geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت کی مسکان امت مسلمہ کی شرینی

February 10, 2022 3 1 min read
Muskaan Khan
Share this:

Muskaan Khan

تحریر: میر افسر امان

بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کی وجہ سے مسکان نامی کالج کی طالبہ کو آر ایس ایس کے غنڈوں کی طرف سے ہراساں کیا گیا۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسکان ایک نہتی لڑکی کالج کی طرف جا رہی ہے۔ آر ایس ایس کے غنڈے ہاتھوں لال جھنڈے پکڑے مسکان کو ہراسان کر رہے ہیں۔ جیے شری رام جئے شری رام کے نعرے لگاتے اس کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ مگر اس بہادر شیرنی نے اس کے جواب میں اللہ اکبر اللہ اکبر کے نعرے بلند کیے اور اپنی کالج کی طرف بڑھی رہی ہے۔

بھارت کے این ڈی ٹی وی جو مودی کے ظلم کے خلاف پرگروام کرتا رہا ہے کا انگلش پروگرام بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔اس ٹی وی پروگرام میں کالج کی طلبہ مسکان کوبلایا گیا۔ اینکر نے سوال کیا کہ اس ہجوم میں کالج سے باہر کے کتنے لڑکے تھے تو مسکان نے بتایا کہ ٩٠ فی صد باہر کے لڑکے تھے۔ ٹی اینکر نے مسکان کی بہادری کی تعریف کی اور اپنے مذہب اور روایات پر کار بند رہ کر پردہ کرنے والی کالج کی لڑکی مسکان کو ہراساں کرنے والے لڑکوں کی مذمت کی۔مسکان نے ٹی وی اینکر کو بتایا کی کالج کی انتظامیہ نے مسلمان لڑکیوں کو پردہ کرنے کی اجازت دی ہوئی ہے یہ چند شر پسندکالج کے لڑکے باہر کے غنڈوں کے ساتھ مل کر کالج کی لڑکیوں کو پردہ کرنے سے روکتے ہیں۔اخبارات نے بھی آج ایک تصویر لگائی ہے جس میں ایک صاحب مسکان کو شیرنی کا تحفہ پیش کر رہے ہیں۔

اسی تصویر میں مسکان کا والد مسکان کے سر پر دست شفقت رکھے ہوئے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد بھارت سمیت دنیا بھر میں اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اُٹھا ہے۔ بہادر بیٹی کوخراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔دہلی، کرناٹک،حیدر آباد۔مدییہ پردیش،کلکتہ ، تامل ناڈو سمیت کئی ریاستوں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ہندو انتہا پسندی کے خلاف سوشل میڈیا پر کئی ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ۔کرناٹک واقعہ پر جامع کراچی سمیت ملک بھر کی جامعات میں تشویش پائی جاتی ہے۔جماعت اسلامی خواتین کی رہنما اور حلقہ خواتین کی سیکر ٹری جنرل دردانہ صدیقی نے بیان دیا کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں حجاب کے خلاف مہم قابل مذمت ہے۔ بہادر مسلمان بیٹی مسکان دنیا میںجرأت کا نشان اور مسلم بچیوں کے لیے مشعل راہ بن گئی ہے۔

اس موقعے پر دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ٹھیک ہے یہ ایک رسم ہے جو ہماری حکومت نے ادا کی ہے ۔ بھارت کی موددی قوم پرست ہٹلرقوم صفت حکومت سے ہزاروں دفعہ ایسے احتجاج کیے جا چکے ہیں مگر بھارت کے مسلمانوں کو دبا کے رکھنے کے ہزاروں واقعات رونماء ہو چکے اور آیندہ بھی مودی قوم پرست حکومت سے سے یہی توقع ہے۔ اس کا حل احتجاج کے ساتھ ساتھ عملی اقدام کی بھی ضرورت ہے۔ بھارت میں ہجوم کسی بھی مسلمان کو گھیر کر ذبردستی جئے شری رام جئے شری رام کے نعرے لگاتے ہیں ۔

انکار کی صورت میں انہیں مار مار کر ظلم و سفاکیت سے موت کی نیند سلا دیتے ہیں۔ کسی بھی مسلمان پر گائے ذبح کرنے کا الزام لگا کر اسے شہید کر دیتے ہیں۔جبکہ خود مودی حکومت دنیا میں سب سے زیادہ کا ئے کا گوشت بیرون ممالک میں فروخت کرتی ہے۔کچھ عرصہ پہلے دہلی میں ایک مسلمان پر فریج میں گائے کے گوشت رکھنے پر شہید کر دیا گیا۔ جب مودی حکومت نے تحقیق کی تو وہ گائے کی بجائے بکرے کا گوشت نکلا۔ نام نہاد سیکولر بھارت میں ایسے درجنوں واقعات رونما ہو چکے ہیں۔اس سے قبل دہلی کے مسلم کش فسادات ہوئے۔ موددی حکومت ہزاروں سال بھارت میں رہنے والے مسلمانوں سے ڈومیسائل طلب کرتی ہے۔ کیا اسے آگرہ کا تاج محل دہلی اور آگرہ کے لال قلعے دہلی اور اجمیر میں مسلمانوں کے دینی مراکز دہلی کی جامع مسجد نظر نہیں آتی۔پھر ہندوستان پر محمد بن قاسم ثقفی سے لے کر بہادر شاہ ظفر تک کی حکمرانی کا ڈومسائل نظر نہیں آتا۔

