geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انٹرنیٹ جزوی طور پر بحال

January 26, 2020January 26, 2020 1 1 min read
Internet Restored in Kashmir
Share this:

Internet Restored in Kashmir

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے چند حصوں میں پچیس جنوری سے انٹرنیٹ کی سروس بحال ہو رہی ہے لیکن صارفین کو حکومت کی منظور کردہ ویب سائٹس تک ہی رسائی حاصل ہو گی جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پابندی برقرار رہے گی۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی انتظامی حیثیت کے خاتمے کے ساتھ ہی گزشتہ برس اگست میں نئی دہلی حکومت نے اس خطے میں انٹرنیٹ کی ترسیل بھی معطل کر دی گئی تھی۔ اب تقریبا پانچ ماہ بعد انٹرنیٹ کی سروس جزوی طور پر بحال کی جا رہی ہے۔

اس بارے میں جموں اور کشمیر کے محکمہ داخلہ کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کو حکومت کی منظور کردہ 301 ویب سائٹس تک رسائی حاصل ہو گی۔ علاوہ ازیں اسمارٹ فونز پر ڈیٹا کی سروس بھی بحال کی جا رہی ہے، یعنی مقامی لوگ اپنے فونز سے بھی آن لائن جا سکیں گے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر پابندی اب بھی برقرار ہے۔

بھارتی عدالت عظمی نے اسی ماہ نئی دہلی حکومت کے انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق اقدام کو ‘اختیارات کا ضرورت سے زیادہ استعمال قرار دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا تھا کہ انٹرنیٹ تک آزاد رسائی بھی آزادی اظہار رائے کی طرح بنیادی حقوق میں سے ایک ہے اور اسے غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل نہیں رکھا جا سکتا۔ بھارتی حکومت کا موقف رہا ہے کہ یہ قدم سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا۔

جموں اور کشمیر کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جمعے کی شب جاری کردہ بیان میں مطلع کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتار سست رکھی جائے گی۔ ذاتی سطح پر رابطہ کاری کی سوشل میڈیا ویب سائٹس فی الحال بند رہیں گی، البتہ اس فیصلے پر نظر ثانی اکتیس جنوی کو متقوع ہے۔

انٹرنیٹ کی بحالی کے بعد بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے بیشتر حصوں میں صارفین مختلف بینکوں، تعلیمی اداروں، خبریں فراہم کرنے والی سائٹس، نیٹ فلکس اور خریداری کے لیے ایمازون جیسی چند منتخب ویب سائٹس تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

یہ امر بھی اہم ہے کہ بھارتی حکومت نے جنوری کے اوائل میں بھی کشمیر کے چند حصوں میں انٹرنیٹ بحال کرنے کا دعوی کیا تھا، تاہم ان علاقوں میں رہنے والے انٹرنیٹ نہ ہونے کی شکایت کرتے رہے ہیں۔

ڈیجیٹل رائٹس گروپ ‘ایکسس ناو کے مطابق بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے خطے میں انٹرنیٹ کی سروس ڈیڑھ سو ایام سے زائد عرصے کے لیے معطل رہی۔ یہ کسی بھی جمہوریت میں سب سے طویل مدت کے لیے کی گئی بندش ہے۔

Share this:
US Army Afghanistan
Previous Post امن ڈیل کے بعد امریکی فوج افغانستان سے واپس لوٹ جائے، سروے
Next Post دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں
Kashmir Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.