geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: ریپ کے ملزموں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر خود سوزی

August 21, 2021 14 1 min read
Protest
Share this:

Protest

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) نئی دہلی میں سپریم کورٹ کے سامنے خود سوزی کرنے والے لڑکے کی موت ہو گئی جب کہ لڑکی کی حالت نازک ہے۔ اس اقدام سے قبل دونوں نے حکام پر ریپ کے ملزموں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں حکام کا کہنا ہے جس نوجوان لڑکی اور لڑکے نے سپریم کورٹ کے گیٹ نمبر چار پر خود کو آگ لگا لی تھی، اس میں سے ہفتے کی صبح نوجوان کی موت واقع ہو گئی جب کہ لڑکی کی حالت کافی نازک ہے اور ان کے بھی بچنے کی امید کم ہے۔

ہلاک ہونے والے دہلی یونیورسٹی کے 27 سالہ گریجویٹ اپنی ایک 24 سالہ دوست کے ساتھ اسی ہفتے نئی دہلی آئے تھے اور ان کی شکایت یہ تھی کہ لڑکی کے ساتھ جس رکن پارلیمان نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی تھی ان کے خلاف کئی شکایتوں کے باوجود حکام کارروائی نہیں کر رہے۔

دنوں اسی لیے نئی دہلی آئے تھے اور حکام سے کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ تاہم جب اس کے بعد بھی کوئی ایکشن نہیں لیا گيا تو دونوں نے سپریم کورٹ کے باہر خود کو آک لگا لی۔

ایسا کرنے سے قبل دونوں نے فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی اور ریاست اتر پردیش کے حلقہ گھوسی سے رکن پارلیمان اتل رائے پر لڑکی کے ساتھ ریپ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سلسلے میں کارروائی کے لیے انہوں نے بہت کوشش کی تاہم حکام ان کی شکایت کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔

دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال کے حکام کا کہنا تھا کہ ایسے متاثرین کو عموماً ایک دن آبزرویشن میں رکھنے کے بعد سرجری کی جاتی ہے تاہم، ”ان دونوں کی حالت ایسی تھی کہ ڈاکٹروں نے رات میں ہی سرجری کی لیکن پھر بھی لڑکے کو بچایا نہیں جا سکا اور وہ چل بسا۔‘‘

طبی حکام کا مزید کہنا تھا، ”خاتون کی بھی حالت بہت نازک ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گيا ہے ۔۔۔ ان کے بھی بچنے کے امکان بہت کم نظر آتے ہیں۔ ان کا اسّی فیصد سے بھی زیادہ جسم زخموں سے متاثر ہے۔‘‘

اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد یو پی اور دہلی کی پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کی ہے تاہم وہ ابھی تک متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ نہیں کر سکے ہیں۔ اس حوالے سے اتر پردیش پولیس کی ایک ٹیم بھی دہلی پہنچی ہے اور متاثرین کے لواحقین سے بات کی ہے۔

ہلاک ہونے والے لڑکے کے دوستوں نے مقامی میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ وہ مبینہ ریپ کیس کی متاثرہ لڑکی کے دوست تھے اور اس معاملے میں وہ بطور ایک کارکن سرگرم تھے اور اس کے بارے میں اکثر سوشل میڈیا پر آواز اٹھاتے رہے تھے۔ ان کے مطابق چونکہ اس کیس کا تعلق ایک طاقت ور رکن پارلیمان سے ہے اس لیے انہیں ‘حکام کی جانب سے ہراساں‘ کیا جاتا تھا۔

اطلاعات کے مطابق مبینہ ریپ کا یہ واقعہ سن 2019 میں پیش آیا تھا۔ اس وقت شکایت کرنے کے بعد ملزم رکن پارلیمان اتل رائے کو جیل بھی جانا پڑا تھا۔ اس کے بعد مقامی رہنما کے لواحقین نے متاثرہ لڑکی کے خلاف جعل سازی کا ایک کیس درج کرا دیا تھا۔

بھارت میں سن 2012 میں نربھیا جنسی زیادتی کے واقعے کے بعد کافی کوششیں ہوتی رہیں کہ ریپ کے واقعات پر قابو پایا جا سکے، تاہم اس میں کوئی کمی نہیں آئی ہے اور ریپ کے واقعات آئے دن ہوتے رہتے ہیں۔

اس کیس کے بعد حکومت نے ایسے جرائم پر قابو پانے کے لیے سخت قوانین بھی بنائے لیکن ان کا کوئی خاطرخواہ اثر نہیں ہو سکا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں سن 2019 میں جنسی زیادتی کے 32033 کیسز یعنی یومیہ اوسطاً 88 کیسز درج کیے گئے۔ حالانکہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ بتائی جاتی ہے کیونکہ متاثرہ خواتین یا ان کے گھر والے سماجی بدنامی کے ڈر سے معاملے کو پولیس میں نہیں لے جاتے۔

بعض اوقات پولیس خود بھی ان کی حوصلہ شکنی کرتی ہے جب کہ کئی معاملات میں ریپ کا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بھی متاثرہ خواتین کو کسی کارروائی سے باز رکھا جاتا ہے۔

تھامسن روئٹرز فاؤنڈیشن نے 2018ء میں اپنے ایک سروے میں بھارت کو دنیا بھر میں خواتین کے لیے سب سے خطرناک ملک قرار دیا تھا۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق جنسی زیادتی کا شکار 11 فیصد خواتین انتہائی پسماندہ یعنی دلت طبقے سے تعلق رکھتی ہیں۔ 2001ء سے 2017ء کے درمیان جنسی زیادتی کے واقعات میں دو گنا اضافہ ہوا۔

Share this:
Khyber Pakhtunkhwa Assembly
Previous Post کے پی کی حکومتی ٹیم میں نئے وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی شامل کرنے کی تیاری
Next Post اشرف غنی کے بھائی کا طالبان کی حمایت کا اعلان
Taliban and Hashmat Ghani

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.