geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے: شاہ محمود قریشی

September 11, 2019 2 1 min read
Shah Mahmood Qureshi
Share this:

 Shah Mahmood Qureshi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنیوا میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے جہاں انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں، بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے، وہ انسانی حقوق کمیشن میں کشمیریوں کا مقدمہ لے کر آئے ہیں، تحقیقات کے لیے آزاد اور خود مختار کمیشن بنایا جائے۔ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، دنیا کو مسئلے کے حل کے لیے آگے آنا ہو گا۔

جنیوا میں شاہ محمود قریشی کا کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف دبنگ خطاب، انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کشمیر کی اصل صورت حال دنیا کے سامنے رکھ دی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔ بھارت نے 6 ہفتے سے وادی کو محصور کر کے حریت قیادت کو نظربند کر رکھا ہے، کشمیرمیں قبرستان جیسی خاموشی ہے۔

انہوں نے مزید کہا بھارت کادعویٰ غلط ہے کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے، بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی قرار دے کر مسئلے پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے، بھارت کشمیریوں کی اکثریت کواقلیت میں بدل رہا ہے، انسانی حقوق کونسل میں کشمیریوں کا مقدمہ لے کر آئے ہیں، بھارت کو عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں سے فوری روکا جائے۔

اس سے پہلے شاہ محمود قریشی نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی زندگی بچانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی۔

شاہ محمود قرشی کا عالمی ادارہ صحت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیر میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔ ہم چاہتے ہیں بھارت مسائل کو سمجھے اور مقبوضہ کشمیر میں سے کرفیو ہٹائے اور ان عالمی اداروں کی رسائی کو کشمیر میں ممکن بنائے جو کشمیریوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

جینوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے موقع پر عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پانچ اگست سے نافذ کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔ حاملہ خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو طبی سہولیات میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صورتحال ایک نئے انسانی المیے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت لاکھوں نہتے کشمیریوں کی زندگیاں بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

Share this:
Baldia Factory Incident
Previous Post سانحہ بلدیہ فیکڑی: زندہ جل جانے والوں کے اہلخانہ آج بھی انصاف کے منتظر
Next Post مرغے نے ٹھونگیں مار مار کر خاتون کو قتل کر دیا
Angry Rooster

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.