geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت کے زیرانتظام کشمیر، مواصلات کا نظام تاحال بند

August 6, 2019August 9, 2019 2 1 min read
Indian Army in Kashmir
Share this:

Indian Army in Kashmir

کشمیر (جیوڈیسک) بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اعلان سے قبل کشمیر میں مواصلات کا نظام مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا، جو چوبیس گھنٹے بعد بھی معطل ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا کی جانب سے اس بھارتی اقدام پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور اسے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ خدشات ظاہر کیے جا سکتے ہیں کہ اس بھارتی اقدام کے بعد کشمیر کے خطے میں نئے مظاہرے شروع ہو سکتے ہیں اور تشدد کے ایک نئے سلسلے کا آغاز ہو سکتا ہے۔

حکومتی بیان کے مطابق اتوار سے کشمیر میں ٹیلی کمیونیکشن اور میڈیا کی بندش کی وجہ وہاں تشدد کے ممکنہ واقعات کی روک تھام ہے۔

دوسری جانب کشمیریوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے ٹیلی کمیونیکشن نظام کی بندش سے وہ ریاست میں ہونے والے امور سے مکمل طور پر بے خبر ہیں، جب کہ ان کا موقف سرے سے غائب ہے۔

پیر کے روز بھارت کی جانب سے دستور میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کشمیر کو دستوری طور پر دستیاب خصوصی حیثیت ختم کی جا رہی ہے، جس میں اس شق کا خاتمہ بھی شامل ہے کہ کوئی بھارت کے کسی بھی دوسرے حصے کا باسی کشمیر میں نہ تو مستقل سکونت اختیار کرنے کا مجاز ہے اور نہ ہی اسے وہاں جائیداد یا املاک خریدنے کا اختیار ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ کشمیر میں کالجوں میں داخلوں اور سرکاری نوکریوں تک بھی اب مقامی رہائشیوں کے علاوہ دیگر بھارتی شہریوں کی رسائی ہو جائے گی۔

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

کشمیر میں اس سے قبل بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی ہوتی رہے ہیں، تاہم اس بار وہاں لینڈ لائن اور کیبل ٹی وی نیٹ ورک تک بند کر دیے گئے ہیں۔

ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ نئی دہلی حکومت کی جانب سے یہ اقدام ‘احتیاطی‘ طور پر کیا گیا ہے اور جوں ہی زندگی معمول کی جانب لوٹے گی، ان پابندیوں کو ختم کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ شہری آزادی پر اس انداز کا حملہ کشمیری باشندوں کو بھارت کے مرکزی دھارے سے مزید دور کر دے گا اور اس سے وہاں انسانی حقوق کی مزید پامالیوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

Share this:
Amit Shah
Previous Post آرٹیکل 370 اور بھارتی بربادی
Next Post دنیا بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے
Indian Army

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.