geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مودی کی ممکنہ فتح: کیا پاک بھارت تعلقات بہتر ہوں گے؟

May 21, 2019 2 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت کے بازار حصص میں مودی کی ممکنہ فتحز کی خبر پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے لیکن پاکستان میں مبصرین اس کے ممکنہ اثرات پر فکر مند ہیں۔ ان کے خیال میں مودی کی کامیابی سے پاک بھارت تعلقات پر اچھے اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارت کے عام انتخابات کے نتائج جمعرات کو آنا شروع ہو جائیں گے۔ کئی سروے اس بات کا اشارہ دے رہے ہیں کہ بی جے پی اور اس کے اتحادی تین سو کے قریب نشستیں حاصل کر لیں گے۔ کچھ مبصرین کا یہ دعویٰ ہے کہ بی جے پی اور اس کے اتحادی ساڑھے تین سو نشتیں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان نے کچھ ہفتوں پہلے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ اگر مودی انتخابات جیت جاتے ہیں تو دونوں ممالک میں ممکنہ طور پر تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔

تاہم پاکستان میں مبصرین کا خیال ہے کہ اس ممکنہ فتح کے پاک بھارت تعلقات پر بہتر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے عالمی ادارہ برائے امن و استحکام سے وابستہ ڈاکڑ بکر نجم الدین کا خیال ہے کہ مودی ایک انتہا پسندانہ ایجنڈے پر انتخابات میں گئے تھے، جس کا مرکزی نقطہ مسلم دشمنی اور پاکستان دشمنی تھا،’’تو ایسی صورت میں وہ پاکستان سے تعلقات بہتر کیسے کر سکتے ہیں۔ میرے خیال میں وہ پاکستان کے لیے مزید مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان خیلج کو بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ افغانستان کا مسئلہ لے کر امریکا کے کان بھریں گے اور پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ روس پر بھی دباؤ ڈالیں گے کہ وہ پاکستان سے بڑھتی ہوئی قربت کو کم کرے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کام کرنے کی ایک اور وجہ پاک چین تعلقات ہیں۔ ’’مودی چین پاکستان اقتصادی راہداری کے سخت مخالف ہیں۔ انہیں اس بات کا خدشہ ہے کہ اسلام آباد اور بیجنگ مل کر بھارت کے مفادات کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ تو ایسی صورت میں وہ پاکستان کے ساتھ کیونکر اچھے تعلقات قائم کریں گے۔‘‘

عام تاثر یہ ہے کہ سخت گیر سیاسی خیالات رکھنے والے رہنما امن کے لیے زیادہ بہتر کام کر سکتے ہیں۔ جس طرح ریگن نے سرد جنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔ سخت گیر انور السادات نے کیمپ ڈیوڈ کا معاہدہ کیا جب کہ اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا پختہ ارادہ رکھنے والے یاسر عرفات نے اوسلو کا معاہد ہ کیا۔ پاک بھارت تعلقات کے تناظر میں بھارتی وزیرِ اعظم واجپائی نے اعلانِ لاہور کیا۔

کئی ناقدین کا خیال ہے کہ مودی واجپائی نہیں۔ اسلام آباد کی قائدِ اعظم یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے وابستہ ڈاکڑ ظفر جسپال کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ سخت گیر سیاسی نظریات کے حامل ہمیشہ ہی مذاکرات کریں،’’یہ صیح ہے کہ کچھ سخت گیر سیاست دانوں نے دنیا کے کئی ممالک میں امن معاہدے کیے لیکن یہ بھی ضروری نہیں کہ ہر سخت گیر رہنما اس طرح کے معاہدے کرے۔ مودی نے اپنی پوری انتخابی مہم پاکستان اور مسلم دشمنی پر چلائی ہے۔ تو میرے خیال میں ان کے جیتنے سےتعلقات بہتر نہیں ہوں گے۔ ان میں ایسے ہی جمود رہے گا۔‘‘

پرانے نوٹوں کی بندش اور تبدیلی کے لیے دستیاب قلیل وقت کے سبب مختلف بینکوں کے سامنے لوگوں کی بہت بڑی تعداد جمع دکھائی دیتی ہے۔

جموری ممالک میں اگر سیاسی جماعتوں کے پاس پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت ہو تو وہ فیصلے آسانی سے کر لیتی ہیں۔ کئی مبصرین کا خیال ہے کہ اگر مودی کو دو تہائی اکثریت ملتی ہے تو ممکن ہے کہ وہ امن کے لیے قدم اٹھائیں۔ معروف تجزیہ نگار اور انگریزی روزنامہ ایکسپریس ٹریبون کے سابق ایگزیکیٹو ایڈیٹر ضیا الدین نے اس مسئلے پر اپنی رائے دیتے ہوئے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’بھارت میں یہ انتخابات گزشتہ عام انتخابات سے مختلف تھے۔ اس وقت مودی ایک چیلنجرتھے لیکن اب وہ پانچ برسوں سے حکومت کر رہے ہیں۔ ان کی ہندوتوا کی پالیسی بھی برہمن کو خوش کر سکتی ہے لیکن نچلی ذات کے ہندؤں کے لیے اس میں کو ئی کشش نہیں ہے۔

ممتا بینر جی اور کانگریس بھی اب کی بار بہتر پوزیشن میں ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ کانگریس پہلے سے بہت زیادہ نشتیں حاصل کر سکتی ہے۔ تو اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مودی شاید بہت زیادہ اکثریت حاصل نہ کر سکیں۔ تو کم اکثریت کے ساتھ وہ مزید سخت گیر ہو جائیں گے لیکن اگر انہیں دو تہائی اکثریت ملتی ہے تو پھر وہ شاید مذاکرات کی طرف قدم بڑھائیں۔‘‘

Share this:
Morocco Protest
Previous Post مراکش: کم عمر لڑکیوں کی شادیوں کا تنازعہ
Next Post افغانستان، طالبان نے پولیس تھانے پر دھاوا بول دیا
Taliban Attack

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.