اصل میں بھارت نے مسلمانوں کی نسل کشی شروع کی ہوئی ہے۔ یہ وہ ہی پرانا طریقہ ہے جو آریوں نے ہندوستان کی قدیم آبادی دراوڑوں کے ساتھ روا رکھا تھا۔پہلے نہیں جنگ میں شکست دی ۔انہیں محکوم بنا لیا ۔ قدیم آبادی کی زمینیں ذبردستی سے چھینی۔ ان کو مار مار کے آبادیوں کے باہر مضافات میں منتقل کر دیا۔ ان کو ذات پات کے سب سے نچلے درجے میں شودر بنا دیا۔ انہیں سڑکوں پر صفائی کرنے اور لیٹرینیں صاف کرنے پر لگا دیا۔اعلیٰ ذات کے ہندو ان کو مندروں میں داخل نہیں ہونے دیتے۔ان کے سارے انسانی حقوق ہڑپ کر لیے گئے۔ یہ ذات پاتبھارت میں اب بھی ہے ۔کچھ عرصہ پہلے مودی حکومت میںسڑک پر ایکسیڈنٹ میںایک شودر مر گیا اور اس وقت کے وزیر دفاع نے کہا تھاکہ ایک کتا مر گیا تو کیا ہوا۔یہی کچھ ہٹلر صفت مودی نے گجرات کا وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے کیا تھا۔ ہزاروں مسلمانوں کو آر ایس ایس کے غنڈوں اور ریاستی پولیس سے قتل کروایا۔ لوگوں کو ان کے آبائی گھروں سے نکال دیا۔ وہ مضافات میں جھوپڑیاں بنا کر رہنے پر مجبور ہوئے۔ جہاں پانی اور سوریج کا نظام کا کوئی انتظام نہیں۔ اسی سفاکیت پر امریکا نے ہٹلر صفت مودی کو

امریکا میں داخل ہونے پر پابندی بھی ک لگائی تھی۔

کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہندتوا پر گامزن مودی بھارت اور کشمیر کے مسلمانوں کی نسل کشی پر اُتر آیا ہے۔ نسل کشی کے بین اقوامی ادارے کے سربراہ نے کچھ دن پہلے مودی حکومت کی اس نسل کشی کی رپورٹ جاری کی تھی۔کیا بھارت کے مسلمانوں کو یک جان ہو اس پر احتجاج ، بلکہ تحریک نہیں چلانی چاہے۔ اگر بھارت کے مسلمان اپنی حفاظت کے لیے اُٹھ کھڑے نہیں ہونگے تو قوم پرست ہٹلر صفت متعصب مودی مسلمانوں کو دڑاوروں کی طرح نجلی ذات بنا دے گا۔ مسلمان بیٹی مسکان نے بھارت کے مسلمانوں کو جرأت کے راستے پر ڈال دیا ہے۔

بھارت کے مسلمانوں کو یک جان ہو کر اپنی مذہبی اور بنیادی انسانی حقوق کے یے اُٹھ گھڑا ہونا چاہیے۔ نظر آ رہا ہے کہ بھارت کے مسلمان بھارت سے علیحدہ ایک اور پاکستان بنانے کے راستے پر ڈالے جارہے ہیں۔ بھارت میں دیو بند کے علماء نے شیرنی مسکان کے لیے اس بہادری ہر پانچ لاکھ انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔بھارت میں سیکولرزم کی حمایت کرنے والے مسلمانوں کو قائد اعظم کی سوچ کی طرف پلٹنا چاہیے۔ پاکستان کے مسلمانوں کو پاکستان میں اسلامی نظام حکومت قائم کرنا چاہیے تاکہ بھارت کے مسلمانوں کی طرف آر ایس ایس کے غنڈے نذر اُٹھا کر نہ دیکھ سکیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارت میں زندہ رہیں اور زندہ رہنے کے اصولوں پر ہندو اورمسلمان عمل کریں۔ ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کریں۔ یہی آج کل کی جمہوری دنیا کا طریقہ ہے۔
Mir Afsar Aman

تحریر: میر افسر امان

Share this:
Shavkat Mirziyoyev
Previous Post ازبکستان صدر کا دورہ پاکستان
Next Post امریکہ طویل عرصے تک انڈو۔ پیسیفک میں موجود رہے گا: بلنکن
Anthony Blinken

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.