geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انڈیا ہی بھارت ہے

June 4, 2020 1 1 min read
India
Share this:

India

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کا نام ’انڈیا‘ کی جگہ ’بھارت‘ کرنے کے لیے دائر کی گئی عرضی بدھ 3 جون کو خارج کر دی۔

عدالت عظمی نے یہ دلیل بھی مسترد کردی کہ لفظ ’انڈیا‘ میں غلامی کی جھلک ملتی ہے جب کہ ’بھارت‘ کے شبد سے قوم پرستی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

دہلی کے ایک رہائشی نے سپریم کورٹ میں دائر اپنی عرضی میں گذارش کی تھی کہ بھارتی آئین کی دفعہ 1میں ترمیم کے لیے مناسب قدم اٹھاتے ہوئے لفظ’انڈیا‘ کو ہٹاکر ملک کو ’بھارت‘ یا ’ہندوستان‘ کہنے کی وفاقی حکومت کو ہدایت دی جائے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا”ہم ایسا نہیں کرسکے۔ آئین میں تو انڈیا پہلے سے ہی بھارت ہے۔“

خیال رہے کہ بھارتی آئین کی دفعہ 1 ملک کا نام اور علاقہ سے متعلق ہے اور اس کی ابتدا اس جملے سے ہوتی ہے، ”انڈیا– یعنی بھارت، ریاستوں کی ایک یونین ہوگا۔“

عرضی گذار نے کہا تھا کہ لفظ انڈیا غلامی کی نشانی ہے اور اس لیے اس کی جگہ بھارت یا ہندوستان کا استعمال ہونا چاہیے۔ انگریزی نام کو ہٹایا جانا بھلے ہی علامتی ہوگا لیکن ا س سے ہماری قوم پرستی میں اضافہ اور بالخصوص آنے والی نسلوں میں فخر کا احساس پیدا ہوگا۔

عرضی گذار نے مزید کہا تھا کہ سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ جب ملک ایک ہے تو اس کے ایک سے زائد نام کیوں ہیں؟ ایک ہی نام کا استعمال کیوں نہیں کیا جاتا ہے؟ انہوں نے اس بات پر خاص طور پر زور دیا تھا کہ لفظ ’انڈیا‘ سے غلامی جھلکتی ہے۔ یہ بھارت کی غلامی کی نشانی ہے اس لیے اس لفظ کی جگہ بھارت کا استعمال ہونا چاہیے۔ عرضی گزار کا کہنا تھا کہ لفظ’بھارت‘ ملک کی جد وجہد آزادی سے بھی جڑا ہوا ہے۔ برطانیہ کے خلاف جدوجہد آزادی کے دوران مجاہدین آزادی’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے لگایا کرتے تھے۔

سپریم کورٹ نے گوکہ عرضی مسترد کردی تاہم عرضی گذار کو حکومت کی متعلقہ وزارتوں اور بالخصوص وزارت داخلہ، جو ناموں کو تبدیلی کرنے کی مجاز ہے، سے رابطہ کرنے کی اجازت دے دی۔

2016 میں بھی سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ہر بھارتی شہری کو حق ہے خواہ وہ ’انڈیا‘ کہے یا ’بھارت‘ کہے۔

انڈیا کو بھارت کرنے کی یہ عرضی ملک میں غیر ہندو ناموں کو تبدیل کرنے کی مسلسل کوشش کا ہی ایک حصہ ہے۔ ماضی میں وفاقی اور ریاستی حکومتیں متعدد تاریخی ناموں کو تبدیل کرچکی ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

ملک کا نام انڈیا سے بھارت کرنے کی یہ کوشش بھی کوئی پہلی کوشش نہیں ہے۔ اس سے قبل سال 2016 میں بھی سپریم کورٹ نے اسی طرح کی ایک عرضی خارج کردی تھی۔ اس وقت کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے کہا تھا کہ ہر بھارتی شہری کو ملک کا نام اپنے مطابق لینے کا حق ہے خواہ وہ اسے ’انڈیا‘ کہے یا ’بھارت‘ کہے۔ اس کے لیے فیصلہ کرنے کا سپریم کورٹ کو کوئی اختیار نہیں ہے۔ جسٹس ٹھاکر نے کہا تھا ”اگر کوئی بھارت کہنا چاہے تو بھارت کہے اور اگر انڈیا کہنا چاہے تو ملک کا نام انڈیا کہے۔ ہم اس میں مداخلت نہیں کریں گے۔“

خیال رہے کہ ملک کی آزادی کے بعد ملک کے نام کے حوالے سے کافی بحث و مباحثے کے بعد آئین میں دو نام اختیار کیے گئے۔ برطانوی ہندوستان میں انڈیا کو ہندوستان کے نام سے جانا جاتا تھا لیکن آئین ساز اسمبلی کے بعض اراکین نے اس نام کی بوجوہ شدید مخالفت کی۔ آئینی مباحثوں کے دوران بھارتی آئین مرتب کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کی دلیل تھی کہ چونکہ ملک کو دنیا بھر میں انڈیا کے نام سے جانا جاتا ہے اس لیے اس نام کو برقرار رکھا جانا چاہئے۔ لیکن کچھ اراکین اس کی جگہ بھارت کا نام رکھنا چاہتے تھے۔ بالآخر درمیانی راستہ اپنا یا گیا اور بھارتی آئین کی دفعہ 1 کا پہلا جملہ اس طرح لکھا گیا”انڈیا– یعنی بھارت، ریاستوں کی ایک یونین ہوگا۔“

بھارتی صحافی اور سابق رکن پارلیما ن پریتیش نندی کا اس پوری بحث کے حوالے سے کہنا تھا”یہ سوال ہی احمقانہ ہے۔ آپ اسے میلوہا یا آریہ ورت کیو ں نہیں کہتے؟ (جو اس کے قدیم نام بتائے جاتے ہیں)۔ لیکن اگر حقیقت کی بات کی جائے تو یہ کہ انڈیا نام برطانیہ نے نہیں دیا تھا۔ یہ دریائے سندھ سے ماخوذ ہے اوراس کا استعمال فارسی اور یونانی تاریخ میں ہیروڈوٹس کے زمانے سے ہی ہوتا رہا ہے جس کا دور پانچویں صد ی قبل مسیح کا ہے۔ آزادی انڈیا نے حاصل کی تھی نہ کہ بھارت نے۔“

Share this:
German Police
Previous Post جرمن ریاست “خطرناک علاقوں” کی فہرست شائع کرنے پر مجبور
Next Post سرحدی تنازعہ: کیا بھارت امریکا کی مدد چاہتا ہے؟
Donald Trump - Narendra Modi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.