geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: پاکستان کے درجنوں چینلز اور ویب سائٹ پر پابندی کا حکم

January 22, 2022 0 1 min read
Social Media
Share this:

Social Media

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی حکومت کا الزام ہے کہ پاکستانی یوٹیوب چنیلز کشمیر اور بھارتی فوج سے متعلق بھارت مخالف پروپیگنڈہ کرتے رہے ہیں۔ نئی دہلی نے گزشتہ برس بھی متعدد پاکستانی چینلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی تھی۔

بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے جمعے کے روز اپنے ایک حکم نامے میں پاکستان سے آپریٹ ہونے 35 یوٹیوب چینلز اور دو ویب سائٹ کو بلاک کرنے کا حکم صادر کیا۔ حکومت نے اس کے ساتھ ہی پاکستان کے دو ٹوئٹر اکاؤنٹ، دو انسٹاگرام اور ایک فیس بک اکاؤنٹ کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کا الزام ہے کہ جن چینلز اور اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گيا ہے وہ سب پاکستان سے آپریٹ ہوتے ہیں اور ان کے ذریعے ’’حساس موضوعات پر بھارت مخالف مواد اور جعلی خبریں مربوط طریقے سے فراہم کی جاتی رہی ہیں۔‘‘

بھارتی دعویٰ
بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ چينلز اتنے مقبول ہیں کہ سو کروڑ سے بھی زیادہ لوگ انہیں دیکھتے ہیں۔

وزارت نے کہا ہے کہ انٹیلیجنس ایجنسیاں ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ویب سائٹس کی کڑی نگرانی کر رہی تھیں اور انہیں کی سفارشات کی بنیاد پر ’’فوری کارروائی‘‘ کے تحت وزارت نے ان ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کے لیے پانچ الگ الگ احکامات جاری کیے ہیں۔

محکمہ اطلاعات و نشریات کے سکریٹری اپوروا چندرا نے اس سلسلے میں جمعے کے روز ایک پریس کانفرنس کی اور کہا، ’’چونکہ ان کا مواد مکمل طور پر زہریلا اور بھارت کی خود مختاری کے خلاف تھا اور ملک کے خلاف غلط معلومات کی ایک جنگ تھی، اس لیے اسے فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔‘‘

بھارتی زیر انتظام کشمیر میں میڈیا چپ ہوتا ہوا
ان کا مزید کہنا تھا، ’’بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ تمام نیٹ ورک بھارتی سامعین کے لیے جعلی خبروں کو پھیلانے کا کام کرتے ہیں۔‘‘ وزارت کا کہنا تھا کہ جن چینلز کو بلاک کیا گیا ہے وہ سب ایک ہی جیسا ہیش ٹیگ استعمال کرتے تھے اور ان میں سے، ’’بعض چینلز کا آپریشن تو بعض پاکستانی ٹی وی چینل کے اینکرز کے ہاتھوں میں بھی تھا۔‘‘

نئی دہلی نے اپنے بیان میں مزید کہا، ’’یہ چینلز علیحدگی پسندی کی حوصلہ افزائی کرنے، مذہب کی بنیاد پر بھارت کو تقسیم کرنے اور بھارتی معاشرے کے مختلف طبقات کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کے لیے مواد فراہم کر رہے تھے۔ اس طرح کی معلومات سے سامعین کو جرائم کے ارتکاب پر اکسانے کا خدشہ تھا، جس سے ملک کا امن عامہ بری طرح متاثر ہو سکتا ہے۔‘‘

وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ جن چینلز پر پابندی عائد کی گئی ہے ان پر کشمیر کے حوالے سے زیادہ مواد تھا اور اس کے تحت بھارتی فوج کے خلاف خاص طور پر باتیں کی جا تی تھیں۔

اپوروا چندرا کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی پاکستان سے چلنے والے تقریبا ایسے بیس یو ٹیوب چینلز اور دو ویب سائٹس کو بلاک کیا گيا تھا۔

بھارت اور پاکستان نے کے درمیان سن 2019 سے اس وقت سے تعلقات کشیدہ ہیں جب بھارت نے اپنے زیر انتظام کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی اختیارات ختم کر دیے تھے۔ اس کے بعد سے جہاں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اچھے نہیں ہیں وہیں کشمیر میں بھی سکیورٹی کا پہرہ سخت کر دیا گیا ہے۔

بھارت نے اس حوالے سے سخت کارروائی کرتے ہوئے تمام پاکستانی چینلز کی اپنے خطے والے کشمیر میں بھی رسائی روک دی تھی۔ بھارت کا کہنا ہے کہ اب اس سلسلے میں خفیہ ایجنسیوں کی بھی مدد لی جار ہی ہے اور آنے والے دنوں میں اس طرح کے دیگر چینلز کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔

Share this:
Corona Vaccination
Previous Post کورونا:مساجد، عبادت گاہوں میں 6 فٹ کا فاصلہ ہوگا، ویکسین شدہ افراد کو جانے کی اجازت ہوگی
Next Post جرمنی نے ایسٹونیا کو اسلحہ یوکرائن برآمد کرنے سے روک دیا، رپورٹ
Weapons

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.