geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچنا شروع

November 6, 2019 1 1 min read
Sikh Pilgrims
Share this:

Sikh Pilgrims

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حکام کے کہنا ہے کہ اس بار بابا گرونانک کے پانچ سو پچاسویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے پچاس ہزار کے لگ بھگ سکھ یاتری متوقع ہیں۔

ننکانہ صاحب کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ماضی میں تین سے پانچ ہزار تک سکھ یاتری ان تقریبات میں شرکت کے لیے آیا کرتے تھے۔ لیکن اس بار یاتریوں کی ریکارڈ تعداد متوقع ہے۔ یورپ سے بس کے ذریعے آنے والا سکھوں کا ایک امن وفد بھی ننکانہ صاحب پہنچ چکا ہے۔

منگل کو جب بھارت سے آنے والے سکھ یاتری واہگہ کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے تو ان کو چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کی طرف سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

اس موقعے پر شرمنی گردووارہ پربندھک کمیٹی دہلی کے پارٹی لیڈر گرومیت سنگھ بوس نے کہا کہ انہیں پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور وہ امن اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آئے ہیں۔

ننکانہ صاحب کے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ اس سال ان تقریبات کی خاص بات یہ ہے کہ ننکانہ صاحب میں گورو نانک یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ان کے بقول اس طرح کی یونیورسٹی بھارت میں بھی نہیں ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ننکانہ صاحب میں اس سال بہت سے ترقیاتی کام مکمل کیے گئے ہیں۔ گوردوارہ جنم استھان کی تزئین و آرائش ہوئی، روڈ نیٹ ورک بہتر بنایا گیا اور نئے ریلوے اسٹیشن کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابا گرونانک کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے علاقے میں پانچ سو پچاس درخت بھی لگائے جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستانی حکام نے پاکستان کی سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے تعاون سے سکھ یاتریوں کو رہائش ، لنگر اور دیگر سہولیات کی فراہمی کےخصوصی انتظامات کیے ہیں۔

ننکانہ پریس کلب کے نائب صدر قیصر عرفان نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات مذہبی سیاحت کا بہت بڑا موقع بن چکی ہیں۔ ان کے بقول یہ مذہبی تہوار دراصل کاروبار کا بھی بڑا موقع بھی بن گیا ہے، یاتریوں کے لیے نئے ہوٹل بن رہے ہیں، ایک ٹینٹ سٹی بنایا گیا ہے، ٹرانسپورٹ اور فوڈ کا کاروبار والے بھی خوش ہیں۔

بھارت سے آنے والے سکھ یاتری منگل کی شام ننکانہ صاحب پہنچ گئے جہاں وہ اگلے دو دنوں تک اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ نو نومبر کو سکھ یاتری کرتار پور صاحب میں ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت کے لیے جائیں گے جہاں وزیر اعظم راہداری کا افتتاح کریں گے۔

بارہ نومبر کو سکھ یاتری بھوگ اکھنڈ پرتھ اور نگر کیترن کی رسومات گوردوارا جنم استھان میں ادا کریں گے اور تیرہ اور چودہ نومبر کو واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے رکن سردار مہندر پال سنگھ نے بتایا کہ دس نومبر کی رات گردوارے کو غسل دیا جائے گا اور مذہبی گیت گائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ آخری دن پالکی کا جلوس بھی ہوگا۔

ننکانہ صاحب کی ایک ادبی تنظیم وجدان نے اس موقعے پر پنجابی مشاعرے کا اہتمام بھی کیا ہے جس میں ملکی اور غیر ملکی شعرا اپنا کلام سنائیں گے۔ اس موقعے پر گرونانک ادبی ایوارڈ بھی دیے جائیں گے۔

اس موقع پر حکومت پاکستان نے پچاس روپے مالیت کا ایک یادگاری سکہ جاری کیا ہے، جبکہ پاکستان پوسٹ آفیس نے آٹھ روپے مالیت کا ڈاک کا ٹکٹ جاری کیا۔

Share this:
khadim Hussain Rizvi
Previous Post خادم رضوی کے بھائی امیر حسین سمیت 35 کارکنوں پر فرد جرم عائد
Next Post ترکی مقامی جنگی طیاروں کی تیاری کو سرعت دے گا، صدر ایردوان
Recep Erdogan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.