geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت، کشمیری طلبہ اور دو برس کا نقصان

March 19, 2021 3 1 min read
India Kashmiri Students
Share this:

India Kashmiri Students

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) سکیورٹی اور پھر کووڈ انیس کے نام پر پے در پے لگنے والے لاک ڈاون، موبائل کی بندش اور انٹرنیٹ کی رفتار کر دیے جانے سے کشمیری طلبہ کے تعلیمی مواقع کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

بھارت کے زیرانتظام کشمیر کی صوفیہ بشیر نے اپنے چار سالہ بیٹے کو اکتوبر 2019ء کے دوران سکول داخل کروایا تھا۔ تب سے اب تک وہ صرف ایک ہفتہ ہی سکول جا سکا ہے اور وہ بھی مارچ 2020ء میں۔ اس کے بعد سے بھارتی حکومت نے کشمیر میں کورونا لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے۔

یہ بھارتی زیر انتظام کشمیر میں دوسرا طویل ترین لاک ڈاؤن ہے۔ قبل ازیں کشمیر میں اس وقت سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا تھا، جب قوم پرست نریندر مودی کی حکومت نے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دی تھی۔ ان مسلسل پابندیوں نے کشمیر کے 10 لاکھ سے زائد اسکول کے بچوں کو متاثر کیا ہے۔

سری نگر کے مضافات میں رہنے والی صوفیہ بشیر کا ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”میرا بیٹا جو صرف ایک ہفتہ ہی سکول جا سکا، وہ زندگی میں پہلی بار اس نئے تجربے سے گزر رہا تھا۔ لیکن پھر اچانک یہ سب کچھ بند ہو گیا۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ”یہ کچھ نیا نہیں سیکھ سکا، دوست نہیں بنا سکا۔ اسے ابھی تک اسکول کی زندگی کا پتا ہی نہیں چل سکا۔‘‘

کشمیر میں پندرہ مارچ سے اسکول دوبارہ کھول دیے گئے ہیں لیکن کووڈ انیس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔ نئی ہدایات کے مطابق طلبہ کو ہر روز تھرمل سکریننگ سے گزرنا ہو گا جبکہ جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں کو سینیٹائز بھی کرنا ہو گا۔ طلبہ کے والدین کو تحریری اجازت نامہ بھی دینا ہو گا۔ اس حوالے سے لیکن صوفیہ بشیر کہتی ہیں کہ اتنے چھوٹے بچوں کو نہیں پتا کہ انہیں ان قوانین پر عملدرآمد کرنا ہے۔

صوفیہ بشیر کا بیٹا ابھی تک آن لائن کلاسز ہی لے رہا ہے لیکن اس حوالے سے بھی کئی مسائل ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ”کوئی بھی متبادل نہ ہونے سے آن لائن کلاسز پھر بھی کچھ مدد کر رہی ہیں لیکن میرا بیٹا ابھی تک اپنے ٹیچروں کو ہی نہیں پہچان پایا۔ علاوہ ازیں انٹرنیٹ کی سپیڈ کا مسئلہ ہے، گزشتہ ماہ انٹرنیٹ منقطع رہا۔ مسلسل انٹرنیٹ میں رکاوٹوں سے طلبا کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔‘‘

والدین اور اساتذہ کے مطابق سکول سے دور رہنے کی وجہ سے کچھ طلبا کو نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے۔ پلوامہ کے سینٹرل ہائیر سکینڈری سکول میں طالب علموں کی تعداد تقریبا 300 ہے۔ طویل عرصے کے بعد جب چند روز قبل طالب علم دوبارہ اسکول گئے تو ان کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔ اسی اسکول کے 38 سالہ استاد مدثر بشیر کا ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ طالب علم صرف 15 فیصد سلیبس ہی پڑھ پائے ہیں کیوں کہ کچھ کے پاس انٹرنیٹ نہیں تھا اور کچھ کے پاس کوئی موبائل خریدنے کی سکت ہی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا، ”آن لائن ایجوکیشن ایک ایسی سہولت ہے، جس سے غریب طالب علم فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ اس طرح اسٹوڈنٹ کمیونٹی کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔‘‘ وہ کہتے ہیں کہ اس کے طلبہ پر جذباتی اور نفسیاتی اثرات بھی مرتب ہوئے ہیں، ”کچھ کا رویہ جارحانہ ہوا ہے اور کچھ کو شخصیت کے مسائل کا سامنا ہے۔ یہ تعلیم سے بھی آگے کے نقصانات ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جس قدر ممکن ہے دباؤ ڈالے بغیر طالب علموں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مدثر بشیر کے مطابق کچھ طالب علم تو ایسے ہیں، جنہوں نے اسکول آنا ہی بند کر دیا ہے اور وہ ان طالب علموں کو بھی سکول واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Share this:
Saudi Arabia Coronavirus
Previous Post سعودی عرب: کووِڈ-19 کے 381 نئے کیسوں کی تصدیق، چھے مریض وفات پا گئے!
Next Post جرمنی میں نئی کورونا انفیکشنز کی یومیہ تعداد دو ماہ میں سب سے زیادہ
Germany Coronavirus

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.