geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت سے ادویات کی درآمد روکی گئی تو مسئلہ ہو گا، دوا ساز تنظیم

May 13, 2020 2 1 min read
AIDS HIV Medikamente Pakistan
Share this:

AIDS HIV Medikamente Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے ممنوعہ دواؤں کی درآمد پر تحقیقات کا حکم دیا ہے لیکن پاکستان میں ادویات بنانے والی کمپنوں کا کہنا ہے کہ اگر بھارت سے درآمد روکی گئی تو ملک میں کورونا سے لڑائی کو نقصان پہنچے گا۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر دوائیوں کی تیاری میں بھارت سے درآمد کیے جانے والے خام مال پر پابندی لگائی گئی تو ملک میں ادویات کی قلت اور مہنگائی ہو سکتی ہے۔ پیر 11 مئی کو اپنے ایک بیان میں تنظیم نے کہا کہ ایسے کسی اقدام سے کورونا سے نمٹنے کی کوششوں کو ٹھیس پہنچے گی۔

تنظیم کے سینیئر وائس چیئرمین سید فاروق بخاری نے کہا، ”ایک ایسے وقت میں جب کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں، مریضوں کے لیے انتہائی ضروری ادویات کی ترسیل ناگزیر ہے۔‘‘

پاکستان نے پچھلے سال اگست میں کشمیر پر مودی حکومت کے یکطرفہ متنازع اقدامات کے بعد بھارت سے تجارت بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ملک میں ادویات بنانے والی کمپنوں نے مل کر حکومت پر دباؤ ڈالا تھا کہ ان کی درآمدات پر پابندی ہٹائی جائے ورنہ ملک میں جان بچانے والی ادویات کی قلت شدید ہوجانے کا خطرہ ہے۔ حکومت نے بالآخر پاکستانی کمپنیوں کو یہ اجازت دے دی تھی۔

تاہم پاکستان میں ینگ فارمیسی ایسوسی ایشن کا الزام ہے کہ یہ اجازت کینسر اور دیگر جان لیوا ادویات کے حوالے سے تھی لیکن فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے اس کے آڑ میں مختلف اقسام کی سینکڑوں دوائیں، وٹامن اور ویکسین درآمد کیں۔ اس حوالے سے تنظیم نے احتساب سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کو ایک خط لکھ کر اس معاملے کی چھان بین کی درخواست کی ہے۔

وفاقی کابینہ کے پانچ مئی کے اجلاس میں نیشنل ہیلتھ سروس کی طرف سے وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان میں ادویات بنانے والی کمپنیوں نے بھارت سے جو مال درآمد کیا اس میں بی سی جی، پولیو اور ٹیٹنس ویکسین کے علاوہ کئی طرح کی وٹامن اور طاقت کی دیگر دوائیں بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے معاون خصوصی شہزاد اکبر کو اس معاملے کی چھان بین کا حکم دیا ہے۔

لیکن پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ وزیراعظم کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمپنیاں بھارت سے بعض تیار شدہ دوائیں منگواتی ہیں، جن میں کتے کے کاٹنے کی صورت میں لگائی جانے والی ریبیز ویکسین اور سانپ کے کاٹنے کے بعد لگائی جانے والی دوائی کے علاوہ ٹائیفائڈ کی دوائیں شامل ہیں جو پاکستان میں نہیں بنتیں۔

تنظیم کے سابق سربراہ زاہد سعید کے مطابق جن ادویات کو پاکستان میں طاقت کی دوائیں سمجھا جاتا ہے وہ دراصل کئی بیماریوں سے بچنے کے لیے ناگزیر ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر ان کے بقول، ”فولک ایسڈ ویسے تو طاقت کی دوا ہے لیکن حاملہ خواتین کے لیے ضروری سمجھی جاتی ہے۔ اسی طرح وٹامن بی۔ ون بیریبیری نامی بیماری سے بچاؤ کے لیے ضروری سمجھی جاتی ہے۔‘‘

زاہد سعید کے مطابق، ”ہم لوگ بھارت کی بجائے چین سے دوائیں اور خام مال درآمد کر سکتے ہیں لیکن اس میں وقت لگے گا، تب تک انڈسٹری کو بھارت سے ہی ادویات منگانے کی اجازت دی جائے۔ ورنہ کورونا وبا کے دوران ملک میں مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔‘‘

Share this:
Saudi Arabia - Coronavirus
Previous Post کرونا وائرس :سعودی عرب میں عیدالفطر کے موقع پر مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ ہوگا
Next Post ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس پر بریفنگ کے دوران صحافیوں سے الجھ پڑے
Donald Trump

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.