geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت پھر بے نقاب

January 19, 2021 1 1 min read
Arnab Goswami
Share this:

Arnab Goswami

تحریر : روہیل اکبر

تازہ شواہد نے بھارت کو مزید بے نقاب اور پاکستان کے موقف کی تائید کردی کہ پلوامہ حملہ پاکستان کے خلاف بھارتی سازش تھی پلوامہ اٹیک کا مقصد پاکستانی اور کشمیری حریت کارکنان اور آزادی پسندوں کو اس اٹیک کا مورد الزام ٹھہرانا تھا بھارتی انٹیلیجنس کی پاکستان مخالف ایجنڈوں پر کارروائی ہے نقاب ہو گئی،ڈس انفو لیب رپورٹ کے بعد اب ارناب گیٹ نے بھی بھارتی انٹیلیجنس کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا پلوامہ کے واقعے کو پاکستان نے نہ صرف رد کیا تھا بلکہ بتابھی دیا تھا کہ بھارت اس کی آڑ میں چال چل سکتا ہے اب ساری قلعی کھل گئی ہے بھارت نے اپنے سپاہیوں کو مروادیا، بھارتی اینکر کہتا ہے یہ تو زبردست چال ہوگئی اس سے مودی کی جیت کا امکان روشن ہوگیا بھارت کے خلاف ثبوت اب دنیا کے سامنے آچکے ہیں، خفیہ معلومات اینکر کے پاس کیسے پہنچ گئیں۔

مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کا گٹھ جوڑ سب کے سامنے آگیا ہے مودی سرکار نے الیکشن کے لیے خطرناک کھیل کھیلا، ہم اب بھارت کے خلاف دنیا کو باو ر کرانا چاہتے ہیں کہ اب بھارت سے سوال پوچھے کہ بھارت خطے کے امن کو داؤ پر لگانے پرکیوں تلا ہوا ہے اور افغانستان میں اسپائلرز کا کردار ادا کرتا ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے بھارت پورے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، ہم چاہتے ہیں بھارت کو اب جوابدہ ہونا چاہیے اب تو بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کر دی کہ مودی حکومت نے بالا کوٹ بحران کو انتخابات کیلئے استعمال کیا،بھارتی میڈیا کا گٹھ جوڑ خطرناک فوجی مہم جوئی کا باعث بنا اپنے جنگی جنون کے لیے بھارتی صحافی کے رابطوں سے مودی حکومت اور بھارتی میڈیا کے درمیان ناپاک گٹھ جوڑ کا انکشاف سامنے آیا جو پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے نتائج کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے انتخابات جیتنے کے لیے ایک خطرناک فوجی مہم جوئی کا باعث بنابھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کی اسپانسر شپ، مقبوضہ کمشیر میں اس کی بدسلوکیاں اور ہمارے خلاف 15 سال سے جاری بھارت کی عالمی ڈِس انفارمیشن مہم آشکار ہو چکی ہے۔

پلوامہ بھارت کی جانب سے ایک فالس فلیگ آپریشن ہے مودی سرکار نے 40 فوجیوں کی جان لے لی 26 فروری کو پاکستان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی تو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کا گرفتار شدہ پائلٹ واپس کر دیا تھا جسکے بعد پاکستان نے 14 نومبر کو بھارتی دہشت گردوں کی پشت پناہی کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے لائے تھے اور ای یو ڈس انفولیب کے انکشافات نے بھارتی عزائم کی قلعی کھول دی ہے کہ کس طرح بی جے پی حکومت نے فالس فلیگ آپریشن رچایا، پاکستان پر دہشت گردی سے متعلق جھوٹ باندھا، بھارت کے اندر قوم پرستی کی آگ کو مزید بھڑکایا، نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کرنے کے علاوہ انتخاب جیتنے کی خاطر اپنی قوم کے جذبات کو گمراہ کن رخ پرڈالا حالیہ مہینوں میں عالمی برادری کے سامنے بھارت کی ریاستی سرپرستی میں پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے اور پاکستان مخالف جھوٹی عالمگیر مہم چلانے کے ناقابل تردید شواہد آچکے ہیں۔

