geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت کشمیر پر روڈ میپ دے تو بات چیت کے لیے تیار ہیں، عمران خان

June 5, 2021 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت کشمیر کی سابقہ حیثیت بحال کرنے کے حوالے سے روڈ میپ پیش کرتا ہے تو وہ نئی دہلی کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر نئی دہلی حکومت کشمیر کے متنازعہ خطے کی سابقہ حیثیت بحال کرنے کے حوالے سے روڈ میپ پیش کرتا ہے تو وہ دیرینہ حریف بھارت کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

جمعے کے روزاسلام آباد میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا، ”جی ہاں، اگر کوئی روڈ میپ موجود ہے تو ہم بھارت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔‘‘

عمران خان نے مزید کہا، ”حتی کہ اگر وہ ہمیں ان اقدامات کو ختم کرنے کے لیے روڈ میپ دیتے ہیں، جو بنیادی طورپر غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف تھے، تب بھی یہ ہمارے لیے قابل قبول ہے۔‘‘

عمران خان اور ان کی حکومت کا اس سے قبل موقف تھا کہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بھارت کو پہلے سن 2019 کے اپنے اقدامات واپس لینا ہوں گے۔

روئٹرز کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے خبر رساں ایجنسی کی جانب سے عمران خان کے اس بیان پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

کشمیر جوہری طاقت رکھنے والے دو پڑوسیوں پاکستان اور بھارت کے درمیان طویل ترین تنازعات میں سے ایک ہے۔ سن 1947 میں برطانوی حکومت سے آزادی ملنے کے بعد سے ہی کشمیر کا تنازعہ شروع ہوگیا تھا اور اس پر دونوں ممالک کے درمیان اب تک دو جنگیں ہوچکی ہیں۔

پاکستان بھارت پر کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا الزام عائد کرتا ہے جب کہ بھارت کا الزام ہے کہ پاکستان کشمیر کے اپنے حصے میں عسکریت پسندوں کو تربیت فراہم کرتا ہے۔ دونوں ممالک خود پر عائد ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

سن 2019 میں کشمیر میں ایک بھارتی فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں چالیس فوجی مارے گئے تھے۔ جس کے بعد بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کے مبینہ ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

دوسری طرف بھارت کی مودی حکومت نے پانچ اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی تھی اور جموں و کشمیر ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرکے مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں تبدیل کردیا تھا۔

ان اقدامات پر احتجاجاً پاکستان نے بھارت سے سفارتی تعلقات کم اور باہمی تجارت معطل کر لیے تھے۔

روئٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہمیشہ ‘مہذب‘ اور ‘کھلے‘ تعلقات کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے یورپی یونین کی مثال دیتے ہوئے کہا، ”یہ عام فہم ہے کہ اگر آپ برصغیر میں غربت کو کم کرنا چاہتے ہیں تو باہمی تجارت اس کے لیے سب سے بہتر ین طریقہ ہے۔‘‘

حکومت پاکستان نے مارچ میں اپنے اعلی ترین اقتصادی فیصلہ ساز ادارے کی طرف سے بھارت کے ساتھ تجارت دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے کو اس وقت تک کے لیے موخر کردیا تھا جب تک کہ نئی دہلی کشمیر کی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کے حوالے سے اپنے اقدامات کا جائزہ نہیں لیتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کی خود مختاری کو ختم کرکے ‘ریڈ لائن‘ عبور کی ہے۔ ”انہیں بات چیت بحال کرنے کے لیے ہمارے پاس واپس آنا ہوگا لیکن اب تک بھارت کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔‘‘

اس سال کے اوائل میں بھارتی حکام نے کہا تھا کہ اگلے چند ماہ کے دوران تعلقات کو معمول پر لانے کے خاطر ایک روڈ میپ تیار کرنے کے لیے دونوں حکومتوں کے درمیان بیک ڈور چینل کے ذریعہ بات چیت ہو رہی ہے۔

پاکستان نے اس طرح کے رابطوں کے حوالے سے اب تک کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ تاہم روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے بات چیت شرو ع ہوچکی ہے اور روس ان مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔

بعد میں ایسی خبریں بھی منظر عام پر آئیں کہ متحدہ عرب امارات اس بیک چینل ڈپلومیسی میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔

Share this:
Ana Ligia de Saca
Previous Post ال سلواڈور کی سابق خاتونِ اول کو دس سال کی قید
Next Post ’تمام شہریوں کو ویکسین لگنے تک پابندیاں ختم نہیں ہو سکتیں‘
Dr. Faisal Sultan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.