے بھارت میں سرکاری ایروناٹکس لمیٹڈ کمپنی ایچ اے ایل تیار کرے گی۔ داسو کو انڈین ایرو اسپیس کمپنی کو ٹیکنالوجی کی منتقلی اور اس پیچیدہ ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرنے کی بھارتی کمپنی کی صلاحیتوں پر شکوک و شبہات تھے۔

اس دوران مودی کا نیا معاہدہ، جس کی مالیت 7.8 بلین ڈالر ہے، کے بارے میں یہ رپورٹ کافی حد تک حیرت کا سبب بنی کہ اس کا حتمی معاہدہ طے پانے کے قریب ہے۔

تاہم مودی اور اس وقت کے فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ کے درمیان اپریل 2015 ء میں ہونے والی ملاقات کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ 36 رافیل جیٹ طیاروں کو اڑا کر فرانس سے بھارت پہنچایا جائے گا۔ جولائی 2015 ء میں 126 جیٹ طیاروں کا ایم ایم آر سی اے ٹینڈر ختم کر دیا گیا۔

2016 ء میں مودی سرکار کی طرف سے اس نئے معاہدے کے طےپانے کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی بڑی جیت قرار دیا۔

اس کے ساتھ ہی حکمران جماعت بی جے پی نے اپنے لیڈر مودی کو ایک کامیاب اور با صلاحیت مذاکرات کار بنا کر پیش کرنا شروع کر دیا۔

کانگریس پارٹی میں نریندر مودی کے سیاسی مخالفین نے تیزی سے بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘رافیل جیٹ ‘ کی خریداری بھارت کا ” اب تک کا سب سے بڑا اسکینڈل ‘ ہے۔

کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی حکومت اس معاہدے کی قیمت اُس سے کہیں زیادہ ادا کرے گی، جو یو پی اے حکومت نے لگائی تھی۔ نیز یہ کہ بی جے پی حکومت عوامی کاروبار پر نجی بزنس کو زیادہ ترجیح دے رہی ہے۔

اس الزام کا اشارہ دراصل بھارت کی ‘ریلائنس ایرو اسپیس کمپنی‘ کے سربراہ انیل امبانی کی طرف تھا، جو نریندر مودی سے بہت قریبی تعلق رکھنے والے بزنس مین ہیں۔ ریلائنس کمپنی کا ایروناٹکس میں کوئی سابقہ تجریہ نہیں ہے تاہم اس نے رافیل ڈیل میں بھارت کی سرکاری ایروناٹکس لمیٹڈ کمپنی ایچ اے ایل کے متبادل کے طور پر اپنی جگہ بنا لی۔

Share this:
Forces
Previous Post قندوز پر قبضے کے لیے طالبان اور حکومتی فورسز کے مابین لڑائی میں شدت
Next Post امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو افغانستان کو فی الفور ترک کرنے کی ہدایت کر دی
Taliban

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.