ٹی آر پی کیس میں ممبئی پولیس کی چارج شیٹ میں بھارتی ری پبلک ٹی وی کے اینکر کے ٹرانسکرپٹس شامل ہیں جس نے بھارت کے مکروہ اور مذموم عزائم مزید بے نقاب کردئیے اور پاکستان کے دیرینہ موقف کی تائید وتصدیق کردی ہے،تازہ انکشافات سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان اب تک جن امور کی مسلسل نشاندہی کرتا آ رہا ہے، وہ تمام حقائق درست ہیں فروری 2019 میں پلوامہ حملے کا سب سے بڑا فائدہ بی جے پی حکومت کو ہوا ہے کیونکہ اس نے لوک سبھا میں واضح نشستیں جیت لیں،یہ ٹرانسکرپٹ اس امر کا مزید بین ثبوت ہے کہ کیسے فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے واضح انتخابی کامیابی کی راہ ہموار کی گئی اور اس منصوبے پر عمل کیاگیا،یہ ٹرانسکرپٹ ہندتوا انتہاپسند حکومت اور بھارتی میڈیا میں ان کے کارندوں کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرتے ہیں۔

ایک طرف اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ آر ایس ایس، بی جے پی کا انتہاپسند ایجنڈا کس قدر گہرائی میں جاکر بھارتی ریاستی اداروں میں سرایت کرچکا ہے تو دوسری جانب اس سے یہ بھی واضح ہوجاتا ہے کہ بھارتی شہریوں کے حقوق، آزادی اور بھارتی معاشرے میں جمہوری اقدار کو بیمار ذہنیت کے ذریعے کس بری طرح تباہ کیا اور چھینا جارہا ہے یہ امر نہایت اہم ہے کہ کس طرح سفاک حکومت کے فروعی سیاسی مفادات کے لئے کئے جانے والے اقدامات خطے میں امن وسلامتی کو سنگین خطرات سے دوچار کررہے ہیں اس بات میں اب کوئی دو رائے نہیں کہ بھارت پاکستان کے خلاف ناپاک عزائم رکھے ہوئے ہے تو دوسری طرف بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو ذہنی مریض بنانا چاہتی ہے مقبوضہ کشمیر میں کھیلوں پر پابندی عائد ہے، بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو آگے نہیں بڑھنے دے رہی بھارتی فورسز کشمیری کھلاڑیوں سے خوفزدہ ہے۔

کشمیری فٹ بالر کی شہادت بھارتی بوکھلاہٹ کو واضح کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو کھیلوں سے دور رکھا جارہا ہے بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو گھروں سے اغوا کرتی ہے، بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کررہی ہے، دنیا بھر کے کھلاڑی کشمیریوں کی حمایت میں آواز بلند کریں تاکہ وہاں پر کھیلوں کے میدان آباد ہوسکیں وزیراعظم عمران خان نے 2019 میں اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران بھارتی سفاکی کو عیاں بھی کیاتھا اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے ناپاک عزائم کو روکنے کیلئے اقدامات کرے پاکستان بھارتی اشتعال انگزیوں کے باوجود سچائی اور حقائق کی روشنی میں بھارتی جھوٹ اورشرانگزیاں بے نقاب کرنے کی اپنی کوششیں ذمہ داری کے ساتھ ادا کرتا رہے گا امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری جنوبی ایشیاکے امن وسلامتی کو خطرے میں ڈالنے پر بھارت کو کٹہرے میں کھڑا کرے گی امریکہ میں بھی20 جنوری کو نئی قیادت حکومت سنبھالنے جا رہی ہے جو بھارتی بدمعاشیوں کا ازسرنو جائزہ لے اور برطانوی پارلیمنٹ میں بھارت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Bilal Akbar
Previous Post لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر مقرر
Next Post طویل جھگڑے کے بعد سنیل گروور اب کپل شرما کے گن گانے لگے
Sunil Grover, Kapil Sharma

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.