geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: لوگوں کو اندھیرے میں رکھ کر ویکسین کا تجربہ

January 12, 2021 4 1 min read
India Corona Vaccine
Share this:

India Corona Vaccine

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں کورونا ویکسین کے مبینہ تجربے کے دوران ایک شخص کی موت کے بعد حکومت پر لوگوں کی زندگی سے ’کھلواڑ کرنے‘ کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔

بھارت میں کووڈ انیس کے لیے ملک میں تیار کی جانے والے ‘کوویکسین‘ نامی ٹیکے کے بھوپال شہر میں لوگوں پر کیے جانے والے تجربے کے دوران ایک شخص کی موت ہوگئی، جس کے بعد متعدد سماجی تنظیموں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر تجربات کو فوراً بند کرانے اور ذمہ دار افراد کو سزا دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھوپال شہر میں ‘کووویکسین‘کے تجربات بیشتر ان لوگوں پر کیے جارہے ہیں جو 1984ء میں بھوپال گیس سانحہ سے متاثر ہوئے تھے۔ ان متاثرین کی بہبود کے لیے سرگرم چار تنظیموں نے وزیر اعظم مودی اورمرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کو خط لکھ کرکوویکسین کے تجربات فوراً روک دینے اور ‘قوانین اور ضابطوں کی صریح خلاف ورز ی‘ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے متاثرین کو مالی معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

’کوویکسین‘ کوحکومتی ادارہ انڈین کاؤنسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) اور دواساز کمپنی بھارت بایو ٹیک مشترکہ طورپر تیار کررہی ہے۔

بھوپال گیس پیڑت مہیلا اسٹیشنری کرمچاری سنگھ کی صدر رشیدہ بی، بھوپال گیس پیڑت مہیلا پرش سنگھرش مورچہ کے نواب خان، چلڈرن اگینسٹ ڈاو کاربائیڈ کی نوشین خان اور بھوپال گروپ فار انفارمیشن اینڈ ایکشن کی رچنا ڈھینگرا نے مشترکہ طور پر اپنے خط میں، جس کے نقل میڈیا کو فراہم کی گئی ہے، لکھا ”ہم آپ کو زمینی صورت حال سے واقف کراتے ہوئے بتانا چاہتے ہیں کہ ایسے شواہد موجود ہیں، جن کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ بھوپال میں کووڈ ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے دوران مقررہ ضابطوں اور قوانین کی صریح خلاف ورزی کی گئی ہے۔ سماجی اور اقتصادی لحاظ سے انتہائی محروم طبقے کے لوگوں کا نہ صرف استحصال کیا گیا بلکہ ان کی صحت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا گیا اس کے تباہ کن اثرات اور مضمرات ہو سکتے ہیں۔”

خط میں مزید کہاگیا،”ان کمزور اور پسماندہ افراد کو گمراہ کیا جارہا ہے اور انہیں تجربات کے لیے جانوروں کی طرح استعمال کیا جارہا ہے۔ ایسے کلینکل تجربات کے لیے رضامندی کے طریقہ کار اور ٹیسٹنگ کے پروٹوکول کی صریح خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ لہذا ان تجربات کو فوراً بند کیا جائے اور پورے معاملے کی آزادانہ انکوائری کرائی جائے۔”

رشیدہ بی کا کہنا تھا کہ بھوپال میں سترہ سو افراد پر ویکسین کا تجربہ کیا جارہا ہے اور ان میں کم از کم سات سو بھوپال یونین کاربائیڈ گیس سانحہ کے متاثرین ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس سے متاثرہ ایک شخص کی تجرباتی ویکسین لگانے کے دس دنوں کے اندر موت ہو گئی جب کہ بہت سے دیگر افراد صحت کے حوالے سے سنگین نوعیت کی پریشانیوں سے دوچار ہوگئے ہیں۔

’کوویکسین‘ کے کلینیکل ٹرائل میں حصہ لینے والے بیشتر لوگو ں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ٹیکہ لگوانے کے بدلے میں 750روپے دیے گئے تھے جو ان لوگوں کے لیے ایک بڑی رقم ہے۔انہیں گھر سے ہسپتال لانے کے لیے گاڑی بھی بھجوائی گئی تھی۔ ٹیکہ لگانے سے پہلے انہیں بتایا گیا تھا کہ اس سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوگا بلکہ وہ کورونا سے محفوظ رہیں گے۔ ان سے ایک کاغذ پر دستخط کروائے گئے تھے لیکن اس کاغذ (رضامندی نامے) کی نقل نہیں دی گئی۔ حالانکہ اس طرح کے تجربات میں یہ لازمی ہے۔

بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں ٹیکہ لگانے کے بعد کہا گیا تھا کہ ہسپتال کا عملہ ان سے رابطہ رکھے گا لیکن ہسپتال سے کبھی کوئی فون نہیں آیا۔ ریکھا نامی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ اسے ایک نوٹ بک دیا گیا اور اس میں روزانہ کی کیفیت درج کرنے کے لیے کہا گیا، ”لیکن میں نہ تو پڑھنا جانتی ہوں اور نہ لکھنا میں فارم کو بھلا کیسے پر کرسکتی ہوں۔”

بھوپال میں ‘کوویکسین‘ کا تجربہ کرنے والے مقامی پرائیوٹ ہسپتال پیپلز میڈیکل کالج کے عہدیداران نے گو تسلیم کیا کہ 42سالہ شخص نے’کوویکسین‘ ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا لیکن کہا کہ اس کی موت حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ہوئی۔ دوسری طرف بھارت بایو ٹیک نے ویکسین سے موت کی تردید کی ہے۔

بھارت کے ڈرگ کنٹرولر جنرل کی جانب سے گزشتہ ہفتے ‘مفاد عامہ‘ میں کووڈ انیس کے خلاف دو ویکسین کی اجازت دیے جانے کے فیصلے پر متعدد طبی ماہرین نے سخت اعتراض کیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ۔آسٹرازینیکا نے اپنی’کووی شیلڈ‘ ویکسین کے تیسرے مرحلے کے تجربات کے ڈیٹا عام نہیں کیے ہیں، جب کہ بھارت بایو ٹیک تو ابھی ٹرائل کے لیے رضاکاروں کا اندراج ہی مکمل نہیں کر پایا ہے۔اس دوران حکومت نے 16جنوری سے ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Share this:
Mike Pompeo
Previous Post امریکا ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کو دہشت گرد قرار دے دے گا: مائیک پومپیو
Next Post کورونا وائرس: متاثرین کی عالمی تعداد نو کروڑ سے بڑھ گئی
Coronavirus Victim

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.